☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
التجافي في السجود
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصلوات← التجافي في السجود
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 18
Hadith No.: 2654 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، سَالِمٍ الْبَرَّادِ ، أَبَا مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَالِمٍ الْبَرَّادِ ، قَالَ:" أَتَيْنَا أَبَا مَسْعُودٍ فِي بَيْتِهِ فَقُلْنَا لَهُ عَلِّمْنَا صَلَاةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى فَلَمَّا سَجَدَ جَافَى بِمِرْفَقَيْهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سالم براد فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابو مسعود کے کمرے میں ان سے ملاقات کے لئے حاضر ہوئے، ہم نے ان سے عرض کیا کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریقۂ نماز سکھا دیجئے۔ چناچہ انہوں نے نماز پڑھی، جب سجدہ کیا تو اپنی کہنیوں کو پھیلا کررکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2663]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2663، ترقيم محمد عوامة 2654)
Hadith No.: 2655 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ، مَيْمُونَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ رَأَى مَنْ خَلْفَهُ بَيَاضَ إِبِطَيْهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت میمونہ فرماتی ہیں کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ کرتے تو ان کے پیچھے موجود شخص آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھ سکتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2664]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2664، ترقيم محمد عوامة 2655)
Hadith No.: 2656 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، عَبَّادِ بْنِ رَاشِدٍ ، الْحَسَنِ ، أَحْمَرُ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَحْمَرُ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنْ كُنَّا لَنَأْوِي لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِمَّا يُجَافِي بِفَخِذَيْهِ عَنْ جَنْبَيْهِ إِذَا سَجَدَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت احمر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ کرتے ہوئے اپنے پہلوؤں کو رانوں سے جدا رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2665]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2665، ترقيم محمد عوامة 2656)
Hadith No.: 2657 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَقْرَمَ الْخُزَاعِيِّ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَقْرَمَ الْخُزَاعِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" كُنْتُ مَعَ أَبِي بِالْقَاعِ مِنْ نَمِرَةَ فَمَرَّ بِنَا رَكْبٌ فَأَنَاخُوا بِنَاحِيَةِ الطَّرِيقِ، فَقَالَ: أَيْ بُنَيَّ كُنْ فِي بَهْمِكَ حَتَّى آتِيَ هَؤُلَاءِ الْقَوْمَ فَخَرَجَ وَخَرَجْتُ مَعَهُ يَعْنِي دَنَا وَدَنَوْتُ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى وَصَلَّيْتُ مَعَهُ فَكُنْتُ أَنْظُرُ إِلَى عُفْرَةِ إِبْطَيْهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عبد اللہ بن اقرم خزاعی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ مقام نمرہ میں تھا کہ ہمارے پاس سے کچھ سوار گذرے، انہوں نے راستے کے ایک طرف پڑاؤ ڈالا، میرے والد نے مجھ سے کہا کہ اے میرے پیارے بیٹے! تم اپنے ان جانوروں کے ساتھ رہو، میں ابھی آتا ہوں۔ وہ چلے تو میں بھی ان کے ساتھ چل پڑا۔ دیکھا تو وہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے، آپ نے نماز پڑھی، میں نے بھی آپ کے ساتھ نماز پڑھی، میں نماز میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی کو دیکھ رہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2666]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2666، ترقيم محمد عوامة 2657)
Hadith No.: 2658 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، شُعْبَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ شُعْبَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرَى بَيَاضُ إِبْطَيْهِ إِذَا سَجَدَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سجدے میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2667]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2667، ترقيم محمد عوامة 2658)
Hadith No.: 2659 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَنَسٌ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، قَالَ:" كَانَ أَنَسٌ إِذَا سَجَدَ جَافَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت انس سجدہ کرتے ہوئے اعضاء کو ایک دوسرے سے جدا رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2668]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2668، ترقيم محمد عوامة 2659)
Hadith No.: 2660 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، مَنْصُورٍ ، إِبْرَاهِيمَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَرَى مَنْ خَلْفَهُ بَيَاضَ إِبْطَيْهِ إِذَا سَجَدَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ کرتے تو آپ کے پیچھے موجود شخص آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھ سکتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2669]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2669، ترقيم محمد عوامة 2660)
Hadith No.: 2661 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ شُمَيْخٍ الْغَيْلَانِيُّ أَحَدُ بَنِي تَمِيمٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ " فَرَأَيْتُهُ وَهُوَ سَاجِدٌ يُجَافِي بِمِرْفَقَيْهِ عَنْ جَنْبَيْهِ حَتَّى أَرَى بَيَاضَ إِبْطَيْهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عاصم بن شمیخ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو سعید کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے انہیں دیکھا کہ سجدے کی حالت میں انہوں نے اپنے پہلوؤں کو اپنی کہنیوں سے جدا کر رکھا تھا، یہاں تک کہ مجھے آپ کی بغلوں کی سفیدی نظر آ رہی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2670]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2670، ترقيم محمد عوامة 2661)
Hadith No.: 2662 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " الرَّجُلُ يَتَجَافَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مرد نماز میں اپنے اعضاء کو ایک دوسرے سے جدا رکھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2671]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2671، ترقيم محمد عوامة 2662)
Hadith No.: 2663 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إِذَا سَجَدَ الرَّجُلُ فَلْيُخَوِّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب آدمی سجدہ کرے تو اپنے پیٹ کو زمین سے اونچا رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2672]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2672، ترقيم محمد عوامة 2663)
Hadith No.: 2664 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا سَجَدَ الرَّجُلُ فَلْيُفَرِّجْ بَيْنَ فَخِذَيْهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب آدمی سجدہ کرے تو اپنی رانوں کو کشادہ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2673]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2673، ترقيم محمد عوامة 2664)
Hadith No.: 2665 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، شَرِيكٍ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، الْبَرَاءُ
حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ: وَصَفَ لَنَا الْبَرَاءُ فَاعْتَمَدَ عَلَى كَفَّيْهِ وَرَفَعَ عَجِيزَتَهُ، فَقَالَ:" هَكَذَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت براء نے ہمارے سامنے نماز پڑھی اور اپنی ہتھیلیوں پر زور دیا اور اپنی پشت کو بلند رکھا۔ پھر فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یونہی سجدہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2674]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2674، ترقيم محمد عوامة 2665)
Hadith No.: 2666 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَأَبُو خالد الأحمر ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي سُفْيَانَ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَأَبُو خالد الأحمر ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا سَجَدَ أَحَدُكُمْ فَلْيَعْتَدِلْ وَلَا يَفْتَرِشْ ذِرَاعَيْهِ افْتِرَاشَ الْكَلْبِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اعتدال کے ساتھ سجدہ کرے۔ کتے کی طرح اپنے بازوؤں کو بچھا کر نہ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2675]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2675، ترقيم محمد عوامة 2666)
Hadith No.: 2667 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، أَبِيهِ ، تَمِيمِ بْنِ مَحْمُودٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ مَحْمُودٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ ، قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ افْتِرَاشِ السَّبُعِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن شبل فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جانوروں کی طرح بازو بچھانے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2676]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2676، ترقيم محمد عوامة 2667)
Hadith No.: 2668 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إِذَا سَجَدَ أَحَدُكُمْ فَلْيَعْتَدِلْ وَلَا يَفْتَرِشْ ذِرَاعَيْهِ افْتِرَاشَ الْكَلْبِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اعتدال کے ساتھ سجدہ کرے۔ کتے کی طرح اپنے بازوؤں کو بچھا کر نہ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2677]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2677، ترقيم محمد عوامة 2668)
Hadith No.: 2669 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حُسَيْنٍ الْمُكْتِبِ ، بُدَيْلٍ ، أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُكْتِبِ ، عَنْ بُدَيْلٍ ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَفْتَرِشَ أَحَدُنَا ذِرَاعَيْهِ افْتِرَاشَ السَّبُعِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے درندوں کی طرح بازو بچھانے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2678]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2678، ترقيم محمد عوامة 2669)
Hadith No.: 2670 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اعْتَدِلُوا فِي سُجُودِكُمْ وَلَا يَبْسُطْ أَحَدُكُمْ ذِرَاعَيْهِ انْبِسَاطَ الْكَلْبِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اعتدال کے ساتھ سجدہ کرے۔ کتے کی طرح اپنے بازوؤں کو بچھا کر نہ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2679]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2679، ترقيم محمد عوامة 2670)
Hadith No.: 2671 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، زَائِدَةُ ، الْأَعْمَشِ ، صَالِحِ بْنِ خَبَّابٍ ، حُصَيْنِ بْنِ عُقْبَةَ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: نا زَائِدَةُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، وَعَنْ صَالِحِ بْنِ خَبَّابٍ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ عُمَرَ ،
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اعتدال کے ساتھ سجدہ کرے۔ کتے کی طرح اپنے بازوؤں کو بچھا کر نہ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2680]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2680، ترقيم محمد عوامة 2671)