☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ پاخانہ کرنے کے بعد پانی سے استنجاء کرنا چاہئے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ پاخانہ کرنے کے بعد پانی سے استنجاء کرنا چاہئے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 17
حدیث نمبر: 1629 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ ، مُعَاذَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" مُرْنَ أَزْوَاجَكُنَّ أَنْ يَغْسِلُوا أَثَرَ الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُهُ وَأَنَا أَسْتَحْيِيهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے (عورتوں سے خطاب کرتے ہوئے) فرمایا کہ اپنے شوہروں کو اس بات کا حکم دو کہ پیشاب یا پاخانہ کرنے کے بعد پانی استعمال کریں، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یونہی کیا کرتے تھے، میں مردوں کو یہ بات کرنے سے شرماتی ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1633]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1633، ترقيم محمد عوامة 1629)
حدیث نمبر: 1630 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا مَنْصُورٌ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ , أَنَّ عَائِشَةَ كَانَتْ تَقُولُ لِلنِّسَاءِ: " مُرْنَ أَزْوَاجَكُنَّ أَنْ يَسْتَنْجُوا بِالْمَاءِ إِذَا خَرَجُوا مِنَ الْغَائِطِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا عورتوں کو حکم دیا کرتی تھیں کہ اپنے خاوندوں کو حکم دو کہ رفع حاجت کے بعد پانی سے استنجاء کرلیا کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1634]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1634، ترقيم محمد عوامة 1630)
حدیث نمبر: 1631 مصنف ابن ابی شیبہ
حُذَيْفَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ سَبْرَةَ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ نَجَبَةَ، عَنْ عَمَّتِهِ فُرَيْعَةَ وَكَانَتْ تَحْتَ حُذَيْفَةَ أَنَّهَا قَالَتْ:" كَانَ حُذَيْفَةُ يَسْتَنْجِي بِالْمَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فریعہ (جو کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں) فرماتی ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ پانی سے استنجاء کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1635]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1635، ترقيم محمد عوامة 1631)
حدیث نمبر: 1632 مصنف ابن ابی شیبہ
غُنْدَرٍ ، وَوَكِيعٍ ، شُعْبَةَ ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ ، أَنَسًا
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ غُنْدَرٍ ، وَوَكِيعٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسًا يَقُولُ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْخُلُ الْخَلَاءَ فَأَحْمِلُ أَنَا وَغُلَامٌ نَحْوِي إِدَاوَةً وَعَنَزَةً فَيَسْتَنْجِي بِالْمَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیت الخلاء کی طرف تشریف لے جاتے تو میں اور میری عمر کا ایک اور لڑکا پانی کا برتن اور نیزے کی لاٹھی ساتھ لے کر جاتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پانی سے استنجاء کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1636]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1636، ترقيم محمد عوامة 1632)
حدیث نمبر: 1633 مصنف ابن ابی شیبہ
رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ قَالَ: نا أَبُو النَّجَاشِيِّ قَالَ:" صَحِبْتُ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ فِي سَفَرٍ فَكَانَ يَسْتَنْجِي بِالْمَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو نجاشی فرماتے ہیں کہ میں ایک سفر میں حضرت رافع بن خدیج کے ساتھ تھا، وہ پانی سے استنجاء کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1637]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1637، ترقيم محمد عوامة 1633)
حدیث نمبر: 1634 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَزْهَرُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ , أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ : " دَخَلَ الْخَلَاءَ فَدَعَا بِتَوْرٍ وَأُشْنَانٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو پانی کا برتن اور اشنان بوٹی منگوایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1638]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1638، ترقيم محمد عوامة 1634)
حدیث نمبر: 1635 مصنف ابن ابی شیبہ
جَرِيرٌ ، مَنْصُورٍ ، إِبْرَاهِيمَ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: بَلَغَنِي" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَدْخُلِ الْخَلَاءَ إِلَّا تَوَضَّأَ أَوْ مَسَّ مَاءً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بھی بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو وضو کرتے یا پانی سے ہاتھ دھویا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1639]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1639، ترقيم محمد عوامة 1635)
حدیث نمبر: 1636 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي مَسْلَمَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا نَضْرَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى أَبِي أُسَيْدَ وَكَانَ بَدْرِيًّا قَالَ:" كَانَ أَبُو أُسَيْدَ إِذَا أَتَى الْخَلَاءَ أَتَيْتُهُ بِمَاءٍ فَاسْتَبْرَأَ مِنْهُ". قَالَ شُعْبَةُ: يَعْنِي يَسْتَنْجِي
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید مولی ابی اسید فرماتے ہیں کہ ابو اسید جب بیت الخلاء میں جاتے تو میں ان کے لئے پانی لے آتا تو وہ اس سے استنجا کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1640]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1640، ترقيم محمد عوامة 1636)
حدیث نمبر: 1637 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا ذَرٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ قُرَّةَ، عَنْ بُدَيْلٍ الْعُقَيْلِيِّ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَعْرَابِيٌّ قَالَ: صَحِبْتُ أَبَا ذَرٍّ فَكُلُّ أَخْلَاقِهِ أَعْجَبَنِي إِلَّا خُلُقٌ وَاحِدٌ , قُلْتُ: مَا هُوَ؟ قَالَ:" كَانَ إِذَا خَرَجَ مِنَ الْخَلَاءِ اسْتَنْجَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مطرف بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے ایک دیہاتی نے بیان کیا کہ میں ابو ذر کے ساتھ رہا ہوں، ان کے تمام اخلاق و عادات مجھے اچھی لگیں سوائے ایک عادت کے! میں نے پوچھا وہ کون سی عادت ہے؟ وہ کہنے لگا جب وہ بیت الخلاء سے باہر آتے تو پانی سے استنجاء کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1641]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1641، ترقيم محمد عوامة 1637)
حدیث نمبر: 1638 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنِ ابْنِ مُبَارَكٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ اسْتَطَابَ بِالْمَاءِ بَيْنَ رَاحِلَتَيْنِ قَالَ: فَجَعَلَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَضْحَكُونَ وَيَقُولُونَ:" يَتَوَضَّأُ كَمِثْلِ الْمَرْأَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے دو کجاوؤں کے درمیان بیٹھ کر پانی سے استنجاء کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب ہنسنے لگے اور کہنے لگے یہ تو عورت کی طرح وضو کر رہے ہیں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1642]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1642، ترقيم محمد عوامة 1638)
حدیث نمبر: 1639 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ:" أَنَّ أَنَسًا كَانَ يَسْتَنْجِي بِالْحُرُضِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت انس اشنان کے پانی سے استنجاء کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1643]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1643، ترقيم محمد عوامة 1639)
حدیث نمبر: 1640 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، مُجَمِّعِ بْنِ يَعْقُوبَ بْنِ مُجَمِّعٍ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ يَعْقُوبَ بْنِ مُجَمِّعٍ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعُوَيْمِ بْنِ سَاعِدَةَ: " مَا هَذَا الطُّهُورُ الَّذِي أَثْنَى اللَّهُ عَلَيْكُمْ؟" قَالُوا: نَغْسِلُ الْأَدْبَارَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجمع بن یعقوب روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عویم بن ساعدہ سے فرمایا کہ تم کیسی طہارت حاصل کرتے ہو جس پر اللہ تعالیٰ نے تمہاری تعریف کی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی شرم گاہوں کو پانی سے دھوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1644]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1644، ترقيم محمد عوامة 1640)
حدیث نمبر: 1641 مصنف ابن ابی شیبہ
يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، سَيَّارًا أَبَا الْحَكَمِ ، شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ قَالَ: سَمِعْتُ سَيَّارًا أَبَا الْحَكَمِ غَيْرَ مَرَّةٍ يُحَدِّثُ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْنَا يَعْنِي قُبَاءَ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَثْنَى عَلَيْكُمْ فِي الطُّهُورِ خَيْرًا أَفَلَا تُخْبِرُونِي؟ قَالَ: يَعْنِي قَوْلَهُ تَعَالَى: فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ سورة التوبة آية 108، قَالَ: فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّا لَنَجِدُهُ مَكْتُوبًا عَلَيْنَا فِي التَّوْرَاةِ: الِاسْتِنْجَاءُ بِالْمَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عبد اللہ بن سلام فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قباء تشریف لائے تو فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری طہارت کی تعریف فرمائی ہے، تم کیا کرتے ہو؟ اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی تھی: اس مسجد میں ایسے لوگ ہیں جو خوب پاکی کا اہتمام کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ خوب پاک رہنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ قباء والوں نے جواب دیا کہ اے اللہ کے رسول! ہم نے تورات میں لکھے ہوئے دیکھا تھا کہ استنجاء پانی سے ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1645]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1645، ترقيم محمد عوامة 1641)
حدیث نمبر: 1642 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصٌ ، دَاوُدَ ، وَابْنِ أَبِي لَيْلَى ، الشَّعْبِيِّ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ دَاوُدَ ، وَابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: لَمَّا نزلت هَذِهِ الْآيَةُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَهْلَ قُبَاءَ مَا هَذَا الثَّنَاءُ الَّذِي أَثْنَى اللَّهُ عَلَيْكُمْ؟" قَالُوا: مَا مِنَّا أَحَدٌ إِلَّا وَهُوَ يَسْتَنْجِي بِالْمَاءِ مِنَ الْخَلَاءِ فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ سورة التوبة آية 108"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اے قباء والو! اللہ تعالیٰ نے تمہاری تعریف آخر کس بات پر کی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم میں ہر شخص جب وہ بیت الخلاء سے باہر آتا ہے تو پانی سے استنجاء کرتا ہے۔ وہ آیت یہ ہے: اس مسجد میں ایسے لوگ ہیں جو خوب پاک رہنے کا خیال رکھتے ہیں، اللہ تعالیٰ خوب پا ک رہنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1646]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1646، ترقيم محمد عوامة 1642)
حدیث نمبر: 1643 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّ هَذِهِ الْآيَةَ نزلت فِي أَهْلِ قُبَاءَ فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ سورة التوبة آية 108"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ یہ آیت قباء والوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے: اس مسجد میں ایسے لوگ ہیں جو خوب پاک رہنے کا خیال رکھتے ہیں، اللہ تعالیٰ خوب پا ک رہنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1647]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1647، ترقيم محمد عوامة 1643)
حدیث نمبر: 1644 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ، عَنْ مُعَاذَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " مُرْنَ أَزْوَاجَكُنَّ أَوْ قَالَتْ: رِجَالَكُنَّ أَنْ يَغْسِلُوا عَنْهُمْ أَثَرَ الْحُشِّ فَإِنَّا نَسْتَحْيِي أَنْ نَأْمُرَهُمْ بِذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عورتوں سے فرمایا کہ اپنے خاوندوں کہ حکم دو کہ اپنے جسم سے پاخانے کے اثرات کو دھوئیں، مجھے اس بات سے شرم محسوس ہوتی ہے کہ میں انہیں ایسا کہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1648]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1648، ترقيم محمد عوامة 1644)
حدیث نمبر: 1645 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ :" إِنَّ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ كَانُوا يَبْعَرُونَ بَعْرًا وَإِنَّكُمْ تَثْلِطُونَ ثَلْطًا فَأَتْبِعُوا الْحِجَارَةَ بِالْمَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تم سے پہلے لوگ اونٹ کی مینگنیوں جیسا سخت پاخانہ کیا کرتے تھے اور تم نرم پاخانہ کرتے ہو، اس لئے پتھر سے صاف کرنے کے بعد پانی کا استعمال کیا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1649]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1649، ترقيم محمد عوامة 1645)