☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب الرَّضَاعُ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← رضاعت کا بیان← باب الرَّضَاعُ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 42
Page 1 of 3
Hadith No.: 4275 Sunan Daraqutni
بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، ابْنُ وَهْبٍ ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ، نَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ سَأَلَهُ:" تَرَى تُحَرِّمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَرَّةٌ وَاحِدَةٌ؟، قَالَ: نَعَمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
ابوزبیر بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ”آپ کیا سمجھتے ہیں کہ ایک مرتبہ رضاعت کے ذریعے حرمت ثابت ہو جاتی ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں!“۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4354]
Hadith No.: 4276 Sunan Daraqutni
عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، لَيْثٍ ، مُجَاهِدٍ ، عَلِيٍّ ، وَابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، وَابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالا:" يُحَرِّمُ مِنَ الرَّضَاعِ قَلِيلُهُ وَكَثِيرُهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
مجاہد بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما یہ فرماتے ہیں: ”رضاعت تھوڑی ہو یا زیادہ ہو، وہ حرمت کو ثابت کر دیتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4355]
Hadith No.: 4277 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، الْحَسَنُ بْنُ سَلامٍ السَّوَّاقُ ، سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِيُّ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، أَيُّوبُ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ . ح وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ سَلامٍ السَّوَّاقُ ، قَالا: نَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِيُّ ، نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، نَا أَيُّوبُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں، جبکہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے، ان میں سے ایک کے الفاظ یہ ہیں: ”ایک مرتبہ یا دو مرتبہ چوسنے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔“ دوسرے راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”ایک مرتبہ منہ میں لینے یا دو مرتبہ منہ میں لینے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4356]
Hadith No.: 4278 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، أَبِي ، وَكِيعٌ ، سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، أَبِي مُوسَى الْهِلالِيِّ ، أَبِيهِ ، ابْنَ مَسْعُودٍ
نَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا أَبِي ، نَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْهِلالِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَجُلا كَانَ فِي سَفَرٍ فَوَلَدَتِ امْرَأَتُهُ فَاحْتَبَسَ لَبَنُهَا فَخَشِيَ عَلَيْهَا فَجَعَلَ يَمُصُّهُ وَيَمُجُّهُ فَدَخَلَ فِي حَلْقِهِ، فَسَأَلَ أَبَا مُوسَى، فَقَالَ: حُرِّمَتْ عَلَيْكَ، فَأَتَى ابْنَ مَسْعُودٍ فَسَأَلَهُ، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعِ، إِلا مَا أَنْبَتَ اللَّحْمَ، وَأَنْشَرَ الْعَظْمَ" .
Translation: محمد محی الدین .
ابوموسیٰ ہلالی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شخص سفر کر رہا تھا، اس کی بیوی نے ایک بچے کو جنم دیا، لیکن اس عورت کا دودھ جاری نہیں ہوا۔ اس شخص کو اس عورت کی طرف سے اندیشہ ہوا، تو اس نے اس عورت کی چھاتی کو چوسنا شروع کیا، جس کی وجہ سے دودھ اس کے حلق تک پہنچ گیا، اس نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”وہ عورت تم پر حرام ہو گئی ہے۔“ پھر وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، ان سے اس بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”وہی رضاعت حرمت کو ثابت کرتی ہے، جو گوشت پیدا کرے اور ہڈیوں کی نشوونما کا باعث بنے (یعنی جو کم عمری میں ہو)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4358]
Hadith No.: 4279 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْكَاتِبُ ، مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ تَمَامٍ ، حَنْظَلَةُ ، سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عُمَرَ ، زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْكَاتِبُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ تَمَامٍ ، نَا حَنْظَلَةُ ، نَا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا تُحَرِّمُ الرَّضْعَةُ وَلا الرَّضْعَتَانِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”ایک مرتبہ یا دو مرتبہ (ایک گھونٹ) پی لینے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4359]
Hadith No.: 4280 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، جَرِيرٌ ، أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْكَرْخِيُّ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، جَرِيرٌ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ ، عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، الْحَجَّاجِ بْنِ الْحَجَّاجِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا جَرِيرٌ . ح وَنا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْكَرْخِيُّ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ ، قَالَ: كَانَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ يُحَدِّثُ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا تُحَرِّمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ الْمَصَّةُ وَلا الْمَصَّتَانِ، وَلا يُحَرِّمُ إِلا مَا فَتَقَ الأَمْعَاءَ" ، قَالَ إِبْرَاهِيمُ: فَذَكَرْتُهُ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، فَقَالَ:" إِذَا دَخَلَتْ قَطْرَةٌ وَاحِدَةٌ فِي جَوْفِ الصَّبِيِّ وَهُوَ صَغِيرٌ حُرِّمَتْ عَلَيْهِ"، وَقَالَ عُثْمَانُ:" إِلا مَا فَتَقَ الأَمْعَاءَ مِنَ اللَّبَنِ، وَلَمْ يَزِدْ عَلَى هَذَا".
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”ایک مرتبہ یا دو مرتبہ چوس لینے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی، حرمت اس کے ذریعے ثابت ہوتی ہے، جو انتڑیوں کو سیراب کر دے۔“ ابراہیم بیان کرتے ہیں کہ میں نے یہ روایت سعید بن مسیب کے سامنے ذکر کی، تو وہ بولے: ”جب دودھ کا ایک قطرہ بھی بچے کے پیٹ تک پہنچ جائے، جبکہ وہ ابھی چھوٹا ہو، تو اس کے لیے حرمت ثابت ہو جاتی ہے۔“ جبکہ عثمان نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں کہ ”صرف اسی کے ذریعے حرمت ثابت ہوتی ہے، جو دودھ انتڑیوں کو سیراب کر دے۔“ انہوں نے اس کے علاوہ اور کوئی لفظ نقل نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4360]
Hadith No.: 4281 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، خَلادُ بْنُ أَسْلَمَ ، النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، أَبُو مُوسَى ، أَبِيهِ ، ابْنٍ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، ابْنُ مَسْعُودٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا خَلادُ بْنُ أَسْلَمَ ، نَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، نَا أَبُو مُوسَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنٍ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّ رَجُلا كَانَ مَعَهُ امْرَأَتُهُ وَهُوَ فِي سَفَرٍ فَوَلَدَتْ فَجَعَلَ الصَّبِيُّ لا يَمُصُّ، فَأَخَذَ زَوْجُهَا يَمُصُّ لَبَنَهَا وَيَمُجُّهُ، قَالَ: حَتَّى وَجَدْتُ طَعْمَ لَبَنِهَا فِي حَلْقِي، فَأَتَى أَبَا مُوسَى الأَشْعَرِيَّ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: حُرِّمَتْ عَلَيْكَ امْرَأَتُكَ، فَأَتَاهُ ابْنُ مَسْعُودٍ ، فَقَالَ:" أَنْتَ الَّذِي تُفْتِي مَا هَذَا بِكَذَا وَكَذَا، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا رَضَاعَ إِلا مَا شَدَّ الْعَظْمَ، وَأَنْبَتَ اللَّحْمَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص کے ساتھ اس کی بیوی سفر کر رہی تھی، اس عورت نے بچے کو جنم دیا، وہ بچہ دودھ نہیں چوس سکتا تھا، تو اس عورت کے شوہر نے اس عورت کے دودھ کو چوسنا شروع کیا، یہاں تک کہ اسے اس دودھ کا ذائقہ اپنے حلق میں محسوس ہوا، وہ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”تمہاری بیوی تمہارے لیے حرام ہو گئی ہے۔“ پھر وہ شخص سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، پھر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: ”آپ نے یہ فتویٰ دیا ہے، جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ’رضاعت وہی ہوتی ہے، جو ہڈی کو مضبوط کرتی ہے اور گوشت کو پیدا کرتی ہے۔‘“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4361]
Hadith No.: 4282 Sunan Daraqutni
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ
نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، نَا أَبُو حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى أَبِي مُوسَى، فَقَالَ:" إِنَّ امْرَأَتِي وَرِمَ ثَدْيُهَا فَمَصَصْتُهُ فَدَخَلَ فِي حَلْقِي شَيْءٌ سَبَقَنِي، فَشَدَّدَ عَلَيْهِ أَبُو مُوسَى، فَأَتَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ ، فَقَالَ: سَأَلْتَ أَحَدًا غَيْرِي؟، قَالَ: نَعَمْ أَبَا مُوسَى فَشَدَّدَ عَلَيَّ، فَأَتَى أَبَا مُوسَى، فَقَالَ: أَرَضِيعٌ هَذَا؟، فَقَالَ أَبُو مُوسَى: لا تَسْأَلُونِي مَا دَامَ هَذَا الْحَبْرُ بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
ابوعطیہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: ”میری بیوی کی چھاتی میں ورم آ گیا تھا، میں نے اسے چوسا، تو میرے حلق میں تھوڑا سا دودھ چلا گیا۔“ تو سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے اسے سخت ڈانٹا، پھر وہ شخص سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، تو انہوں نے دریافت کیا: ”کیا تم نے میرے علاوہ بھی کسی سے یہ مسئلہ دریافت کیا ہے؟“ اس نے جواب دیا: ”جی ہاں! سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے بیان کیا ہے اور انہوں نے مجھے اس بارے میں سخت ڈانٹا ہے۔“ تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: ”کیا یہ شخص دودھ پینے والا بچہ ہے؟“ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب تک اتنے بڑے عالم تمہارے درمیان موجود ہیں، تم لوگ مجھ سے کوئی مسئلہ نہ پوچھا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4362]
Hadith No.: 4283 Sunan Daraqutni
يُونُسَ ، ابْنِ شِهَابٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، نَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، نَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ يَقُولُ:" لا رَضَاعَ بَعْدَ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”دو سال گزر جانے کے بعد رضاعت کا اعتبار نہیں ہوتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4363]
Hadith No.: 4284 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ دُبَيْسِ بْنِ أَحْمَدَ ، أَبُو الْوَلِيدِ بْنُ بُرْدٍ الأَنْطَاكِيُّ ، الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، سُفْيَانُ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ دُبَيْسِ بْنِ أَحْمَدَ ، وَغَيْرُهُمَا، قَالُوا: نَا أَبُو الْوَلِيدِ بْنُ بُرْدٍ الأَنْطَاكِيُّ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَال َرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا رَضَاعَ إِلا مَا كَانَ فِي الْحَوْلَيْنِ" ، لَمْ يُسْنِدْهُ عَنِ ابْنِ عُنَيْنَةَ، غَيْرُ الْهَيْثَمِ بْنِ جَمِيلٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ حَافِظٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”دو سال کے اندر جو ہو، صرف وہی رضاعت معتبر ہوتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4364]
Hadith No.: 4285 Sunan Daraqutni
أَبُو رَوْقٍ الْهَمْدَانِيُّ ، ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرَ
نَا نَا أَبُو رَوْقٍ الْهَمْدَانِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ رَوْحٍ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ ، يَقُولُ:" لا رَضَاعَ إِلا فِي الْحَوْلَيْنِ فِي الصِّغَرِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”کم سنی میں رضاعت صرف وہی ہوتی ہے، جو دو سال کے اندر ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4365]
Hadith No.: 4286 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ ، مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، أَبِي ، قَتَادَةَ ، الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بُلْبُلٍ أَبُو أَحْمَدَ ، الْحَسَنُ بْنُ سَلامٍ ، عَفَّانُ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَتَادَةَ ، أَبِي الْخَلِيلِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، أُمِّ الْفَضْلِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ . ح وثنا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ ، نَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ . ح وَنا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بُلْبُلٍ أَبُو أَحْمَدَ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ سَلامٍ ، نَا عَفَّانُ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سُئِلَ" عَنِ الْمَصَّةِ الْوَاحِدَةِ أَتُحَرِّمُ؟، قَالَ: لا" ، وَقَالَ أَبُو حَامِدٍ: إِنَّ رَجُلا مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ، قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَتُحَرِّمُ الرَّضْعَةُ الْوَاحِدَةُ؟ قَالَ:" لا".
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ایک گھونٹ چوسنے کے بارے میں دریافت کیا گیا کہ کیا یہ حرمت کو ثابت کر دیتا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں!“۔ ابوحامد نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: بنو عامر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے عرض کی: ”اے اللہ کے نبی! کیا ایک مرتبہ چوسنے سے حرمت ثابت ہو جاتی ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں!“۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4366]
Hadith No.: 4287 Sunan Daraqutni
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، عَبْدُ الصَّمَدِ ، أَبِي ، حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، مَكْحُولٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، نَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، نَا أَبِي ، نَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا تُحَرِّمُ الْمَصَّةُ وَلا الْمَصَّتَانِ، وَلَكِنْ مَا فَتَقَ الأَمْعَاءَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”ایک مرتبہ یا دو مرتبہ چوسنے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی، حرمت اس کے ذریعے ثابت ہوتی ہے، جو آنتوں کو سیراب کر دے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4367]
Hadith No.: 4288 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحَرَّانِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو أُمَيَّةَ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَطَّامِيِّ ، أَبُو الْمُهَزِّمِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحَرَّانِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو أُمَيَّةَ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَطَّامِيِّ ، نَا أَبُو الْمُهَزِّمِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ:" إِنَّ فُلانًا تَزَوَّجَ وَقَدْ أَرْضَعْتُهُمَا، قَالَ: فَكَيْفَ أَرْضَعْتِهِمَا؟، قَالَتْ: أَرْضَعْتُ الْجَارِيَةَ وَهِيَ ابْنَةُ سِتِّ سِنِينَ وَنِصْفٍ، وَأَرْضَعْتُ الْغُلامَ وَهُوَ ابْنُ ثَلاثِ سِنِينَ، فَقَالَ: اذْهَبِي فَقُولِي لَهُ فَلْيُضَاجِعْهَا هَنِيئًا مَرِيئًا لا رَضَاعَ بَعْدَ الْفِطَامِ، وَإِنَّمَا يُحَرِّمُ مِنَ الرَّضَاعِ مَا فِي الْمَهْدِ" ، ابْنُ الْقَطَّامِيِّ، ضَعِيفٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس نے عرض کی: ”فلاں شخص نے شادی کر لی ہے، جبکہ میں نے ان دونوں میاں بیوی کو دودھ پلایا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم نے ان دونوں کو کب دودھ پلایا تھا؟“ تو اس خاتون نے جواب دیا: ”میں نے اس بچی کو اس وقت دودھ پلایا تھا، جب وہ ساڑھے چھ سال کی تھی اور بچے کو اس وقت دودھ پلایا تھا، جب وہ تین سال کا تھا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم جاؤ اور اس سے کہہ دو کہ اپنی بیوی کے ساتھ خوشی خوشی رہے، کیونکہ دودھ پلانے کی عمر کے بعد رضاعت کا حکم ثابت نہیں ہوتا، وہ رضاعت حرمت ثابت کرتی ہے، جو اس وقت ہو، جب بچہ گود میں ہوتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4368]
Hadith No.: 4289 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْمَرْوَزِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبُ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عُبَيْدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، نَا أَيُّوبُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ: وَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ عُقْبَةَ، وَلَكِنِّي لِحَدِيثِ عُبَيْدٍ أَحْفَظُ، قَالَ: تَزَوَّجَتِ امْرَأَةٌ فَجَاءَتْنَا امْرَأَةٌ سَوْدَاءُ، فَقَالَتْ: إِنِّي قَدْ أَرْضَعْتُكُمَا فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ:" إِنِّي تَزَوَّجْتُ فُلانَةَ بِنْتَ فُلانٍ، فَجَاءَتْنَا امْرَأَةٌ سَوْدَاءُ، فَقَالَتْ: قَدْ أَرْضَعْتُكُمَا وَهِيَ كَاذِبَةٌ، فَأَعْرَضَ عَنِّي فَأَتَيْتُهُ مِنْ قِبَلِ وَجْهِهِ، فَقُلْتُ: إِنَّهَا كَاذِبَةٌ، قَالَ: كَيْفَ وَقَدْ زَعَمَتْ أَنَّهَا أَرْضَعَتْكُمَا دَعْهَا عَنْكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ایک خاتون کے ساتھ شادی کر لی، ایک سیاہ فام عورت ہمارے پاس آئی اور بولی: ”میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے۔“ (راوی کہتے ہیں:) میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: ”میں نے فلاں کی صاحبزادی، فلاں لڑکی سے شادی کی ہے، تو ایک سیاہ فام عورت ہمارے پاس آئی اور اس نے کہا کہ میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے، وہ عورت جھوٹ بولتی ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے منہ پھیر لیا، میں دوسری طرف سے آپ کے سامنے آیا، تو میں نے عرض کی: ”وہ جھوٹ بولتی ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اب کیا ہو سکتا ہے؟ جبکہ اس نے یہ بات بیان کر دی ہے کہ اس نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے، تم اس عورت کو (یعنی اپنی بیوی کو) اپنے سے الگ کر دو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4369]
Hadith No.: 4290 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، أَبُو عَاصِمٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عُقْبَةُ بْنُ الْحَارِثِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، حَدَّثَنِي عُقْبَةُ بْنُ الْحَارِثِ ، قَالَ: لَمْ يُحَدِّثْنِي، وَلَكِنْ سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ، قَالَ: " تَزَوَّجَتِ ابْنَةُ أَبِي إِهَابٍ فَجَاءَتِ امْرَأَةٌ سَوْدَاءُ، فَقَالَتْ: إِنِّي قَدْ أَرْضَعْتُكُمَا، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلْتُهُ فَأَعْرَضَ عَنِّي، ثُمَّ سَأَلْتُهُ فَأَعْرَضَ عَنِّي، وَقَالَ فِي الرَّابِعَةِ أَوِ الثَّالِثَةِ: كَيْفَ بِكَ وَقَدْ قِيلَ، قَالَ: وَنَهَاهُ عَنْهَا" ،.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابوایہاب کی صاحبزادی کے ساتھ شادی کر لی، ایک سیاہ فام عورت آئی اور بولی: ”میں نے تم دونوں (میاں بیوی) کو دودھ پلایا ہے۔“ (سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:) میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو آپ نے مجھ سے منہ پھیر لیا۔ میں نے دوبارہ آپ سے دریافت کیا، تو آپ نے پھر منہ پھیر لیا۔ میں نے چوتھی مرتبہ یا شاید تیسری مرتبہ دریافت کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اب کیا ہو سکتا ہے؟ جبکہ یہ بات بیان کی جا چکی ہے۔“ راوی کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان صاحب کو اس خاتون کے ساتھ تعلق قائم کرنے سے روک دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4370]
Hadith No.: 4291 Sunan Daraqutni
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ. قَالَ أَبُو عَاصِمٍ، وَأَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ، وَأَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمٍ، وَأَخْبَرَنِي أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ، وَهَذَا حَدِيثُ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: تَزَوَّجَتِ ابْنَةُ أَبِي إِهَابٍ، وَسَاقَ الْحَدِيثَ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، اس میں یہ الفاظ ہیں: ”میں نے ابوایہاب کی صاحبزادی کے ساتھ شادی کر لی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4371]
Hadith No.: 4292 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، سُفْيَانُ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ ،" أَنَّ امْرَأَةً سَوْدَاءَ جَاءَتْ فَزَعَمَتْ أَنَّهَا أَرْضَعَتْهُمَا، وَكَانَتْ تَحْتَهُ بِنْتُ أَبِي إِهَابٍ التَّيْمِيِّ، فَأَعْرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ تَبَسَّمَ، وَقَالَ: كَيْفَ وَقَدْ قِيلَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک سیاہ فام عورت آئی اور اس نے یہ بیان کیا کہ ”میں نے ان دونوں (میاں بیوی) کو دودھ پلایا ہے۔“ سیدنا عقبہ کی اہلیہ ابوایہاب کی صاحبزادی تھیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے منہ پھیر لیا، پھر آپ مسکرا دیے اور ارشاد فرمایا: ”اب کیا ہو سکتا ہے، جب کہ یہ بات بیان کی جا چکی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4372]
Hadith No.: 4293 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، أَيُّوبَ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ:" تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً فَدَخَلَتْ عَلَيْهَا امْرَأَةٌ سَوْدَاءُ فَسَأَلَتْ فَأَبْطَأْنَا عَلَيْهَا، قَالَتْ: تَصَدَّقُوا عَلَيَّ فَوَاللَّهِ لَقَدْ أَرْضَعْتُكُمَا جَمِيعًا، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: دَعْهَا عَنْكَ لا خَيْرَ لَكَ فِيهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک خاتون کے ساتھ شادی کی، ایک سیاہ فام عورت اس کے پاس آئی، اس نے کچھ مانگا، ہم نے اسے دینے میں دیر کی، تو وہ بولی: ”تم میری اس بات کی تصدیق کرو، اللہ کی قسم! میں نے تم دونوں میاں بیوی کو دودھ پلایا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس بات کا تذکرہ کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنی بیوی کو اپنے سے الگ کر دو، تمہارے لیے اس میں کوئی بھلائی نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4373]
Hadith No.: 4294 Sunan Daraqutni
أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، سُفْيَانُ ، الزُّهْرِيِّ ، وَهِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
قُرِئَ عَلَى أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، وَهِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، وَغَيْرِهِمَا، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتِ:" اسْتَأْذَنَ عَلَيَّ عَمِّي أَفْلَحُ بْنُ أَبِي الْقُعَيْسِ بَعْدَمَا نزل الْحِجَابُ، فَلَمْ آذَنْ لَهُ، فَأَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: ائْذَنِي لَهُ فَإِنَّهُ عَمُّكِ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّمَا أَرْضَعَتْنِي الْمَرْأَةُ، وَلَمْ يُرْضِعْنِي الرَّجُلُ، فَقَالَ: ائْذَنِي لَهُ فَإِنَّهُ عَمُّكِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میرے چچا افلح بن ابوالقعیس نے حجاب کا حکم نازل ہو جانے کے بعد میرے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی، تو میں نے انہیں اجازت نہیں دی۔ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ (بعد میں) میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے اسے اجازت دے دینی تھی، کیونکہ وہ تمہارا چچا ہے۔“ میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! مجھے عورت نے دودھ پلایا ہے، مجھے مرد نے دودھ نہیں پلایا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے اسے اجازت دے دینی تھی، کیونکہ وہ تمہارا چچا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4374]