☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 4294
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 4294
أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، سُفْيَانُ ، الزُّهْرِيِّ ، وَهِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
قُرِئَ عَلَى أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، وَهِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، وَغَيْرِهِمَا، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتِ:" اسْتَأْذَنَ عَلَيَّ عَمِّي أَفْلَحُ بْنُ أَبِي الْقُعَيْسِ بَعْدَمَا نزل الْحِجَابُ، فَلَمْ آذَنْ لَهُ، فَأَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: ائْذَنِي لَهُ فَإِنَّهُ عَمُّكِ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّمَا أَرْضَعَتْنِي الْمَرْأَةُ، وَلَمْ يُرْضِعْنِي الرَّجُلُ، فَقَالَ: ائْذَنِي لَهُ فَإِنَّهُ عَمُّكِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میرے چچا افلح بن ابوالقعیس نے حجاب کا حکم نازل ہو جانے کے بعد میرے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی، تو میں نے انہیں اجازت نہیں دی۔ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ (بعد میں) میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے اسے اجازت دے دینی تھی، کیونکہ وہ تمہارا چچا ہے۔“ میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! مجھے عورت نے دودھ پلایا ہے، مجھے مرد نے دودھ نہیں پلایا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے اسے اجازت دے دینی تھی، کیونکہ وہ تمہارا چچا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4374]
← Previous Hadith (4293) Back to Bab Next Hadith → (4295)