☽ 8 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب الرَّضَاعُ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الرَّضَاعِ← باب الرَّضَاعُ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 42
صفحة 2 من 3
حديث رقم: 4295 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، أَبُو الطَّاهِرِ ، الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْبَزَّازُ ، الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ابْنُ وَهْبٍ ، مَالِكٌ ، ابْنِ شِهَابٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، نَا أَبُو الطَّاهِرِ . ح وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْبَزَّازُ ، نَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالا: نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي مَالِكٌ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ،" أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ أَفْلَحَ أَخَا أَبِي الْقُعَيْسِ جَاءَ يَسْتَأْذِنُ عَلَيْهَا، وَهُوَ عَمُّهَا مِنَ الرَّضَاعَةِ بَعْدَ أَنْ نزل الْحِجَابُ، قَالَتْ: فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ، فَلَمَّا جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهُ بِالَّذِي صَنَعْتُ فَأَمَرَنِي أَنْ آذَنَ لَهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ابوالقعیس کے بھائی افلح آئے اور ان کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی، وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے رضاعی بھائی تھے، یہ حجاب کا حکم نازل ہونے کے بعد کی بات ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے انہیں اجازت دینے سے انکار کر دیا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آئے، تو میں نے آپ کو اپنے طرز عمل کے بارے میں بتایا، تو آپ نے ہدایت کی کہ ”میں انہیں (گھر کے اندر آنے کی) اجازت دے دیا کروں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4375]
حديث رقم: 4296 سنن الدارقطني
أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ ، عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَائِشَةَ ، عَائِشَةَ
نَا نَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ ، نَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ . وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" لَقَدْ أنزلت آيَةُ الرَّجْمِ وَرَضَاعَةُ الْكَبِيرِ عَشْرًا، فَلَقَدْ كَانَتْ فِي صَحِيفَةٍ تَحْتَ سَرِيرِي، فَلَمَّا مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، اشْتَغَلْنَا بِمَوْتِهِ فَدَخَلَ الدَّاجِنُ فَأَكَلَهَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: پہلے یہ آیت نازل ہوئی تھی، جس میں سنگسار کا حکم تھا اور وہ آیت نازل ہوئی تھی، جس میں یہ حکم تھا کہ بڑے بچے کو دس مرتبہ دودھ پلانے سے رضاعت ثابت ہو جاتی ہے۔ میرے پاس صحیفے میں یہ بات موجود تھی، جو میرے بستر کے نیچے تھا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وصال ہوا اور آپ کے وصال کی وجہ سے ہم مصروف رہے، تو اسی دوران بکری اندر آئی اور اس نے اسے کھا لیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4376]
حديث رقم: 4297 سنن الدارقطني
خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، ابْنَ عُمَرَ
نَا نَا أَبُو حَامِدٍ، نَا خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ " سُئِلَ عَنْ شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الرَّضَاعَةِ، فَقَالَ: لا أَعْلَمُ إِلا أَنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَدْ حَرَّمَ الأُخْتَ مِنَ الرَّضَاعَةِ فَقِيلَ لَهُ: فَإِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ، يَقُولُ لا تُحَرِّمُ الرَّضْعَةُ وَلا الرَّضْعَتَانِ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: قَضَاءُ اللَّهِ تَعَالَى خَيْرٌ مِنْ قَضَائِكَ، وَقَضَاءِ ابْنِ الزُّبَيْرِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن دینار بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے رضاعت کے کسی مسئلے کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے ارشاد فرمایا: ”میرے علم کے مطابق اللہ تعالیٰ نے رضاعی بہن کو حرام قرار دیا ہے۔“ ان سے کہا گیا کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ تو یہ کہتے ہیں کہ ”ایک مرتبہ یا دو مرتبہ چوسنے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔“ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا فیصلہ تمہارے فیصلے اور عبداللہ بن زبیر کے فیصلے سے بہتر ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4377]
حديث رقم: 4298 سنن الدارقطني
سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ السَّرَّاجُ ، الزُّهْرِيِّ ، عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ ، ابْنُ عَبَّاسٍ
نَا نَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ السَّرَّاجُ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، وَمَالِكٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ " عَنْ رَجُلٍ لَهُ امْرَأَةٌ وَسَرِيَّةٌ، فَوَلَدَتْ إِحْدَاهُمَا غُلامًا وَأَرْضَعَتِ الأُخْرَى جَارِيَةً، هَلْ يَصِحُّ لِلْغُلامِ أَنْ يَنْكِحَ الْجَارِيَةَ، فَقَالَ: لا اللِّقَاحُ وَاحِدٌ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن شرید بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا، جس کی ایک بیوی ہو اور ایک کنیز ہو، ان دونوں میں سے ایک بچے کو جنم دیتی ہے اور دوسری بچی کو جنم دیتی ہے، تو کیا بچے کے لیے یہ بات جائز ہو گی کہ وہ اس کنیز کی لڑکی سے نکاح کر لے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”جی نہیں! کیونکہ نطفہ ایک ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4378]
حديث رقم: 4299 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَمْعَةَ ، زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ
نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَمْعَةَ ، عَنْ أُمِّهِ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَتْ: كَانَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ أَرْضَعَتْنِي، وَكَانَ الزُّبَيْرُ يَدْخُلُ عَلَيَّ وَأَنَا أَمْتَشِطُ، فَيَأْخُذُ بِقَرْنٍ مِنْ قُرُونِ رَأْسِي، وَيَقُولُ: أَقْبِلِي عَلَيَّ حَدِّثِينِي، وَتَرَى أَنَّهُ أَبِي، وَإِنَّمَا وَلَدَهُ إِخْوَتِي، فَلَمَّا كَانَ قِبَلَ الْحَرَّةِ أَرْسَلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ يَخْطُبُ ابْنَتِي عَلَى حَمْزَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، وَحَمْزَةُ، وَمُصْعَبٌ مِنَ الْكِلابِيَّةِ، قَالَتْ: فَأَرْسَلْتُ إِلَيْهِ: وَهَلْ يَصْلُحُ لَهُ؟ فَأَرْسَلَ إِلَيَّ: إِنَّمَا تُرِيدِينَ مَنْعَ ابْنَتِكِ أَنَا أَخُوكِ وَمَا وَلَدَتْ أَسْمَاءُ فَهُمْ إِخْوَتُكَ، وَأَمَّا وَلَدُ الزُّبَيْرِ لِغَيْرِ أَسْمَاءِ، فَلَيْسُوا لَكِ بِإِخْوَةٍ، قَالَتْ: فَأَرْسَلْتُ وَأَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَوَافِرُونَ وَأُمَّهَاتُ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالُوا: إِنَّ الرَّضَاعَةَ مِنْ قِبَلِ الرَّجُلِ لا تُحَرِّمُ شَيْئًا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ زینب بنت ابوسلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا نے مجھے دودھ پلایا تھا، اس لیے (سیدہ اسماء کے شوہر) سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ میرے ہاں ایسے وقت میں بھی آ جایا کرتے تھے، جب میں کنگھی کر رہی ہوتی تھی، وہ میرے بال پکڑ کر مجھ سے کہا کرتے تھے: ”ادھر میرے پاس آؤ اور میرے ساتھ بات کرو۔“ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سمجھتی تھیں کہ وہ میرے والد ہیں اور سیدہ اسماء کے بچے میرے بھائی ہیں۔ اس کے بعد واقعہ جرہ سے کچھ پہلے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے (جو میرے رضاعی بھائی تھے) اپنے بیٹے حمزہ کے لیے میری بیٹی کا رشتہ مانگا۔ حمزہ اور مصعب یہ دونوں فلاں عورت کے بیٹے تھے۔ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا کہ ”کیا ایسا کرنا درست ہو گا؟“ تو عبداللہ بن زبیر نے مجھے جواب میں پیغام بھیجا کہ ”کیا تم اپنی بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار کرنا چاہتی ہو؟ میں تمہارا بھائی ہوں اور سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کے بچے تمہارے بھائی ہیں، لیکن سیدنا زبیر کی وہ اولاد، جو سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کے علاوہ دوسرے بچوں سے ہے، وہ تمہارے بہن بھائی نہیں ہیں۔“ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب انہوں نے یہ پیغام بھیجا، تو اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بہت سے صحابہ کرام بھی موجود تھے اور امہات المؤمنین بھی موجود تھیں، انہوں نے یہ بات بیان کی کہ ”رضاعت مرد کی طرف سے کسی چیز کی حرمت کو ثابت نہیں کرتی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4379]
حديث رقم: 4300 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ النَّضْرِ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، مُعْتَمِرٌ ، أَيُّوبَ ، أَبِي الْخَلِيلِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ ، أُمِّ الْفَضْلِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ النَّضْرِ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نَا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَيُّوبَ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا تُحَرِّمُ الإِمْلاجَةُ، وَالإِمْلاجَتَانِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”ایک یا دو گھونٹ پی لینے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4380]
حديث رقم: 4301 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، أَبِي الْخَلِيلِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ الْهَاشِمِيِّ ، أُمِّ الْفَضْلِ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ الْهَاشِمِيِّ ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِي فَأَتَاهُ أَعْرَابِيُّ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" كَانَتْ عِنْدِي امْرَأَةٌ فَتَزَوَّجْتُ عَلَيْهَا امْرَأَةً فَزَعَمَتِ الأُولَى أَنَّهَا أَرْضَعَتِ امْرَأَتِي الْحُدْثَى رَضْعَةً أَوْ رَضْعَتَيْنِ، أَوْ قَالَ: إِمْلاجَةً أَوْ إِمْلاجَتَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا تُحَرِّمُ الإِمْلاجَةُ وَلا الإِمْلاجَتَانِ، أَوْ قَالَ: الرَّضْعَةُ وَالرَّضْعَتَانِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے گھر میں موجود تھے، ایک دیہاتی آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”یا رسول اللہ! میری ایک بیوی ہے، میں نے اس کے بعد ایک اور عورت کے ساتھ شادی کی، تو میری پہلی بیوی نے یہ بات بیان کی، اس نے میری بیوی کو دودھ پلایا ہوا ہے، جو ایک یا شاید دو مرتبہ پلایا تھا یا ایک یا دو گھونٹ پلایا تھا (یہاں پر شک راوی کو ہے)۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ایک یا دو گھونٹ بھرنے سے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: ایک یا دو مرتبہ پینے سے) حرمت ثابت نہیں ہوتی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4381]
حديث رقم: 4302 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ رُمَيْسٍ ، عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ صَدَقَةَ ، سَعِيدٌ ، قَتَادَةَ ، وَأَيُّوبَ ، أَبِي الْخَلِيلِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، أُمِّ الْفَضْلِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ رُمَيْسٍ ، نَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ صَدَقَةَ ، نَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، وَأَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا تُحَرِّمُ الإِمْلاجَةُ، وَلا الإِمْلاجَتَانِ" ، قَالَ قَتَادَةُ: وَلا الْمَصَّةُ، وَلا الْمَصَّتَانِ".
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”ایک یا دو گھونٹ پینے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔“ قتادہ نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”ایک مرتبہ یا دو مرتبہ چوسنے سے (حرمت ثابت نہیں ہوتی)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4382]
حديث رقم: 4303 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورِ الشِّيعِيُّ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، مُعْتَمِرٌ ، وَعَبْدُ الْوَهَّابِ ، أَيُّوبُ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورِ الشِّيعِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نَا مُعْتَمِرٌ ، وَعَبْدُ الْوَهَّابِ قَالا: نَا أَيُّوبُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا تُحَرِّمُ الْمَصَّةُ، وَلا الْمَصَّتَانِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”ایک یا دو مرتبہ چوسنے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4383]
حديث رقم: 4304 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَائِشَةَ
نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ ، تَقُولُ:" نزل فِي الْقُرْآنِ عَشْرُ رَضَعَاتٍ مَعْلُومَاتٍ، وَهِيَ تُرِيدُ مَا يُحَرِّمُ مِنَ الرَّضَاعِ، ثُمَّ نزل بَعْدُ أَوْ خَمْسٌ مَعْلُومَاتٌ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: قرآن میں پہلے دس متعین مرتبہ چوسنے کا حکم نازل ہوا تھا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی مراد یہ تھی کہ وہ رضاعت، جس کے ذریعے حرمت ثابت ہوتی ہے، اس میں دس مرتبہ چوسنا لازم ہے، اس کے بعد پانچ متعین مرتبہ کا حکم نازل ہوا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4384]
حديث رقم: 4305 سنن الدارقطني
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ ، وَعَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، تَمِيمٍ الدَّارِيِّ
نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ ، وَعَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنِ الرَّجُلِ يُسْلِمُ عَلَى يَدَيِ الرَّجُلِ؟، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هُوَ أَوْلَى النَّاسِ بِمَحْيَاهُ وَمَمَاتِهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا، جو کسی دوسرے شخص کے ہاتھ پر اسلام قبول کرتا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص باقی سب لوگوں کے مقابلے میں اس کی زندگی اور موت میں زیادہ قریب شمار ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4385]
حديث رقم: 4306 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ابْنُ أَبِي مَذْعُورٍ ، عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ ، الْقَاسِمِ الشَّامِيِّ ، أَبِي أُمَامَةَ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا ابْنُ أَبِي مَذْعُورٍ ، نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ ، عَنِ الْقَاسِمِ الشَّامِيِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَسْلَمَ عَلَى يَدَيْهِ رَجُلٌ فَلَهُ وَلاؤُهُ" ، الصَّدَفِيُّ، ضَعِيفٌ، وَالَّذِي قَبْلَهُ مُرْسَلٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص کسی کے ہاتھ پر اسلام قبول کرتا ہے، تو وہ دوسرا شخص پہلے کے ولاء کا مالک ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4386]
حديث رقم: 4307 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الأَزْدِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، تَمِيمٍ الدَّارِيِّ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الأَزْدِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنِ الرَّجُلِ يُسْلِمُ عَلَى يَدَيِ الرَّجُلِ؟، قَالَ: هُوَ أَوْلَى النَّاسِ بِمَحْيَاهُ وَمَمَاتِهِ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا، جو کسی دوسرے شخص کے ہاتھ پر اسلام قبول کرتا ہے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”وہ دیگر سب لوگوں کے مقابلے میں اس کی زندگی اور موت میں اس سے زیادہ قریب ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4387]
حديث رقم: 4308 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ سَجَّادَةُ ، عَلِيُّ بْنُ عَابِسٍ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ الْكِلابِيُّ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ابْنِ مَوْهَبٍ ، تَمِيمًا الدَّارِيَّ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ سَجَّادَةُ ، نَا عَلِيُّ بْنُ عَابِسٍ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ الْكِلابِيُّ ، كُلُّهُمْ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنِ ابْنِ مَوْهَبٍ ، رَجُلٍ مِنْ خَوْلانَ، قَالَ: سَمِعْتُ تَمِيمًا الدَّارِيَّ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَسَأَلَهُ رَجُلٌ، نَحْوَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: آپ نے ایک شخص سے سوال کیا (اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4388]
حديث رقم: 4309 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، أَبِي ، خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ ، أَبِي ، زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ ، سُمَيٍّ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، نَا أَبِي ، نَا خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ ، نَا أَبِي ، نَا زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ سُمَيٍّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسُئِلَ" عَنِ اللُّقَطَةِ، فَقَالَ: لا تَحِلُّ اللُّقَطَةُ، مَنِ الْتَقَطَ شَيْئًا فَلْيُعَرِّفْهُ سَنَةً، فَإِنْ جَاءَهُ صَاحِبُهَا فَلْيَرُدَّهَا إِلَيْهِ، وَإِنْ لَمْ يَأْتِ صَاحِبُهَا فَلْيَتَصَدَّقْ بِهَا، وَإِنْ جَاءَهُ فَلْيُخَيِّرْهُ بَيْنَ الآخَرِ وَبَيْنَ الَّذِي لَهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے گری ہوئی چیز کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”گری ہوئی چیز کو استعمال کرنا جائز نہیں ہے، جو شخص اس کو اٹھا لیتا ہے، وہ ایک سال تک اس کا اعلان کرے گا، اگر اس کا مالک آ جاتا ہے، تو وہ اسے لوٹا دے گا، اگر اس کا مالک نہیں آتا، تو وہ اسے صدقہ کر دے گا اور اگر پھر اس کا مالک آ جاتا ہے، تو وہ اسے اس کی چیز یا اس کی مانند دوسری چیز کے بارے میں اختیار دے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4389]
حديث رقم: 4310 سنن الدارقطني
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عِيسَى بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ
نَا نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عِيسَى بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ ، فُرِغَ مِنْ أَرْبَعَةٍ: الْخَلْقِ وَالْخُلُقِ، وَالرِّزْقِ، وَالأَجَلِ، فَلَيْسَ أَحَدٌ اكْتَسَبَ مِنْ أَحَدٍ، وَالصَّدَقَةُ جَائِزَةٌ قُبِضَتْ أَوْ لَمْ تُقْبَضْ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ چار چیزوں سے فارغ ہو چکا ہے: تخلیق، عادت و اطوار، رزق اور عمر، تو کوئی شخص کسی دوسرے سے ان میں سے کسی بھی چیز کا اکتساب نہیں کر سکتا۔ صدقہ دینا جائز ہے، خواہ اسے قبضے میں لیا گیا ہو یا نہ لیا گیا ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4390]
حديث رقم: 4311 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ ، الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، أَيُّوبَ ، أَبِي قِلابَةَ ، أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
نَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: كَانَتِ الْعَضْبَاءُ لِرَجُلٍ مِنْ بَنِي عُقَيْلٍ أُسِرَ فَأُخِذَتِ الْعَضْبَاءُ مَعَهُ، فَأَتَى عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى حِمَارٍ عَلَيْهِ قَطِيفَةٌ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ،" عَلامَ تَأْخُذُونِي وَتَأْخُذُونَ الْعَضْبَاءَ وَأَنَا مُسْلِمٌ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ قُلْتَهَا وَأَنْتَ تَمْلِكُ أَمْرَكَ أَفْلَحْتَ كُلَّ الْفَلاحِ، قَالَ: وَمَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنِّي جَائِعٌ فَأَطْعِمْنِي، وَإِنِّي ظَمْآنُ فَاسْقِنِي، فَقَالَ: هَذِهِ حَاجَتُكَ، قَالَ: فَفُودِيَ بِرَجُلَيْنِ وَحَبَسَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَضْبَاءَ الْمَدِينَةِ، وَأَسَرُوا امْرَأَةً مِنَ الْمُسْلِمِينَ، قَالَ: وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ يَرِيحُونَ إِبِلَهُمْ بِأَفْنِيَتِهِمْ، فَلَمَّا كَانَ اللَّيْلُ نُوِّمُوا وَعَمَدَتْ إِلَى الإِبِلِ، فَمَا كَانَتْ تَأْتِي عَلَى نَاقَةٍ مِنْهَا إِلا رَغَتْ حَتَّى أَتَتْ عَلَى الْعَضْبَاءِ، فَأَتَتْ عَلَى نَاقَةٍ ذَلُولٍ فَرَكِبَتْهَا حَتَّى أَتَتِ الْمَدِينَةَ، وَنَذَرَتْ إِنِ اللَّهُ تَعَالَى نَجَّاهَا لَتَنْحَرَنَّهَا فَلَمَّا أَتَتِ الْمَدِينَةَ عَرَفَ النَّاسُ النَّاقَةَ، وَقَالُوا: الْعَضْبَاءُ نَاقَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: وَأُتِيَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُخْبِرَ بِنَذْرِهَا، فَقَالَ: بِئْسَمَا جَزَيْتِهَا أَوْ جَزَيْتِيهَا، لا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ وَلا فِيمَا لا يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عضباء نامی اونٹنی بنو عقیل کے ایک شخص کی ملکیت تھی، اس شخص کو قیدی بنایا گیا، اس شخص کے ساتھ اس کی اونٹنی عضباء کو بھی قیدی بنا دیا گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے پاس تشریف لائے، آپ اس وقت ایک گدھے پر سوار تھے، جس پر کپڑا ڈالا ہوا تھا۔ اس نے عرض کی: ”اے محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )! آپ لوگوں نے کس بنیاد پر مجھے پکڑا ہے اور کس وجہ سے عضباء کو پکڑا ہے، جبکہ میں مسلمان ہوں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اگر تم یہ بات کہہ رہے ہو، تو تم اپنے معاملے کے مالک ہو (یعنی آزاد ہو) اور تمہیں مکمل فلاح نصیب ہو گی۔“ راوی کہتے ہیں: پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لے گئے، تو وہ شخص (پیچھے سے) بولا: ”محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، میں بھوکا ہوں، مجھے کچھ کھانے کے لیے دیں، میں پیاسا ہوں، آپ مجھے کچھ پینے کے لیے دیں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ تمہاری ضرورت کا سامان ہے۔“ پھر اس شخص کو دو آدمیوں کے فدیے کے بدلے میں چھوڑ دیا گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عضباء نامی اونٹنی کو اپنی سواری کے لیے رکھ دیا، کیونکہ وہ تیز سفر کیا کرتی تھی۔ ایک مرتبہ کچھ مشرکین نے مدینہ منورہ کے ایک حصے پر رات کے وقت ڈاکہ ڈالا اور ایک مسلمان عورت کو قیدی کر لیا۔ مشرکین نے اپنی کھلی جگہ پر اپنے اونٹوں کو آرام کرنے کے لیے بٹھا دیا، جب رات ہوئی اور وہ لوگ سو گئے، تو وہ عورت جس اونٹ کے پاس گئی، اس نے آواز نکالی، وہ اس اونٹنی عضباء کے پاس آئی، تو اس نے آواز نہیں نکالی، وہ بڑی فرماں بردار اونٹنی تھی، وہ عورت اس اونٹنی پر سوار ہو کر مدینہ منورہ آ گئی۔ اس نے نذر مانی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے اسے نجات نصیب کر دی، تو وہ اس اونٹنی کو قربان کر دے گی، جب وہ مدینہ منورہ پہنچی اور لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اونٹنی کو پہچان لیا، تو بولے: ”یہ تو عضباء ہے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اونٹنی ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر اس عورت کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا اور اس کی نذر کے بارے میں آپ کو بتایا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم نے بہت برا بدلہ دیا ہے، معصیت کے کام میں کوئی نذر نہیں ہوتی اور آدمی جس چیز کا مالک نہ ہو، اس کے بارے میں کوئی نذر نہیں ہوتی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4391]
حديث رقم: 4312 سنن الدارقطني
ابْنُ عُمَرَ ، ابْنِ الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادٍ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: قَالَ عَطَاءٌ:" تُحَرِّمُ مِنْهَا مَا قَلَّ وَمَا كَثُرَ" . قَالَ: وَقَالَ قَالَ: وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ لَمَّا بَلَغَهُ، عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ يَأْثُرُ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا،" فِي الرَّضَاعِ أَنَّهُ لا يُحَرِّمُ مِنْهُ دُونَ سَبْعِ رَضَعَاتٍ، قَالَ: قَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، خَيْرٌ مِنْ قَوْلِ عَائِشَةَ، إِنَّمَا قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: وَأَخَوَاتُكُمْ مِنَ الرَّضَاعَةِ سورة النساء آية 23، وَلَمْ يَقُلْ: رَضْعَةً وَلا رَضْعَتَيْنِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عطاء بیان کرتے ہیں: تھوڑی رضاعت بھی وہی حرمت ثابت کرتی ہے جو زیادہ رضاعت سے ثابت ہوتی ہے، ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو اس بات کا پتہ چلا کہ عبداللہ بن زبیر، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے رضاعت کے بارے میں یہ بات بیان کی ہے: سات مرتبہ سے کم دودھ چوسنے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اللہ کا فرمان سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے قول سے زیادہ بہتر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اور تمہاری رضاعی بہنیں۔“ اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ ایک مرتبہ یا دو مرتبہ کی رضاعت۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4392]
حديث رقم: 4313 سنن الدارقطني
عَائِشَةَ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" لا يُحَرِّمُ دُونَ خَمْسِ رَضَعَاتٍ مَعْلُومَاتٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”پانچ مرتبہ سے کم رضاعت کے ذریعے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4393]
حديث رقم: 4314 سنن الدارقطني
عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، ابْنَ عُمَرَ
نَا نَا مُحَمَّدٌ، نَا إِسْحَاقُ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ ، وَسَأَلَهُ رَجُلٌ:" أَتُحَرِّمُ رَضْعَةٌ أَوْ رَضْعَتَانِ؟، فَقَالَ: مَا أَعْلَمُ الأُخْتَ مِنَ الرَّضَاعَةِ إِلا حَرَامًا، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ يُرِيدُ ابْنَ الزُّبَيْرِ، زَعَمَ أَنَّهُ لا تُحَرِّمُ رَضْعَةٌ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: قَضَاءُ اللَّهِ خَيْرٌ مِنْ قَضَائِكَ، وَقَضَاءِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن دینار بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا: ”کیا ایک مرتبہ یا دو مرتبہ کی رضاعت کے ذریعے حرمت ثابت ہو جاتی ہے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”میں یہ سمجھتا ہوں کہ رضاعی بہن حرام ہوتی ہے۔“ تو ایک شخص بولا: ”امیر المؤمنین نے تو یہ بات بیان کی ہے (اس شخص کی مراد سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ تھے) کہ ایک مرتبہ کی رضاعت کے ذریعے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔“ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا فیصلہ تمہارے فیصلے اور امیر المؤمنین کے فیصلے سے بہتر ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4394]