☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 4301
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 4301
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، أَبِي الْخَلِيلِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ الْهَاشِمِيِّ ، أُمِّ الْفَضْلِ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ الْهَاشِمِيِّ ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِي فَأَتَاهُ أَعْرَابِيُّ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" كَانَتْ عِنْدِي امْرَأَةٌ فَتَزَوَّجْتُ عَلَيْهَا امْرَأَةً فَزَعَمَتِ الأُولَى أَنَّهَا أَرْضَعَتِ امْرَأَتِي الْحُدْثَى رَضْعَةً أَوْ رَضْعَتَيْنِ، أَوْ قَالَ: إِمْلاجَةً أَوْ إِمْلاجَتَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا تُحَرِّمُ الإِمْلاجَةُ وَلا الإِمْلاجَتَانِ، أَوْ قَالَ: الرَّضْعَةُ وَالرَّضْعَتَانِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے گھر میں موجود تھے، ایک دیہاتی آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”یا رسول اللہ! میری ایک بیوی ہے، میں نے اس کے بعد ایک اور عورت کے ساتھ شادی کی، تو میری پہلی بیوی نے یہ بات بیان کی، اس نے میری بیوی کو دودھ پلایا ہوا ہے، جو ایک یا شاید دو مرتبہ پلایا تھا یا ایک یا دو گھونٹ پلایا تھا (یہاں پر شک راوی کو ہے)۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ایک یا دو گھونٹ بھرنے سے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: ایک یا دو مرتبہ پینے سے) حرمت ثابت نہیں ہوتی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4381]
← Previous Hadith (4300) Back to Bab Next Hadith → (4302)