☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← طلاق اور لعان کا بیان← أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 164
Page 6 of 9
Hadith No.: 3925 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِيُّ ، أَبُو عُتْبَةَ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ ، بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، أَبُو الْحَجَّاجِ الْمَهْرِيُّ ، مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ الْغَافِقِيِّ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِيُّ ، قَالا: نَا أَبُو عُتْبَةَ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ ، نَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا أَبُو الْحَجَّاجِ الْمَهْرِيُّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ الْغَافِقِيِّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَشْكُوا أَنَّ مَوْلاهُ زَوَّجَهُ، وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يُفَرِّقَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ امْرَأَتِهِ، فَحَمِدَ اللَّهَ تَعَالَى وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: مَا بَالُ قَوْمٌ يُزَوِّجُونَ عَبِيدَهُمْ إِمَاءَهُمْ، ثُمَّ يُرِيدُونَ أَنْ يُفَرِّقُوا بَيْنَهُمْ، أَلا إِنَّمَا يَمْلِكُ الطَّلاقَ مَنْ أَخَذَ بِالسَّاقِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور یہ شکایت کی کہ اس کے آقا نے اس کی شادی کروائی اور اب وہ آقا چاہتا ہے کہ اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان علیحدگی کروا دے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر آپ نے (خطبہ دیتے ہوئے) ارشاد فرمایا: ”لوگوں کو کیا ہو گیا، وہ پہلے اپنے غلاموں کی شادیاں اپنی کنیزوں سے کروا دیتے ہیں اور پھر وہ ان کے درمیان علیحدگی کروانا چاہتے ہیں، خبردار! طلاق دینے کا اختیار اس کو ہونا ہے، جو پنڈلی کو پکڑتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3991]
Hadith No.: 3926 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ ، عِكْرِمَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، أَنَّ مَمْلُوكًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا الطَّلاقُ لِمَنْ أَخَذَ بِالسَّاقِ" ، وَلَمْ يَذْكُرِ ابْنَ عَبَّاسٍ.
Translation: محمد محی الدین .
عکرمہ بیان کرتے ہیں: ایک غلام نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے)، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”طلاق دینے کا حق اسے ہے، جو پنڈلی پکڑتا ہے۔“ راوی نے (اس کی سند میں) سیدنا ابن عباس کا ذکر نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3992]
Hadith No.: 3927 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ عِيسَى الْمَرْوَزِيُّ ، خَالِدُ بْنُ عَبْدِ السَّلامِ الصَّدَفِيُّ ، الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عِصْمَةَ بْنِ مَالِكٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ عِيسَى الْمَرْوَزِيُّ ، نَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ السَّلامِ الصَّدَفِيُّ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنْ عِصْمَةَ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" جَاءَ مَمْلُوكٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ مَوْلايَ زَوَّجَنِي، وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يُفَرِّقَ بَيْنِي وَبَيْنَ امْرَأَتِي، قَالَ: فَصَعِدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمِنْبَرَ، فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّمَا الطَّلاقُ لِمَنْ أَخَذَ بِالسَّاقِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عصمہ بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک غلام نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”میرے آقا نے پہلے میری شادی کروائی، اب وہ میرے اور میری بیوی کے درمیان علیحدگی کروانا چاہتا ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر پر چڑھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! طلاق دینے کا حق اسے ہے، جو پنڈلی پکڑتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3993]
Hadith No.: 3928 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، عُثْمَانُ بْنُ جَعْفَرٍ اللَّبَّانُ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الأَحْمَسِيُّ ، عُمَرُ بْنُ شَبِيبٍ الْمُسْلِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ . ح وَنا عُثْمَانُ بْنُ جَعْفَرٍ اللَّبَّانُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الأَحْمَسِيُّ ، قَالا: نَا عُمَرُ بْنُ شَبِيبٍ الْمُسْلِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" طَلاقُ الأَمَةِ اثْنَتَانِ، وَعِدَّتُهَا حَيْضَتَانِ" ،.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کنیز (کو دی جانے والی) طلاقیں دو ہوں گی اور اس کی عدت دو حیض ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3994]
Hadith No.: 3929 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عُمَرُ بْنُ شَبِيبٍ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالا: نَا عُمَرُ بْنُ شَبِيبٍ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ. تَفَرَّدَ بِهِ عُمَرُ بْنُ شَبِيبٍ مَرْفُوعًا، وَكَانَ ضَعِيفًا، وَالصَّحِيحُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، مَا رَوَاهُ سَالِمٌ، وَنَافِعٌ عَنْهُ مِنْ قَوْلِهِ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، عمر بن شیب اس روایت کو، مرفوع، حدیث کے طور پر نقل کرنے میں منفرد ہے، یہ راوی ضعیف ہے، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مستند طور پر یہی منقول ہے، جو سالم اور نافع نے اس روایت کو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے اپنے قول کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3995]
Hadith No.: 3930 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، قَالا: نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَقُولُ" فِي الْعَبْدِ تَكُونُ تَحْتَهُ الْحُرَّةُ، أَوِ الْحُرِّ تَكُونُ تَحْتَهُ الأَمَةُ، قَالَ: أَيُّهُمَا رُقَّ نَقَصَ الطَّلاقُ بَرِقِّهِ، وَالْعُدَّةُ بِالنِّسَاءِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سالم بیان کرتے ہیں: ”جو شخص غلام ہو اور اس کی بیوی آزاد عورت ہو، یا مرد آزاد ہو اور اس کی بیوی کنیز ہو، تو میاں بیوی میں سے جو بھی مملوک ہو، تو طلاق میں اس مملوکیت کی وجہ سے کمی آ جائے گی، البتہ عدت میں عورت کی حیثیت کا اعتبار کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3996]
Hadith No.: 3931 Sunan Daraqutni
اللَّيْثُ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، ابْنَ عُمَرَ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، نَا أَبُو صَالِحٍ، نَا اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمٍ، وَنَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ، كَانَ يَقُولُ:" طَلاقُ الْعَبْدِ الْحُرَّةَ تَطْلِيقَتَانِ، وَعِدَّتُهَا ثَلاثَةُ قُرُوءٍ، وَطَلاقُ الْحُرِّ الأَمَةَ تَطْلِيقَتَانِ، وَعِدَّتُهَا عِدَّةُ الأَمَةِ حَيْضَتَانِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”غلام (شوہر) آزاد (بیوی) کو دو طلاقیں دے سکتا ہے اور عورت کی عدت تین قروء ہو گی، آزاد (شوہر) کنیز بیوی کو دو طلاقیں دے سکتا ہے اور اس عورت کی عدت، کنیز کی عدت یعنی دو حیض ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3997]
Hadith No.: 3932 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ أَبِي عِيسَى، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ، نَا سُفْيَانُ. ح وَنا أَبُو بَكْرٍ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، نَا سُفْيَانُ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" إِذَا كَانَتِ الْحُرَّةُ تَحْتَ الْمَمْلُوكِ فَطَلاقُهَا تَطْلِيقَتَانِ، وَعِدَّتُهَا ثَلاثُ حِيَضٍ، وَإِذَا كَانَتِ الْمَمْلُوكَةُ تَحْتَ الْحُرِّ فَطَلاقُهَا تَطْلِيقَتَانِ، وَالْعُدَّةُ عَلَى النِّسَاءِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”جب کوئی آزاد عورت کسی غلام کی بیوی ہو، تو عورت کو دو طلاقیں دی جا سکتی ہیں، اور اس کی عدت تین حیض ہو گی اور جب کوئی کنیز کسی آزاد شخص کی بیوی ہو، تو اسے دو طلاقیں دی جا سکتی ہیں اور اس کی عدت خاتون کی حیثیت کے اعتبار سے (یعنی کنیز کے طور پر دو حیض) ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3998]
Hadith No.: 3933 Sunan Daraqutni
ابْنِ عُمَرَ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا الرَّبِيعُ، نَا الشَّافِعِيُّ، نَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" إِذَا طَلَّقَ الْعَبْدُ امْرَأَتَهُ ثِنْتَيْنِ فَقَدْ حُرِّمَتْ عَلَيْهِ، حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ حُرَّةً كَانَتْ، أَوْ أَمَةً، عِدَّةُ الْحُرَّةِ ثَلاثُ حِيَضٍ، وَعِدَّةُ الأَمَةِ حَيْضَتَانِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”جب غلام اپنی بیوی کو دو طلاقیں دے دے، تو وہ عورت اس پر حرام ہو جاتی ہے، جب تک وہ دوسری شادی کر کے (بیوہ یا مطلقہ) نہ ہو جائے، خواہ عورت آزاد ہو یا کنیز ہو، تاہم آزاد عورت کی عدت تین حیض، جبکہ کنیز کی عدت دو حیض ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3999]
Hadith No.: 3934 Sunan Daraqutni
أَبُو الأَزْهَرِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا أَبُو الأَزْهَرِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِي الأَمَةِ تَكُونُ تَحْتَ الْحُرِّ تَبِينُ بِتَطْلِيقَتَيْنِ، وَتَعْتَدُّ حَيْضَتَيْنِ، وَإِذَا كَانَتِ الْحُرَّةُ تَحْتَ الْعَبْدِ بَانَتْ بِتَطْلِيقَتَيْنِ، وَتَعْتَدُّ ثَلاثَ حِيَضٍ" ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، وَابْنُ جُرَيْجٍ، وَغَيْرُهُمَا، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَوْقُوفًا، وَهَذَا هُوَ الصَّوَابُ. وَحَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَابِتٌ مِنْ وَجْهَيْنِ، أَحَدُهُمَا: أَنَّ عَطِيَّةَ، ضَعِيفٌ، وَسَالِمٌ، وَنَافِعٌ أَثْبَتُ مِنْهُ وَأَصَحُّ رِوَايَةً، وَالْوَجْهُ الآخَرُ أَنَّ عَمْرَو بْنَ شَبِيبٍ، ضَعِيفُ الْحَدِيثِ، لا يُحْتَجُّ بِرِوَايَتِهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما، ایسی کنیز جو کسی آزاد شخص کی بیوی ہو، اس کے بارے میں یہ فرماتے ہیں: ”وہ دو طلاقوں کے ذریعے بائنہ ہو جائے گی، اور دو حیض عدت بسر کرے گی، اور جب کوئی آزاد عورت کسی غلام کی بیوی ہو، تو وہ دو طلاقوں کے ذریعے بائنہ ہو جائے گی اور تین حیض تک عدت گزارے گی۔“ یہ روایت دیگر راویوں نے بھی، موقوف، روایت کے طور پر نقل کی ہے اور یہی درست ہے کہ ایک اور سند کے ساتھ یہ روایت مرفوع حدیث کے طور پر نقل کی گئی ہے، یہ روایت منکر ہے اور دو حوالوں سے ثابت نہیں ہے، ایک یہ کہ عطیہ نامی راوی ضعیف ہے، جبکہ سالم اور نافع زیادہ ثبت اور صحیح روایت نقل کرنے والے ہیں، دوسرا پہلو یہ ہے کہ عمرو بن شیب، ضعیف الحدیث، ہے، اس کی نقل کردہ روایت سے استدلال نہیں کیا جا سکتا، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4000]
Hadith No.: 3935 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الصَّوَّافُ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، الْمُثَنَّى ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ ، أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الصَّوَّافُ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنِي الْمُثَنَّى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَأُولاتُ الأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ سورة الطلاق آية 4 لِلْمُطَلَّقَةِ ثَلاثًا، أَوْ لِلْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا؟، قَالَ: هِيَ لِلْمُطَلَّقَةِ، وَالْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا".
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور حاملہ عورتوں کی عدت (کا اختتام) یہ ہے کہ وہ حمل کو جنم دے دیں۔“ یہ حکم تین طلاق یافتہ عورت کے لیے ہے؟ یا بیوہ کے لیے ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ طلاق یافتہ کے لیے بھی ہے اور بیوہ کے لیے بھی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4001]
Hadith No.: 3936 Sunan Daraqutni
أَبُو عَمْرٍو يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ يُوسُفَ بْنِ خَالِدٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْمُقَوِّمُ ، صُغْدِيُّ بْنُ سِنَانٍ ، مُظَاهِرِ بْنِ أَسْلَمَ ، الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَائِشَةَ
نَا أَبُو عَمْرٍو يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ يُوسُفَ بْنِ خَالِدٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْمُقَوِّمُ ، نَا صُغْدِيُّ بْنُ سِنَانٍ ، عَنْ مُظَاهِرِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" طَلاقُ الْعَبْدِ تَطْلِيقَتَانِ، وَلا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا، وَقُرْءُ الأَمَةِ حَيْضَتَانِ، وَتَتَزَوَّجُ الْحُرَّةُ عَلَى الأَمَةِ، وَلا تَتَزَوَّجُ الأَمَةُ عَلَى الْحُرَّةِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”غلام کی دی ہوئی طلاقیں دو ہوں گی اور پھر وہ عورت اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہو گی، جب تک دوسری شادی کر کے (بیوہ یا طلاق یافتہ) نہیں ہو جاتی، اور کنیز کی عدت دو حیض ہو گی، کنیز پر آزاد عورت کے ساتھ شادی کی جا سکتی ہے، لیکن آزاد عورت پر کنیز کے ساتھ شادی نہیں کی جا سکتی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4002]
Hadith No.: 3937 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، أَبُو عَاصِمٍ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، مُظَاهِرٍ ، الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَائِشَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ وَجَمَاعَةٌ، قَالُوا: نَا أَبُو عَاصِمٍ ، نَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ مُظَاهِرٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" طَلاقُ الأَمَةِ تَطْلِيقَتَانِ، وَقُرْؤُهَا حَيْضَتَانِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”کنیز کو دو طلاقیں دی جا سکتی ہیں اور اس کی عدت دو حیض ہو گی۔“ ایک اور سند کے ساتھ یہ منقول ہے، سیدہ عائشہ فرماتی ہیں: ”کنیز کو دو طلاقیں دی جا سکتی ہیں اور اس کی عدت دو حیض ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4003]
Hadith No.: 3938 Sunan Daraqutni
أَبُو عَاصِمٍ ، مُظَاهِرًا ، الْقَاسِمِ ، عَائِشَةَ
قَالَ قَالَ أَبُو عَاصِمٍ : فَلَقِيتُ مُظَاهِرًا فَحَدَّثَنِي، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُطَلِّقُ الْعَبْدُ تَطْلِيقَتَيْنِ، وَتَعْتَدُّ حَيْضَتَيْنِ" ، قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ: حَدِّثْنِي كَمَا حَدَّثْتَ ابْنَ جُرَيْجٍ، قَالَ: فَحَدَّثَنِي بِهِ كَمَا حَدَّثَهُ، نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عَاصِمٍ، يَقُولُ: لَيْسَ بِالْبَصْرَةِ حَدِيثٌ أَنْكَرَ مِنْ حَدِيثِ مُظَاهِرٍ هَذَا، قَالَ أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ: وَالصَّحِيحُ عَنِ الْقَاسِمِ خِلافُ هَذَا.
Translation: محمد محی الدین .
ابوعاصم کہتے ہیں: بصرہ میں، مظاہر کی نقل کردہ اس روایت سے، زیادہ منکر روایت کوئی نہیں ہے، ابوبکر نیشابوری کہتے ہیں: قاسم سے مستند طور پر اس کے برخلاف منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4004]
Hadith No.: 3939 Sunan Daraqutni
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، قَالَ: سُئِلَ الْقَاسِمُ" عَنِ الأَمَةِ كَمْ تُطَلَّقُ؟، قَالَ: طَلاقُهَا اثْنَتَانِ، وَعِدَّتُهَا حَيْضَتَانِ. قَالَ: فَقِيلَ لَهُ: أَبَلَغَكَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا؟، قَالَ: لا" .
Translation: محمد محی الدین .
زید بن اسلم بیان کرتے ہیں: قاسم سے کنیز کے بارے میں دریافت کیا گیا کہ اسے کتنی طلاقیں دی جا سکتی ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”اسے دو طلاقیں دی جا سکتی ہیں اور اس کی عدت دو حیض ہو گی۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ان سے دریافت کیا گیا: کیا اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے کوئی حدیث آپ تک پہنچی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ”جی نہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4005]
Hadith No.: 3940 Sunan Daraqutni
ثنا أَبُو بَكْرٍ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، نَا أَبُو عَامِرٍ، نَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، قَالَ: سُئِلَ الْقَاسِمُ،" عَنْ عِدَّةِ الأَمَةِ، فَقَالَ: النَّاسُ يَقُولُونَ: حَيْضَتَانِ، وَإِنَّا لا نَعْلَمُ ذَلِكَ، أَوْ قَالَ: لا نَجِدُ ذَلِكَ فِي كِتَابِ اللَّهِ، وَلا فِي سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْقَاسِمِ، وَسَالِمٍ، قَالا:" لَيْسَ هَذَا فِي كِتَابِ اللَّهِ، وَلا فِي سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَكِنْ عَمَلَ بِهِ الْمُسْلِمُونَ".
Translation: محمد محی الدین .
زید بن اسلم بیان کرتے ہیں: قاسم سے کنیز کی عدت کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ”لوگ کہتے ہیں یہ دو حیض ہو گی، ہمیں اس بارے میں علم نہیں ہے (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں)، ہمیں یہ حکم اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت میں نہیں ملتا ہے۔“ ابن وہب نے اپنی سند کے ساتھ قاسم اور سالم کا یہی قول نقل کیا ہے: ”یہ حکم اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت میں نہیں ہے، تاہم مسلمان اس پر عمل کرتے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4006]
Hadith No.: 3941 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عِكْرِمَةَ ، عُمَرَ
نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، نَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، قَالَ: كَتَبَ إِلَيَّ يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ يُحَدِّثُ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" الْحَرَامُ يَمِينٌ يُكَفِّرُهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
عکرمہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا یہ قول نقل کرتے ہیں: (بیوی کے لیے) لفظ حرام کا استعمال کرنا (طلاق نہیں) بلکہ قسم ہے جس کا کفارہ ادا کرنا ہو گا۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما لفظ حرام استعمال کرنے کے بارے میں فرماتے ہیں: یہ قسم ہے جس کا کفارہ ادا کیا جائے گا۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: تمہارے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت میں بہترین نمونہ ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی کنیز کو حرام قرار دیا تھا، اللہ نے فرمایا: ”تم اسے کیوں حرام قرار دیتے ہو جسے اللہ نے تمہارے لیے حلال قرار دیا ہے۔“ یہ آیت یہاں تک ہے: ”قد فرض اللہ لکم۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی قسم کا کفارہ ادا کیا اور آپ نے لفظ حرام استعمال کرنے کو قسم قرار دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4007]
Hadith No.: 3942 Sunan Daraqutni
ابْنَ عَبَّاسٍ
نَا نَا الْحَسَنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ يُوسُفَ الْمَرْوَزِيُّ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجُوَيْهِ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الصُّورِيُّ، نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلامٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، أَنَّ يَعْلَى أَخْبَرَهُ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ:" إِذَا حَرَّمَ الرَّجُلُ عَلَيْهِ امْرَأَتَهُ، فَإِنَّمَا هِيَ يَمِينٌ يُكَفِّرُهَا، وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”جب کوئی شخص اپنی بیوی کو اپنے لیے حرام قرار دے دے، تو یہ قسم شمار ہو گی اور وہ شخص قسم کا کفارہ ادا کرے گا۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”تمہارے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت میں بہترین نمونہ ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4009]
Hadith No.: 3943 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، أَبُو دَاوُدَ ، هِشَامُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، يَعْلَى بْنَ حَكِيمٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، نَا أَبُو دَاوُدَ ، نَا هِشَامُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَنَّ يَعْلَى بْنَ حَكِيمٍ ، حَدَّثَهُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ:" فِي الْحَرَامِ كَفَّارَةُ يَمِينٍ، ثُمَّ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”لفظ، حرام، استعمال کرنے پر قسم کا کفارہ ادا کرنا پڑے گا۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”تمہارے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت میں بہترین نمونہ ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4010]
Hadith No.: 3944 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الشَّافِعِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ الْمُحَارِبِيُّ ، يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحْرِزٍ ، قَتَادَةَ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، وَعِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، عُمَرَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الشَّافِعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ الْمُحَارِبِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، نَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحْرِزٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، وَعِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ" جَعَلَ الْحَرَامَ يَمِينًا" ، ابْنُ مُحْرِزٍ، ضَعِيفٌ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ، هَكَذَا غَيْرُهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ”آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لفظ، حرام، استعمال کرنے کو قسم قرار دیا تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4011]