☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← طلاق اور لعان کا بیان← أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 164
Page 3 of 9
Hadith No.: 3865 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزٍ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، مَطَرٌ الْوَرَّاقُ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، نَا مَطَرٌ الْوَرَّاقُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا يَجُوزُ طَلاقٌ، وَلا عَتَاقٌ، وَلا بَيْعٌ، وَلا وَفَاءُ نَذْرٍ، فِيمَا لا يَمْلِكُ" .
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی جس چیز کا مالک نہ ہو، اسے طلاق نہیں دے سکتا، آزاد نہیں کر سکتا، فروخت نہیں کر سکتا، اور اس کی نذر پوری نہیں کر سکتا (یعنی نذر نہیں مان سکتا)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3931]
Hadith No.: 3866 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزٍ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، عَبْدُ الأَعْلَى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ ، سَعِيدٌ ، مَطَرٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ صَاحِبُ أَبِي صَخْرَةَ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نَا عَبْدُ الأَعْلَى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ ، قَالا: نَا سَعِيدٌ ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ عَلَى الرَّجُلِ طَلاقٌ فِيمَا لا يَمْلِكُ، وَلا بَيْعٌ فِيمَا لا يَمْلِكُ، وَلا عِتْقُ فِيمَا لا يَمْلِكُ" .
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی جو چیز کا مالک نہ ہو، اسے طلاق نہیں دے سکتا، جس کا مالک نہ ہو، اسے فروخت نہیں کر سکتا، جس کا مالک نہ ہو، اسے آزاد نہیں کر سکتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3932]
Hadith No.: 3867 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ نَيْرُوزٍ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، عَامِرٌ الأَحْوَلُ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ نَيْرُوزٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، نَا عَامِرٌ الأَحْوَلُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا يَجُوزُ عَتَاقٌ، وَلا طَلاقٌ فِيمَا لا يَمْلِكُ" ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ الْبَيْعَ.
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی جس کا مالک نہ ہو، اسے آزاد کرنا یا طلاق دینا جائز نہیں ہے۔“ راوی نے اس میں فروخت کرنے کا ذکر نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3933]
Hadith No.: 3868 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، أَبُو أُسَامَةَ ، الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَارِثِ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا أَبُو أُسَامَةَ ، نَا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ يُطَلِّقُ مَا لا يَمْلِكُ فَلا طَلاقَ لَهُ، وَمَنْ أَعْتَقَ مَا لا يَمْلِكُ فَلا عَتَاقَ لَهُ، وَمَنْ نَذَرَ فِيمَا لا يَمْلِكُ فَلا نَذْرَ لَهُ، وَمَنْ حَلَفَ عَلَى مَعْصِيَةٍ فَلا يَمِينَ لَهُ، وَمَنْ حَلَفَ عَلَى قَطِيعَةِ رَحِمٍ فَلا يَمِينَ لَهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ایسی طلاق دے، جس کا وہ مالک نہ ہو، تو وہ طلاق نہیں ہو گی، جو شخص اسے آزاد کرے، جس کا وہ مالک نہ ہو، تو وہ آزاد نہیں ہو گا، جو شخص اس چیز کے بارے میں نذر مانے، جس کا وہ مالک نہیں ہے، تو اس کی نذر (معتبر) نہیں ہو گی، اور جو شخص کسی گناہ کے بارے میں قسم اٹھائے، اس کی قسم کا اعتبار نہیں ہو گا، اور جو شخص قطع رحمی کے بارے میں قسم اٹھائے، اس کی قسم کا اعتبار نہیں ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3934]
Hadith No.: 3869 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَبُو بَكْرٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْفَضْلِ الْبَلْخِيُّ ، أَبُو صَالِحٍ أَحْمَدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، الْوَلِيدُ بْنُ سَلَمَةَ الأَزْدِيُّ ، يُونُسُ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَبُو بَكْرٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْفَضْلِ الْبَلْخِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبُو صَالِحٍ أَحْمَدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، بِبَلْخَ، نَا الْوَلِيدُ بْنُ سَلَمَةَ الأَزْدِيُّ ، نَا يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَبَا سُفْيَانَ بْنَ حَرْبٍ، فَكَانَ فِيمَا عَهَدَ إِلَيْهِ، أَنْ لا يُطَلِّقَ الرَّجُلُ مَنْ لا يَتَزَوَّجُ، وَلا يُعْتِقَ مَنْ لا يَمْلِكُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا ابوسفیان بن حرب رضی اللہ عنہ کو بھیجا، انہیں یہ ہدایت کی: ”(یعنی حکم یہ ہے) آدمی اس وقت تک طلاق نہیں دے سکتا، جب تک شادی نہ کر لے اور اسے آزاد نہیں کر سکتا، جس کا وہ مالک نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3935]
Hadith No.: 3870 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عُتْبَةَ ، مَعْمَرُ بْنُ بَكَّارٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عُتْبَةَ ، نَا مَعْمَرُ بْنُ بَكَّارٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا سُفْيَانَ عَلَى نَجْرَانَ الْيَمَنِ عَلَى صَلاتِهَا وَحَرْبِهَا وَصَدَقَاتِهَا، وَبَعَثَ مَعَهُ رَاشِدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، وَكَانَ إِذَا ذَكَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: رَاشِدٌ خَيْرٌ مِنْ سُلَيْمٍ، وَأَبُو سُفْيَانَ خَيْرٌ مِنْ عُرَيْنَةَ، فَكَانَ فِيمَا عَهَدَ إِلَى أَبِي سُفْيَانَ أَوْصَاهُ بِتَقْوَى اللَّهِ، وَقَالَ: لا يُطَلِّقُ رَجُلٌ مَا لا يَنْكِحُ، وَلا يُعْتِقُ مَا لا يَمْلِكُ، وَلا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ابوسفیان کو یمن کے شہر نجران بھیجا، تاکہ وہ وہاں نماز پڑھائیں، جنگ کریں، صدقات وصول کریں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے ساتھ راشد بن عبداللہ کو بھی بھیجا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب ان کا ذکر کرتے تھے، یہ فرماتے تھے: ”راشد، پورے سلیم قبیلہ سے بہتر ہے اور ابوسفیان پورے عرینہ قبیلے سے بہتر ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ابوسفیان کو جو تلقین کی تھی، اس میں انہیں اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کی تلقین کی اور یہ ہدایت کی: ”کوئی شخص اسے طلاق نہیں دے سکتا، جس کے ساتھ اس کا نکاح نہ ہوا ہو، اور کوئی شخص اسے آزاد نہیں کر سکتا، جس کا وہ مالک نہ ہو، اور اللہ کی نافرمانی کے بارے میں نذر کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3936]
Hadith No.: 3871 Sunan Daraqutni
أَبُو الْحُسَيْنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْجُوزِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبِ بْنِ حَرْبٍ ، خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْقَرَنِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُسْهِرٍ ، أَبُو خَالِدٍ الْوَاسِطِيُّ ، أَبِي هَاشِمٍ الرُّمَّانِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا أَبُو الْحُسَيْنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْجُوزِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبِ بْنِ حَرْبٍ ، نَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْقَرَنِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُسْهِرٍ، نَا أَبُو خَالِدٍ الْوَاسِطِيُّ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ الرُّمَّانِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ، قَالَ:" يَوْمَ أَتَزَوَّجُ فُلانَةَ، فَهِيَ طَالِقٌ، قَالَ: طَلَّقَ مَا لا يَمْلِكُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں نقل کرتے ہیں: آپ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو یہ کہتا ہے: ”جس دن فلاں عورت کے ساتھ شادی کروں گا، اسے طلاق ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے وہ طلاق دی ہے، جس کا وہ مالک نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3937]
Hadith No.: 3872 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ قَطَنٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، عُمَرُ بْنُ يُونُسَ ، سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ الزُّهْرِيِّ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، طَاوُسٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ قَطَنٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا نَذْرَ إِلا فِيمَا أُطِيعُ اللَّهُ فِيهِ، وَلا يَمِينَ فِي قَطِيعَةِ رَحِمٍ، وَلا عَتَاقَ، وَلا طَلاقَ فِيمَا لا يَمْلِكُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نذر صرف اسی چیز کے بارے میں ہوتی ہے، جس میں اللہ تعالیٰ کی فرمان برداری کی جائے، قطع رحمی کے بارے میں قسم اٹھانے کی کوئی حیثیت نہیں ہے، آدمی جو چیز کا مالک نہ ہو، اس کے بارے میں آزاد کرنے یا طلاق دینے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3938]
Hadith No.: 3873 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحَرَّانِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدٍ أَبُو أُمَيَّةَ ، إِبْرَاهِيمُ أَبُو إِسْحَاقَ الضَّرِيرُ ، يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، مُعَاذٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحَرَّانِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدٍ أَبُو أُمَيَّةَ ، نَا إِبْرَاهِيمُ أَبُو إِسْحَاقَ الضَّرِيرُ ، نَا يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ مُعَاذٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا طَلاقَ إِلا بَعْدَ نِكَاحٍ، وَإِنْ سَمَّيْتَ الْمَرْأَةَ بِعَيْنِهَا" ، يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ، ضَعِيفٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”طلاق صرف نکاح کے بعد ہی دی جا سکتی ہے، اگرچہ عورت کا متعین طور پر نام لیا گیا ہو۔“ یزید بن عیاض نامی راوی ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3939]
Hadith No.: 3874 Sunan Daraqutni
يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ الْمَكِّيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ابْنُ أَرْدَكَ ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، ابْنِ مَاهَكَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ الْمَكِّيُّ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نَا ابْنُ أَرْدَكَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ مَاهَكَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" ثَلاثٌ جِدُّهُنَّ جِدٌّ وَهَزْلُهُنَّ جِدٌّ: النِّكَاحُ، وَالطَّلاقُ، وَالرَّجْعَةُ" ،.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں ایسی ہیں، جن میں سنجیدگی بھی سنجیدگی شمار ہو گی اور مذاق بھی سنجیدگی شمار ہو گا: طلاق، نکاح، اور رجعت (یعنی رجوع کرنا)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3940]
Hadith No.: 3875 Sunan Daraqutni
الْقَاضِي الْمَحَامِلِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، إِسْمَاعِيلُ ، سُلَيْمَانُ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ أَرْدَكَ ، عَطَاءً ، يُوسُفُ بْنُ مَاهَكَ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
نَا الْقَاضِي الْمَحَامِلِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ أَرْدَكَ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَطَاءً ، يَقُولُ: أَخْبَرَنِي يُوسُفُ بْنُ مَاهَكَ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3941]
Hadith No.: 3876 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ الْمَارَسْتَانِيُّ ، الْقَاسِمُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ قَيْسٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدٍ الْقَيْسِيُّ ، عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ ، زَيْدُ بْنُ عَلِيٍّ ، آبَائِهِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ الْمَارَسْتَانِيُّ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ قَيْسٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدٍ الْقَيْسِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ ، نَا زَيْدُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ آبَائِهِ أَنَّ رَجُلا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنَّ أُمِّي عَرَضَتْ عَلَيَّ قَرَابَةً لِي أَتَزَوَّجُهَا، فَقُلْتُ: هِيَ طَالِقٌ ثَلاثًا إِنْ تَزَوَّجْتُهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَلْ كَانَ قَبْلَ ذَلِكَ مِنْ مِلْكٍ؟، قَالَ: لا، قَالَ: لا بَأْسَ فَتَزَوَّجْهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
امام زید بن علی رضی اللہ عنہ اپنے آباء و اجداد کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میری والدہ نے میرے سامنے اپنی ایک رشتہ دار لڑکی کا ذکر کیا کہ میں اس کے ساتھ شادی کر لوں، تو میں نے کہا: اگر میں نے اس عورت سے شادی کر لی، تو اسے تین طلاقیں ہیں، (اب کیا حکم ہو گا؟)“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا وہ اس سے پہلے آپ کی ملکیت میں تھی؟“ اس نے عرض کیا: ”جی نہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر کوئی حرج نہیں ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر اس شخص نے اس عورت کے ساتھ شادی کر لی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3942]
Hadith No.: 3877 Sunan Daraqutni
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِي الأَذَنِيُّ ، عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِي الأَذَنِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْقَاسِمِ الصَّنْعَانِيُّ ، عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ فَلاحٍ الصَّنْعَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيِّ ، وَصَدَقَةَ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِي الأَذَنِيُّ . ح وَنا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِي الأَذَنِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْقَاسِمِ الصَّنْعَانِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ فَلاحٍ الصَّنْعَانِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيِّ ، وَصَدَقَةَ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: طَلَّقَ بَعْضُ آبَائِي امْرَأَتَهُ أَلْفًا، فَانْطَلَقَ بَنُوهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنَّ أَبَانَا طَلَّقَ أُمَّنَا أَلْفًا، فَهَلْ لَهُ مِنْ مَخْرَجٍ؟ فَقَالَ: إِنَّ أَبَاكُمْ لَمْ يَتَّقِ اللَّهَ فَيَجْعَلْ لَهُ مِنْ أَمْرِهِ مَخْرَجًا، بَانَتْ مِنْهُ بِثَلاثٍ عَلَى غَيْرِ السُّنَّةِ، وَتِسْعُمِائَةٌ وَسَبْعَةٌ وَتِسْعُونَ إِثْمٌ فِي عُنُقِهِ" ، رُوَاتُهُ مَجْهُولُونَ وَضُعَفَاءُ، إِلا شَيْخُنَا، وَابْنُ عَبْدِ الْبَاقِي.
Translation: محمد محی الدین .
ابراہیم بن عبیداللہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ان کے بزرگوں میں سے کسی شخص نے اپنی بیوی کو ایک ہزار طلاقیں دے دیں، اس کے بچے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! ہمارے والد نے ہماری والدہ کو ایک ہزار طلاقیں دے دی ہیں، کیا ان کے لیے کوئی گنجائش ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا باپ اللہ سے ڈرا نہیں ہے، ورنہ وہ اس کے لیے کوئی گنجائش پیدا کر دیتا، وہ عورت اس شخص سے تین طلاقوں کی وجہ سے جدا ہو جائے گی، جو طلاقیں سنت کے خلاف ہیں اور (بقیہ) نو سو ستانوے طلاقیں اس کی گردن میں گناہ کے طور پر ہوں گی۔“ (امام دارقطنی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں) ہمارے استاد ابن عبدالباقی (ان دو حضرات کے علاوہ) اس روایت کے تمام راوی مجہول اور ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3943]
Hadith No.: 3878 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَدَّادُ ، أَبُو الصَّلْتِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ الدَّارِعُ ، عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَسْكَرِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ ، أَنَسٍ ، مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَدَّادُ ، نَا أَبُو الصَّلْتِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ الدَّارِعُ . ح وَنا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، نَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَسْكَرِيُّ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا مُعَاذُ، مَنْ طَلَّقَ فِي بِدْعَةٍ وَاحِدَةٍ، أَوِ اثْنَتَيْنِ، أَوْ ثَلاثًا أَلْزَمْنَاهُ بِدْعَتَهُ" ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ الْقُرَشِيُّ، ضَعِيفٌ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے معاذ! جو شخص بدعت کے طور پر (یعنی سنت کے خلاف) ایک، دو، یا تین طلاقیں دے دے، ہم اس کی بدعت کو اس پر لازم کر دیں گے۔“ اسماعیل بن ابوامیہ بصری نامی راوی، متروک الحدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3944]
Hadith No.: 3879 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الصُّوفِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ الْقُرَشِيُّ ، عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ ، عَبْدِ الْغَفُورِ ، أَبِي هَاشِمٍ ، زَاذَانَ ، عَلِيٍّ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الصُّوفِيُّ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ الْقُرَشِيُّ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْغَفُورِ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" رَجُلا طَلَّقَ الْبَتَّةَ فَغَضِبَ، وَقَالَ: تَتَّخِذُونَ آيَاتِ اللَّهِ هُزُوًا، أَوْ دِينَ اللَّهِ هُزُوًا وَلَعِبًا، مَنْ طَلَّقَ الْبَتَّةَ أَلْزَمْنَاهُ ثَلاثًا، لا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ" ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ، هَذَا كُوفِيُّ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک شخص کو (یا ایک شخص کے بارے میں) سنا، اس نے اپنی بیوی کو طلاق بتا دی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم غصہ میں آگئے، آپ نے فرمایا: ”تم لوگ اللہ کی آیات کا مذاق اڑاتے ہو (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اللہ کے دین (کے احکام) سے کھیل کود کرتے ہو، جو شخص طلاق بتا دے گا، ہم اس کی تین طلاقوں کو لازم قرار دیں گے اور وہ عورت اس شخص کے لیے اس وقت تک حلال نہ ہو گی، جب تک دوسری شادی (کرنے کے بعد بیوہ یا مطلقہ) نہ ہو جائے۔“ اسماعیل بن ابوامیہ نامی راوی کوفی ہیں اور ضعیف الحدیث ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3945]
Hadith No.: 3880 Sunan Daraqutni
ابْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ ، فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ ، الأَعْمَشِ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَلِيٌّ
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ ، نَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، فَقَالَ:" إِنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي أَلْفًا، قَالَ عَلِيٌّ : يُحَرِّمُهَا عَلَيْكَ ثَلاثٌ، وَسَائِرُهُنَّ اقْسِمْهُنَّ بَيْنَ نِسَائِكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
حبیب بن ابوثابت بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: ”میں نے اپنی بیوی کو ایک ہزار طلاقیں دے دی ہیں۔“ سیدنا علی نے فرمایا: ”تین طلاقوں نے اسے تم پر حرام کر دیا ہے اور باقی طلاقیں تم اپنی دوسری بیویوں میں تقسیم کر دو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3946]
Hadith No.: 3881 Sunan Daraqutni
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ الْخَوْلانِيُّ ، يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ ، مَنْصُورُ بْنُ أَبِي الأَسْوَدِ ، مُسْلِمٍ الأَعْوَرِ الْمُلائِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، وَمُجَاهِدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ الْخَوْلانِيُّ ، بِمِصْرَ، نَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ ، نَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي الأَسْوَدِ ، عَنْ مُسْلِمٍ الأَعْوَرِ الْمُلائِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، وَمُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ" سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ عَدَدَ النُّجُومِ، فَقَالَ: أَخْطَأَ السُّنَّةَ، حُرِّمَتْ عَلَيْهِ امْرَأَتُهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سعید بن جبیر اور مجاہد، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں نقل کرتے ہیں: ان سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو ستاروں کی تعداد میں اپنی بیوی کو طلاقیں دیتا ہے، تو سیدنا ابن عباس نے فرمایا: ”اس شخص نے سنت کی خلاف ورزی کی اور اس کی بیوی اس کے لیے حرام ہو گئی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3947]
Hadith No.: 3882 Sunan Daraqutni
أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الصَّيْرَفِيُّ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، مُسْلِمٌ الأَعْوَرُ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الصَّيْرَفِيُّ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، نَا مُسْلِمٌ الأَعْوَرُ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنَّ رَجُلا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ عَدَدَ النُّجُومِ، فَقَالَ: أَخْطَأَ السُّنَّةَ، وَحُرِّمَتْ عَلَيْهِ امْرَأَتُهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنی بیوی کو ستاروں کی تعداد جتنی طلاقیں دے دیں، تو اس کے بارے میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اس شخص نے سنت کی خلاف ورزی کی، اس کی بیوی اس پر حرام ہو گئی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3948]
Hadith No.: 3883 Sunan Daraqutni
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو قِلابَةَ ، أَبِي ، حَرْبُ بْنُ أَبِي الْعَالِيَةِ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو قِلابَةَ ، نَا أَبِي ، نَا حَرْبُ بْنُ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْمُطَلَّقَةُ ثَلاثًا لَهَا السُّكْنَى، وَالنَّفَقَةُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حاملہ بیوہ کو خرچ نہیں ملے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3949]
Hadith No.: 3884 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ طَاهِرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُوشَنْجِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ زِيَادٍ الأَيْلِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ ، حَرْبُ بْنُ أَبِي الْعَالِيَةِ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
نَا عَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ طَاهِرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُوشَنْجِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ زِيَادٍ الأَيْلِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ ، نَا حَرْبُ بْنُ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ لِلْحَامِلِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا نَفَقَةٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حاملہ بیوہ کو خرچ نہیں ملے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3950]