☽ 6 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 3870
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 3870
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عُتْبَةَ ، مَعْمَرُ بْنُ بَكَّارٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عُتْبَةَ ، نَا مَعْمَرُ بْنُ بَكَّارٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا سُفْيَانَ عَلَى نَجْرَانَ الْيَمَنِ عَلَى صَلاتِهَا وَحَرْبِهَا وَصَدَقَاتِهَا، وَبَعَثَ مَعَهُ رَاشِدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، وَكَانَ إِذَا ذَكَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: رَاشِدٌ خَيْرٌ مِنْ سُلَيْمٍ، وَأَبُو سُفْيَانَ خَيْرٌ مِنْ عُرَيْنَةَ، فَكَانَ فِيمَا عَهَدَ إِلَى أَبِي سُفْيَانَ أَوْصَاهُ بِتَقْوَى اللَّهِ، وَقَالَ: لا يُطَلِّقُ رَجُلٌ مَا لا يَنْكِحُ، وَلا يُعْتِقُ مَا لا يَمْلِكُ، وَلا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ابوسفیان کو یمن کے شہر نجران بھیجا، تاکہ وہ وہاں نماز پڑھائیں، جنگ کریں، صدقات وصول کریں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے ساتھ راشد بن عبداللہ کو بھی بھیجا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب ان کا ذکر کرتے تھے، یہ فرماتے تھے: ”راشد، پورے سلیم قبیلہ سے بہتر ہے اور ابوسفیان پورے عرینہ قبیلے سے بہتر ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ابوسفیان کو جو تلقین کی تھی، اس میں انہیں اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کی تلقین کی اور یہ ہدایت کی: ”کوئی شخص اسے طلاق نہیں دے سکتا، جس کے ساتھ اس کا نکاح نہ ہوا ہو، اور کوئی شخص اسے آزاد نہیں کر سکتا، جس کا وہ مالک نہ ہو، اور اللہ کی نافرمانی کے بارے میں نذر کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3936]
← Previous Hadith (3869) Back to Bab Next Hadith → (3871)