☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نکاح کا بیان← باب
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 138
صفحہ 2 از 7
حدیث نمبر: 3634 سنن دارقطنی
ابْنُ مَخْلَدٍ ، الْحُسَيْنُ بْنُ بَحْرِ النَّيْرُوزِيُّ ، حُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ ، سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ ، ابْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، مُعَلَّى ، هُشَيْمٌ ، ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، حُمَيْضَةَ بْنِ الشَّمَرْدَلِ ، قَيْسِ بْنِ الْحَارِثِ
نَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ بَحْرِ النَّيْرُوزِيُّ ، نَا حُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ ، نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ . ح وَنا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا مُعَلَّى ، نَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: وَأَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، كِلاهُمَا عَنْ حُمَيْضَةَ بْنِ الشَّمَرْدَلِ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ الْحَارِثِ ، وَفِي حَدِيثِ هُشَيْمٍ الْحَارِثِ بْنِ قَيْسٍ أَنَّهُ أَسْلَمَ وَعِنْدَهُ ثَمَانِ نِسْوَةٍ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اخْتَرْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: جب انہوں نے اسلام قبول کیا، تو ان کی آٹھ بیویاں تھیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ان میں سے چار کو اختیار کر لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3690]
حدیث نمبر: 3635 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، غَسَّانُ بْنُ عُبَيْدٍ ، سُفْيَانَ ، حَمَّادٍ ، وَالْكَلْبِيِّ ، قَيْسِ بْنِ الْحَارِثِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، نَا غَسَّانُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، وَالْكَلْبِيِّ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ الْحَارِثِ ، يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَجُلا مِنْ بَنِي أَسَدٍ أَسْلَمَ وَعِنْدَهُ ثَمَانِ نِسْوَةٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اخْتَرْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا" ، فَجَعَلَ يَقُولُ: أَقْبِلِي يَا فُلانَةُ مَرَّتَيْنِ، أَدْبِرِي يَا فُلانَةُ أَدْبِرِي يَا فُلانَةُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
قیس بن حارث کلبی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں مرفوع حدیث نقل کرتے ہیں: بنو اسد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اسلام قبول کیا، اس کی آٹھ بیویاں تھیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”تم ان میں سے چار کو اختیار کر لو۔“ تو وہ صاحب کہنے لگے: ”اے فلاں عورت! تم آ جاؤ، اے فلاں عورت! تم آ جاؤ، اے فلاں عورت! تم چلی جاؤ، اے فلاں عورت! تم چلی جاؤ۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3691]
حدیث نمبر: 3636 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّاغَانِيُّ ، مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، هُشَيْمٌ ، مُغِيرَةُ ، رَجُلٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّاغَانِيُّ ، نَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، أنا هُشَيْمٌ ، أنا مُغِيرَةُ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ وَلَدِ الْحَارِثِ، أَنَّ الْحَارِثَ بْنَ قَيْسٍ الأَسَدِيَّ" أَسْلَمَ وَعِنْدَهُ ثَمَانِ نِسْوَةٍ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنْ يَخْتَارَ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
مغیرہ نامی راوی، سیدنا حارث بن قیس اسدی رضی اللہ عنہ کی اولاد سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: جب سیدنا حارث بن قیس اسدی رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا، اس وقت ان کی آٹھ بیویاں تھیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی: ”وہ ان میں سے چار کا اختیار کریں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3692]
حدیث نمبر: 3637 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الصَّاغَانِيُّ ، مُعَلَّى ، هُشَيْمٌ ، مُغِيرَةَ ، الرَّبِيعِ بْنِ قَيْسٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا الصَّاغَانِيُّ ، نَا مُعَلَّى ، نَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ قَيْسٍ ، أَنَّ جَدَّهُ الْحَارِثَ بْنَ قَيْسٍ أَسْلَمَ وَعِنْدَهُ ثَمَانِ نِسْوَةٍ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَخْتَارَ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
مغیرہ نامی راوی، ربیع بن قیس کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: ان کے جد اعلیٰ سیدنا حارث بن قیس اسدی رضی اللہ عنہ نے جب اسلام قبول کیا، اس وقت ان کی آٹھ بیویاں تھیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی کہ ”وہ ان میں سے چار کو اختیار کر لیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3693]
حدیث نمبر: 3638 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يَزِيدَ أَبُو بَكْرٍ ، سَيْفُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْجَرْمِيُّ ، سِرَارُ بْنُ مُجَشِّرٍ ، أَيُّوبَ ، نَافِعٍ ، وَسَالِمٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، نَا عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ مُحَمَّدٍ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يَزِيدَ أَبُو بَكْرٍ ، قَالا: نَا سَيْفُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْجَرْمِيُّ ، نَا سِرَارُ بْنُ مُجَشِّرٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، وَسَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ غَيْلانَ بْنَ سَلَمَةَ الثَّقَفِيَّ" أَسْلَمَ وَعِنْدَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنْ يُمْسِكَ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا، فَلَمَّا كَانَ زَمَانُ عُمَرَ طَلَّقَهُنَّ، فَأَمَرَهُ عُمَرُ أَنْ يَرْتَجِعَهُنَّ، وَقَالَ: لَوْ مُتَّ لَوَرَّثْتُهُنَّ مِنْكَ وَلأَمَرْتُ بِقَبْرِكَ يُرْجَمُ كَمَا رُجِمَ قَبْرُ أَبِي رِغَالٍ، وَقَالَ ابْنُ نُوحٍ: فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: رَاجِعْهُنَّ، وَإِلا وَرَّثْتُهُنَّ مَالَكَ وَأَمَرْتُ بِقَبْرِكَ" ، زَادَ ابْنُ نُوحٍ: فَأَسْلَمَ وَأَسْلَمْنَ مَعَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا غیلان بن سلمہ ثقفی رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا، اس وقت ان کی دس بیویاں تھیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی: ”وہ اس میں سے چار کو اپنے ساتھ رکھیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں سیدنا غیلان بن سلمہ رضی اللہ عنہ نے ان خواتین کو طلاق دے دی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں یہ ہدایت کی کہ ”وہ ان خواتین سے رجوع کر لیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر تم مر گئے، تو میں ان خواتین کو تمہارا وارث قرار دوں گا، اور میں تمہاری قبر کو سنگسار کراؤں گا، بالکل اسی طرح، جیسے ابورغال کی قبر کو سنگسار کر دیا گیا تھا۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”تم ان سے رجوع کر لو، ورنہ میں انہیں تمہارے مال کی وارث قرار دوں گا اور تمہاری قبر کے بارے میں حکم دوں گا۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: انہوں نے اسلام قبول کیا، تو ان کے ساتھ ان خواتین نے بھی اسلام قبول کر لیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3694]
حدیث نمبر: 3639 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، أَبُو عَلِيٍّ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَالِكِيُّ ، أَبُو مُوسَى ، أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، أَبُو الأَزْهَرِ أَحْمَدُ بْنُ الأَزْهَرِ ، وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، أَبِي ، يَحْيَى بْنَ أَيُّوبَ ، يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، أَبِي وَهْبٍ الْجَيْشَانِيِّ ، الضَّحَّاكِ بْنِ فَيْرُوزَ الدَّيْلَمِيِّ ، أَبِيهِ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ أَخُو كَرْخَوَيْهِ. ح وَنا أَبُو عَلِيٍّ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَالِكِيُّ ، نَا أَبُو مُوسَى ح وَنا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نَا أَبُو الأَزْهَرِ أَحْمَدُ بْنُ الأَزْهَرِ ، قَالُوا: نَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، نَا أَبِي ، قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ أَيُّوبَ ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْجَيْشَانِيِّ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ فَيْرُوزَ الدَّيْلَمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنِّي أَسْلَمْتُ وَتَحْتِي أُخْتَانِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: طَلِّقْ أَيَّهُمَا شِئْتَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ضحاک بن فیروز دیلمی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور میرے نکاح میں دو بہنیں ہیں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ان میں سے ایک کو، جسے تم چاہو، طلاق دو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3695]
حدیث نمبر: 3640 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلَى الْوَرَّاقُ ، مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، أَبِي وَهْبٍ الْجَيْشَانِيِّ ، الضَّحَّاكِ بْنِ فَيْرُوزَ ، أَبِيهِ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلَى الْوَرَّاقُ ، نَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْجَيْشَانِيِّ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ فَيْرُوزَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: أَسْلَمْتُ وَعِنْدِي أُخْتَانِ، فَأَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُطَلِّقَ إِحْدَاهُمَا" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ضحاک بن فیروز دیلمی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: جب میں نے اسلام قبول کیا، تو میرے نکاح میں دو بہنیں تھیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے ہدایت کی: ”میں ان دونوں میں سے ایک کو طلاق دے دوں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3696]
حدیث نمبر: 3641 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدَكَ الْقَزَّازُ ، مُوسَى بْنُ دَاوُدَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدَكَ الْقَزَّازُ ، نَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3697]
حدیث نمبر: 3642 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ ، الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، الشَّافِعِيُّ ، ابْنُ أَبِي يَحْيَى ، إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَبِي وَهْبٍ الْجَيْشَانِيِّ ، أَبِي خِرَاشٍ ، الدَّيْلَمِيِّ أَوِ ابْنِ الدَّيْلَمِيِّ
نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا الشَّافِعِيُّ ، نَا ابْنُ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْجَيْشَانِيِّ ، عَنْ أَبِي خِرَاشٍ ، عَنِ الدَّيْلَمِيِّ أَوِ ابْنِ الدَّيْلَمِيِّ ، قَالَ:" أَسْلَمْتُ وَتَحْتِي أُخْتَانِ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَنِي، أَنْ أُمْسِكَ أَيَّتَهُمَا شِئْتُ وَأُفَارِقَ الأُخْرَى" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
دیلمی (راوی کو شک ہے، یا شاید ابن دیلمی) بیان کرتے ہیں: میں نے اسلام قبول کیا، تو میرے نکاح میں دو بہنیں تھیں، میں نے اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں ان میں سے جسے چاہوں اپنے ساتھ رکھوں اور دوسری کو الگ کر دوں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3698]
حدیث نمبر: 3643 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، مُعَلَّى ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، أَبُو وَهْبٍ الْجَيْشَانِيُّ ، الضَّحَّاكِ بْنِ فَيْرُوزَ ، أَبِيهِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا مُعَلَّى ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، نَا أَبُو وَهْبٍ الْجَيْشَانِيُّ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ فَيْرُوزَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: أَسْلَمْتُ وَعِنْدِي أُخْتَانِ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَنِي أَنْ أُفَارِقَ إِحْدَاهُمَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ضحاک بن فیروز دیلمی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: جب میں نے اسلام قبول کیا، تو میرے نکاح میں دو بہنیں تھیں، میں نے اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے ہدایت کی: ”میں ان دونوں میں سے ایک سے علیحدگی اختیار کر لوں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3699]
حدیث نمبر: 3644 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْخَشَّابُ ، عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، الأَوْزَاعِيِّ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْخَشَّابُ ، نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْحَرْبِيِّ يُسْلِمُ وَتَحْتَهُ أُخْتَانِ، قَالَ:" لَوْلا الْحَدِيثُ الَّذِي جَاءَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيَّرَهُ، لَقُلْتُ: يُمْسِكُ الأُولَى" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
اوزاعی سے ایسے حربی شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو دو بہنوں کا شوہر ہو، تو انہوں نے فرمایا: ”اگر اس بارے میں وہ حدیث نہ ہوتی، جس میں یہ منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایسی صورت میں شوہر کو اختیار دیا تھا، تو میں یہ فتویٰ دیتا کہ وہ شخص (اس عورت کے ساتھ رہے گا، جس کے ساتھ) پہلے شادی ہوئی تھی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3700]
حدیث نمبر: 3645 سنن دارقطنی
نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَأَبُو إِبْرَاهِيمَ الْمُزَنِيُّ، قَالا: عَنِ الشَّافِعِيِّ، قَالَ:" إِذَا أَسْلَمَ وَتَحْتَهُ أُخْتَانِ خُيِّرَ أَيَّهُمَا شَاءَ، فَإِنِ اخْتَارَ وَاحِدَةً ثَبَتَ نِكَاحُهَا، وَانْفَسَخَ نِكَاحُ الأُخْرَى، وَسَوَاءٌ كَانَ نَكَحَهُمَا فِي عُقْدَةٍ أَوْ فِي عَقْدٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
امام شافعی فرماتے ہیں: جب کوئی شخص مسلمان ہو اور اس کی بیویاں سگی بہنیں ہوں، تو وہ شخص ان دونوں میں سے کسی ایک، جسے وہ چاہے، اختیار کر لے گا، تو اس عورت کے ساتھ اس کا نکاح برقرار رہے گا، دوسری عورت کے ساتھ اس کا نکاح فسخ ہو جائے گا، اس میں اس حوالے سے فرق نہیں ہو گا (اسلام قبول کرنے سے پہلے) اس نے ان دونوں کے ساتھ ایک ساتھ شادی کی تھی یا ایک کے بعد دوسری کی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3701]
حدیث نمبر: 3646 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، حَجَّاجٌ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، ابْنُ شِهَابٍ ، سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، ثنا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ ، عَنِ الْمُلاعَنَةِ وَعَنِ السُّنَّةِ فِيهَا، عَنْ حَدِيثِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ، أَنَّ رَجُلا مِنَ الأَنْصَارِ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" أَرَأَيْتَ رَجُلا وَجَدَ مَعَ امْرَأَتِهِ رَجُلا أَيَقْتُلُهَا فَتَقْتُلُونَهُ أَمْ كَيْفَ يَصْنَعُ بِهَا؟، فَأَنْزَلَ اللَّهُ فِي شَأْنِهِمَا مَا ذُكِرَ فِي الْقُرْآنِ مِنْ أَمْرِ الْمُتَلاعِنَيْنِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدْ قَضَى اللَّهُ فِيكَ وَفِي امْرَأَتِكَ، فَتَلاعَنَا فِي الْمَسْجِدِ وَأَنَا شَاهِدٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَتِ السُّنَّةُ بَعْدُ فِيهِمَا أَنْ يُفَرَّقَ بَيْنَ الْمُتَلاعِنَيْنِ، وَكَانَتْ حَامِلا فَأَنْكَرَهُ، فَكَانَ ابْنُهَا يُدْعَى إِلَى أُمِّهِ، ثُمَّ جَرَتِ السُّنَّةُ فِي أَنَّهَا تَرِثُهُ وَيَرِثُ مَا فَرَضَ اللَّهُ لَهُ مِنْهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک انصاری شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”یا رسول اللہ! ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، جو اپنی بیوی کے ساتھ کسی فرد کو پاتا ہے، اگر وہ اس عورت کو قتل کر دیتا ہے، تو آپ لوگ اسے قتل کر دیں گے، ایسے شخص کو اس عورت کے ساتھ کیا کرنا چاہیے؟“ تو اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے میں حکم نازل کیا، جو لعان کرنے والوں کے بارے میں قرآن میں مذکور ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تمہارے اور تمہاری بیوی کے بارے میں فیصلہ دے دیا ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ان دونوں میاں بیوی نے مسجد میں لعان کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ میں بھی وہاں موجود تھا (راوی کہتے ہیں) اس کے بعد اسی میاں بیوی کے بارے میں یہ طریقہ رائج ہوا کہ لعان کرنے والوں کے درمیان علیحدگی کر دی جاتی تھی۔ راوی کہتے ہیں: وہ عورت حاملہ تھی، مرد نے اس کے حمل کا انکار کیا، تو اس کے بعد اس عورت کے بیٹے کو اس کی ماں کی نسبت سے بلایا جاتا تھا، اس کے بعد یہ طریقہ رائج ہوا کہ ایسی عورت اپنے اس بچے کی وارث بنتی تھی، اور وہ بچہ اس عورت کا وارث بنتا تھا، جو اس نے بیٹے کی وراثت کے طور پر مقرر کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3702]
حدیث نمبر: 3647 سنن دارقطنی
عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ دِينَارٍ ، أَبُو الأَحْوَصِ الْقَاضِي ، مُحَمَّدُ بْنُ عَائِذٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْحِنَّائِيُّ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَائِذٍ ، الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ دِينَارٍ ، نَا أَبُو الأَحْوَصِ الْقَاضِي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَائِذٍ ، وَنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْحِنَّائِيُّ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَائِذٍ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ ، أَخْبَرَنِي ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَجُلا مِنَ الأَنْصَارِ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ، قَذَفَ امْرَأَتَهُ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَدَّدَ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ الْمُلاعَنَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيْنَ السَّائِلُ قَدْ نزل مِنَ اللَّهِ أَمْرٌ عَظِيمٌ، فَأَبَى الرَّجُلُ إِلا أَنْ يُلاعِنَهَا، وَأَبَتْ إِلا أَنْ تَدْرَأَ عَنْ نَفْسِهَا الْعَذَابَ، فَتَلاعَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَّا هِيَ تَجِيءُ بِهِ أُصَيْفِرَ أُخَيْنِسَ مَنْسُولَ الْعِظَامِ فَهُوَ لِلْمُلاعِنِ، وَأَمَّا تَجِيءُ بِهِ أَسْوَدَ كَالْجَمَلِ الأَوْرَقِ فَهُوَ لِغَيْرِهِ، فَجَاءَتْ بِهِ أَسْوَدَ كَالْجَمَلِ الأَوْرَقِ، فَدَعَا بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَهُ لِعَصَبَةِ أُمِّهِ، وَقَالَ: لَوْلا الأَيْمَانُ الَّتِي مَضَتْ لَكَانَ لِي فِيهِ كَذَا وَكَذَا" ، لَفْظُهُمَا وَاحِدٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: بنو زریق سے تعلق رکھنے والے ایک انصاری نے اپنی بیوی پر زنا کا الزام لگایا، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چار مرتبہ اسے واپس کر دیا، پھر اللہ نے لعان کے حکم سے متعلق آیات نازل کیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سوال کرنے والا شخص کہاں ہے؟ اللہ کی طرف سے ایک عظیم حکم نازل ہوا ہے۔“ پھر اس شخص نے لعان کرنے پر اصرار کیا اور عورت نے بھی یہ طے کر لیا کہ اپنی ذات سے عذاب کو دور کرے گی، راوی بیان کرتے ہیں: ان دونوں نے لعان کیا، (بعد میں) نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر یہ عورت زرد رنگ، چوڑے ناک اور کمزور جسم کے مالک بچے کو جنم دے، تو یہ لعان کرنے والے شخص کی اولاد ہو گا، اور اگر یہ عورت خاکستری اونٹ جیسے (مضبوط جسم کے مالک) سیاہ رنگ کے بچے کو جنم دے، تو یہ دوسرے شخص کی اولاد ہو گا۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) تو اس عورت نے سیاہ فام بچے کو جنم دیا، جو خاکستری (یعنی گہرے رنگ) کے اونٹ جیسا تھا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بچے کو بلا کر اسے اس کی ماں کے رشتہ داروں کے سپرد کیا، آپ نے ارشاد فرمایا: ”اگر اس بارے میں قسم (یعنی لعان) نہ ہو چکی ہوتی، تو میرا رویہ اس بارے میں مختلف ہوتا۔“ ان دونوں کے الفاظ ایک جیسے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3703]
حدیث نمبر: 3648 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، عِيَاضُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَغَيْرُهُ ، ابْنِ شِهَابٍ ، سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عِيَاضُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَغَيْرُهُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ، قَالَ:" حَضَرْتُ الْمُتَلاعِنَيْنِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَطَلَّقَهَا ثَلاثَ تَطْلِيقَاتٍ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَنْفَذَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ مِمَّا صَنَعَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُنَّةٌ، فَمَضَتِ السُّنَّةُ بَعْدُ فِي الْمُتَلاعِنَيْنِ، يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا، ثُمَّ لا يَجْتَمِعَانِ أَبَدًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے لعان کرنے والے (میاں بیوی) کے واقعہ میں موجود تھا، اس مرد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی موجودگی میں اس عورت کو تین طلاقیں دے دیں، تو نبی نے ان کو نافذ قرار دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی موجودگی میں جو کچھ بھی کیا جائے، تو وہ سنت ہوتا ہے، جب تک نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس پر انکار نہ کریں۔ اس کے بعد لعان کرنے والوں کے درمیان یہی سنت رائج ہوئی کہ میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کر دی جاتی تھی اور پھر وہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہو سکتے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3704]
حدیث نمبر: 3649 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي حَسَّانَ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، الْوَلِيدُ ، وَعُمَرُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، الأَوْزَاعِيُّ ، الزُّبَيْدِيِّ ، الزُّهْرِيِّ ، سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي حَسَّانَ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا الْوَلِيدُ ، وَعُمَرُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، قَالا: نَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّ عُوَيْمِرَ الْعَجْلانِيَّ، قَالَ لِرَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ:" سَلْ لِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ رَجُلٍ وَجَدَ مَعَ امْرَأَتِهِ رَجُلا فَذَكَرَ قِصَّةَ الْمُتَلاعِنَيْنِ، وَقَالَ فِيهِ: فَتَلاعَنَا فَفَرَّقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمَا، وَقَالَ: لا يَجْتَمِعَانِ أَبَدًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عویمر عجلانی نے اپنے قبیلے کے ایک فرد سے یہ کہا: ”تم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کرو، جو اپنی بیوی کے ساتھ کسی اور فرد کو پاتا ہے۔“ اس کے بعد انہوں نے لعان کرنے والوں کا واقعہ بیان کیا، جس میں یہ الفاظ ہیں: ان دونوں نے لعان کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان علیحدگی کر وا دی اور ارشاد فرمایا: ”یہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہو سکتے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3705]
حدیث نمبر: 3650 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ ، فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَاءِ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ ، نَا فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَاءِ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْمُتَلاعِنَانِ إِذَا تَفَرَّقَا لا يَجْتَمِعَانِ أَبَدًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”لعان کرنے والے (میاں بیوی) جب ایک دوسرے سے الگ ہو جائیں، تو پھر وہ کبھی اکٹھے نہیں ہو سکتے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3706]
حدیث نمبر: 3651 سنن دارقطنی
يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، زِرٍّ ، عَلِيٍّ ، وَعَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، نَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، وَقَيْسٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، وَعَبْدِ اللَّهِ ، قَالا:" مَضَتِ السُّنَّةُ فِي الْمُتَلاعِنَيْنِ أَنْ لا يَجْتَمِعَانِ أَبَدًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: (انہوں نے جو فرمایا ہے، وہ اگلی روایت میں ہے) سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ دونوں حضرات فرماتے ہیں: ”لعان کرنے والوں کے بارے میں یہی سنت رائج ہے کہ وہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہو سکتے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3707]
حدیث نمبر: 3652 سنن دارقطنی
عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ هَانِئٍ ، عَاصِمٍ ، زِرٍّ ، عَلِيٍّ ، وَعَبْدِ اللَّهِ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ هَانِئٍ ، نَا أَبُو مَالِكٍ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، وَعَبْدِ اللَّهِ ، قَالا:" مَضَتِ السُّنَّةُ أَنْ لا يَجْتَمِعَ الْمُتَلاعِنَانِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ، دونوں حضرات فرماتے ہیں: ”یہی سنت رائج ہے کہ لعان کرنے والے بعد میں کبھی اکٹھے نہیں ہو سکتے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3708]
حدیث نمبر: 3653 سنن دارقطنی
عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُوسَى بْنِ عِيسَى الْقَارِيُّ ، قَعْنَبُ بْنُ مُحْرِزٍ أَبُو عَمْرٍو ، الْوَاقِدِيُّ ، الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أُوَيْسٍ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ
نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُوسَى بْنِ عِيسَى الْقَارِيُّ ، أنا قَعْنَبُ بْنُ مُحْرِزٍ أَبُو عَمْرٍو ، نَا الْوَاقِدِيُّ ، نَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أُوَيْسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ ، يَقُولُ:" حَضَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ لاعَنَ بَيْنَ عُوَيْمِرٍ الْعَجْلانِيِّ وَامْرَأَتِهِ، فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ تَبُوكَ وَأَنْكَرَ حَمْلَهَا الَّذِي فِي بَطْنِهَا، وَقَالَ: هُوَ لابْنِ السَّحْمَاءِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَاتِ امْرَأَتَكَ فَقَدْ نزل الْقُرْآنُ فِيكُمَا، فَلاعَنَ بَيْنَهُمَا بَعْدَ الْعَصْرِ عِنْدَ الْمِنْبَرِ عَلَى خَمْلٍ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس موجود تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عویمر عجلانی اور اس کی اہلیہ کے درمیان لعان کروایا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب تبوک سے واپس تشریف لائے، تو عویمر نے اس عورت کے پیٹ میں موجود حمل (کا اپنی اولاد ہونے) کا انکار کر دیا اور یہ بولا: ”یہ ابن سحماء کی اولاد ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنی بیوی کو لے کر آؤ، تم دونوں کے بارے میں قرآن کا حکم نازل ہو چکا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عصر کی نماز کے بعد منبر کے قریب اس حمل کے بارے میں ان دونوں سے لعان کروایا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3709]