مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، غَسَّانُ بْنُ عُبَيْدٍ ، سُفْيَانَ ، حَمَّادٍ ، وَالْكَلْبِيِّ ، قَيْسِ بْنِ الْحَارِثِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، نَا غَسَّانُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، وَالْكَلْبِيِّ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ الْحَارِثِ ، يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَجُلا مِنْ بَنِي أَسَدٍ أَسْلَمَ وَعِنْدَهُ ثَمَانِ نِسْوَةٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اخْتَرْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا" ، فَجَعَلَ يَقُولُ: أَقْبِلِي يَا فُلانَةُ مَرَّتَيْنِ، أَدْبِرِي يَا فُلانَةُ أَدْبِرِي يَا فُلانَةُ.
Translation: محمد محی الدین .
قیس بن حارث کلبی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں مرفوع حدیث نقل کرتے ہیں: بنو اسد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اسلام قبول کیا، اس کی آٹھ بیویاں تھیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”تم ان میں سے چار کو اختیار کر لو۔“ تو وہ صاحب کہنے لگے: ”اے فلاں عورت! تم آ جاؤ، اے فلاں عورت! تم آ جاؤ، اے فلاں عورت! تم چلی جاؤ، اے فلاں عورت! تم چلی جاؤ۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3691]