☽ 5 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ النِّكَاحِ← بَابُ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 138
صفحة 1 من 7
حديث رقم: 3614 سنن الدارقطني
أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ جَعْفَرٍ الْكَوْكَبِيُّ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو الْخَصِيبِ ، سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ، أَبُو جَعْفَرٍ الْمَنْصُورُ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ جَعْفَرٍ الْكَوْكَبِيُّ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو الْخَصِيبِ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ، نَا أَبُو جَعْفَرٍ الْمَنْصُورُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اجْتَنِبُوا فِي النِّكَاحِ أَرْبَعَةً: الْجُنُونَ، وَالْجُذَامَ، وَالْبَرَصَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چار طرح کے لوگوں سے شادی کرنے سے بچو: جنون (پاگل پن)، جذام (کوڑھ)، برص (پھلہری)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3671]
حديث رقم: 3615 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْمِصْرِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَيُّوبَ ، سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَرْمِيُّ ، مَحْبُوبُ بْنُ مُحْرِزٍ التَّمِيمِيُّ ، أَبِي مَالِكٍ النَّخَعِيِّ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَلِيٍّ
ثنا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْمِصْرِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَيُّوبَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَرْمِيُّ ، نَا مَحْبُوبُ بْنُ مُحْرِزٍ التَّمِيمِيُّ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ النَّخَعِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَمَرَ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا أَنْ تَعْتَدَّ فِي غَيْرِ بَيْتِهَا إِنْ شَاءَتْ" ، لَمْ يُسْنِدْهُ غَيْرُ أَبِي مَالِكٍ النَّخَعِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَمَحْبُوبٌ، ضَعِيفٌ أَيْضًا.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بیوہ عورت کو یہ ہدایت کی کہ ”اگر وہ چاہے، تو اپنے گھر کے علاوہ کسی دوسری جگہ عدت بسر کر سکتی ہے۔“ اس روایت کو ابومالک نخعی کے علاوہ اور کسی نے سند کے ساتھ نقل نہیں کیا اور یہ راوی ضعیف ہے۔ اس روایت کا دوسرا راوی محبوب (بن محرز تمیمی) بھی ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3671M]
حديث رقم: 3616 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
نَا نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، نَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ:" أَيُّمَا امْرَأَةٍ غُرَّ بِهَا رَجُلٌ بِهَا جُنُونٌ، أَوْ جُذَامٌ، أَوْ بَرَصٌ فَلَهَا مَهْرُهَا بِمَا أَصَابَ مِنْهَا، وَصَدَاقُ الرَّجُلِ عَلَى وَلِيِّهَا الَّذِي غَرَّهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جس عورت کی شادی کسی شخص سے دھوکے کے ساتھ کر دی جائے اور اس عورت کو جنون، جذام، یا برص ہو، تو عورت کو مہر ملے گا، کیونکہ اس مرد نے اس کے ساتھ صحبت کی ہے، اور مرد مہر کی وہ رقم عورت کے ولی سے وصول کرے گا، جس نے دھوکے کے ساتھ اس کی شادی کروائی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3672]
حديث رقم: 3617 سنن الدارقطني
يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، شُعْبَةُ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، نَا عِيسَى بْنُ أَبِي حَرْبٍ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ:" قَضَى عُمَرُ فِي الْبَرْصَاءِ، وَالْجَذْمَاءِ، وَالْمَجْنُونَةِ، إِذَا دُخِلَ بِهَا فُرِّقَ بَيْنَهُمَا، وَالصَّدَاقُ لَهَا لِمَسِيسِهِ إِيَّاهَا، وَهُوَ لَهُ عَلَى وَلِيِّهَا، قَالَ: قُلْتُ: أَنْتَ سَمِعْتَهُ؟، قَالَ: نَعَمْ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے برص، جذام، جنون کا شکار خاتون کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا کہ اگر اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کر لیتا ہے، تو ان دونوں میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کر وا دی جائے گی، عورت کو مرد کے صحبت کرنے کی وجہ سے مہر ملے گا، اور مرد وہ مہر عورت کے سرپرست سے وصول کرے گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3673]
حديث رقم: 3618 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، مَالِكُ بْنُ يَحْيَى ، عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ، رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، وَشُعْبَةُ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا مَالِكُ بْنُ يَحْيَى ، نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ، أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، وَشُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ:" أَرْبَعٌ لا يَجُوزُ فِي بَيْعٍ وَلا نِكَاحٍ: الْمَجْنُونَةُ، وَالْمَجْذُومَةُ، وَالْبَرْصَاءُ، وَالْغَلْفَاءُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: چار طرح کی خواتین (کنیز ہوں) تو ان کو فروخت کرنا (اور آزاد یا کنیز ہوں) ان کی شادی کرنا جائز نہیں ہے: مجنون عورت، جذام کا شکار عورت، برص کا شکار عورت، اور شرمگاہ پھولی ہونے کی بیماری میں مبتلا عورت۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3674]
حديث رقم: 3619 سنن الدارقطني
أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو السَّائِبِ سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، عَلِيٌّ
نَا نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَبُو السَّائِبِ سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ :" أَيُّمَا رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً مَجْنُونَةً، أَوْ جَذْمَاءَ، أَوْ بِهَا بَرَصٌ، أَوْ بِهَا قَرْنٌ، فَهِيَ امْرَأَتَهُ إِنْ شَاءَ أَمْسَكَ، وَإِنْ شَاءَ طَلَّقَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جو شخص کسی پاگل، جذام کا شکار، پھلہری کا شکار، یا شرمگاہ میں رکاوٹ والی عورت کے ساتھ شادی کر لے، تو وہ عورت اس کی بیوی شمار ہو گی، اگر وہ مرد چاہے، تو اس عورت کو اپنے ساتھ رہنے دے، ورنہ اسے طلاق دے دے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3675]
حديث رقم: 3620 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، هُشَيْمٌ ، حَجَّاجٌ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ ، عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ ، عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، نَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا هُشَيْمٌ ، نَا حَجَّاجٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ ،" كَتَبَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فِي مُسَلْسَلٍ يَخَافُ عَلَى امْرَأَتِهِ مِنْهُ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ، أَنْ يُؤَجِّلَ سَنَةً فَإِنْ بَرَأَ، وَإِلا فَرَّقَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ امْرَأَتِهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو مسلسل کے بارے میں خط لکھا تھا، جس کی وجہ سے اس کی بیوی کو نقصان ہونے کا اندیشہ تھا، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے انہیں جواب میں لکھا: ”اسے ایک سال کی مہلت دی جائے، اگر وہ ٹھیک ہو جائے، تو ٹھیک، ورنہ اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان علیحدگی کر وا دی جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3676]
حديث رقم: 3621 سنن الدارقطني
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الرَّازِيُّ ، الْهَيْثَمُ بْنُ الْيَمَانِ ، عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الرَّازِيُّ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ الْيَمَانِ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا يُفْسَدُ الْحَلالُ بِالْحَرَامِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی حلال چیز کسی حرام کی وجہ سے فاسد نہیں ہوتی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3677]
حديث رقم: 3622 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، جَدِّي ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ مَوْلَى ، الْمُغِيرَةِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَيُّوبَ بْنِ سَلَمَةَ ، عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ابْنِ شِهَابٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا جَدِّي ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَيُّوبَ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ" عَنِ الرَّجُلِ يَتْبَعُ الْمَرْأَةَ حَرَامًا ثُمَّ يَنْكِحُ ابْنَتَهَا، أَوْ يَتْبَعُ، الابْنَةَ، ثُمَّ يَنْكِحُ أُمَّهَا، قَالَ: لا يُحَرِّمُ الْحَرَامُ الْحَلالَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو کسی عورت کے ساتھ حرام فعل کرتا ہے اور پھر بعد میں اس کی بیٹی کے ساتھ شادی کر لیتا ہے یا کسی عورت کے ساتھ حرام فعل کرنے کے بعد اس کی ماں کے ساتھ بعد میں شادی کر لیتا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی حرام چیز کسی حلال کو حرام نہیں کرتی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3678]
حديث رقم: 3623 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْجَوَارِبِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحٍ ، جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَامٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرْوِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْجَوَارِبِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ . ح وَنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحٍ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَامٍ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرْوِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا يُحَرِّمُ الْحَرَامُ الْحَلالَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کوئی حرام چیز کسی حلال چیز کو حرام نہیں کرتی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3679]
حديث رقم: 3624 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّهْرِيِّ ، ابْنِ شِهَابٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنْ رَجُلٍ زَنَى بِامْرَأَةٍ، فَأَرَادَ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا أَوِ ابْنَتَهَا، قَالَ: لا يُحَرِّمُ الْحَرَامُ الْحَلالَ، إِنَّمَا يُحَرِّمُ مَا كَانَ بِنِكَاحٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ایک ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا، جس نے کسی عورت کے ساتھ پہلے زنا کیا تھا اور پھر بعد میں وہ اسی عورت کے ساتھ یا شاید اس کی بیٹی کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی حرام چیز کسی حلال چیز کو حرام نہیں کرتی، حرمت تب ثابت ہوتی ہے، جب پہلے نکاح ہوا ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3680]
حديث رقم: 3625 سنن الدارقطني
أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، أَبِي هَاشِمٍ الرُّمَّانِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنُ عَبَّاسٍ
نَا نَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ الرُّمَّانِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ،" عَنِ الرَّجُلِ وَالْمَرْأَةِ يُصِيبُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِنَ الآخَرِ حَرَامًا، ثُمَّ يَبْدُو لَهَا فَيَتَزَوَّجَانِ؟، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ كَانَ أَوَّلُهُ سِفَاحٌ وَآخِرُهُ نِكَاحٌ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ایسے مرد کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو حرام فعل کا ارتکاب کرتے ہیں، پھر بعد میں وہ شادی کرنا چاہتے ہیں، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ان کا فعل زنا تھا، لیکن دوسرا عمل نکاح (قرار دیا جائے گا)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3681]
حديث رقم: 3626 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، حَمَّادٍ ، عَبْدِ اللَّهِ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، نَا مُعَلَّى، نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" لا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَى رَجُلٍ نَظَرَ إِلَى فَرْجِ امْرَأَةٍ وَابْنَتِهَا" ، مَوْقُوفٌ لَيْثٌ، وَحَمَّادٌ، ضَعِيفَانِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ ایسے کسی شخص کی طرف نظر رحمت نہیں کرے گا، جس نے کسی عورت اور اس کی بیٹی کی شرمگاہ کو دیکھا ہو۔“ (یہ روایت موقوف ہے، لیث بن ابوسلیم اور حماد بن ابوسلیمان نامی راوی کو ضعیف قرار دیا گیا ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3682]
حديث رقم: 3627 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، الْوَاقِدِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الزُّهْرِيُّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، نَا الْوَاقِدِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" أَسْلَمَ غَيْلانُ بْنُ سَلَمَةَ وَتَحْتَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُمْسِكَ أَرْبَعًا وَيُفَارِقَ سَائِرَهُنَّ، قَالَ: وَأَسْلَمَ صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ وَعِنْدَهُ ثَمَانِ نِسْوَةٍ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُمْسِكَ أَرْبَعًا، وَيُفَارِقَ سَائِرَهُنَّ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا غیلان بن سلمہ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا، ان کی دس بیویاں تھیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی: ”وہ ان میں سے چار کو اپنے ساتھ رکھیں اور بقیہ سے علیحدگی اختیار کریں۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ نے جب اسلام قبول کیا، اس وقت ان کی آٹھ بیویاں تھیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی کہ ”وہ ان میں سے چار کو اپنے ساتھ رکھیں اور بقیہ سے علیحدگی اختیار کریں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3683]
حديث رقم: 3628 سنن الدارقطني
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، أَبِيهِ
نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالا: نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: أَسْلَمَ غَيْلانُ بْنُ سَلَمَةَ الثَّقَفِيُّ وَعِنْدَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خُذْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا غیلان بن سلمہ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا، ان کی دس بیویاں تھیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی: ”تم ان میں سے چار کو اختیار کر لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3684]
حديث رقم: 3629 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ ، هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، سَعِيدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، سَعِيدٌ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ ، سَعِيدٌ ، مَعْمَرٌ ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ ، نَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا سَعِيدٌ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ ، نَا سَعِيدٌ ، نَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: أَسْلَمَ غَيْلانُ بْنُ سَلَمَةَ وَتَحْتَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَأَسْلَمْنَ مَعَهُ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنْ يَخْتَارَ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا" ، قَالَ الرَّمَادِيُّ: هَكَذَا يَقُولُ أَهْلُ الْبَصْرَةِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا غیلان بن سلمہ رضی اللہ عنہ نے جب اسلام قبول کیا، تو ان کی زمانہ جاہلیت میں دس بیویاں تھیں، ان خواتین نے بھی ان کے ساتھ اسلام قبول کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی: ”وہ ان میں سے چار کو اختیار کر لیں۔“ رمادی نامی راوی بیان کرتے ہیں: اہل بصرہ نے اسی طرح بیان کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3685]
حديث رقم: 3630 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الرَّمَادِيُّ ، أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ ، ابْنُ وَهْبٍ ، يُونُسَ ، ابْنِ شِهَابٍ ، عُثْمَانَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي سُوَيْدٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا الرَّمَادِيُّ ، نَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي سُوَيْدٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِغَيْلانَ بْنَ سَلَمَةَ حِينَ أَسْلَمَ وَعِنْدَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ:" خُذْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا وَفَارِقْ سَائِرَهُنَّ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
عثمان بن ابوسوید بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا غیلان بن سلمہ رضی اللہ عنہ سے یہ فرمایا، جب انہوں نے اسلام قبول کیا اور ان کی اس وقت دس بیویاں تھیں: ”تم ان میں سے چار کو اپنے ساتھ رکھو اور بقیہ سے علیحدگی اختیار کر لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3686]
حديث رقم: 3631 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الصَّاغَانِيُّ ، أَبُو صَالِحٍ ، اللَّيْثُ ، يُونُسُ ، ابْنِ شِهَابٍ ، عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُوَيْدٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا الصَّاغَانِيُّ ، نَا أَبُو صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، نَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: بَلَغَنِي عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُوَيْدٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مِثْلَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3687]
حديث رقم: 3632 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الصَّغَانِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، مَالِكٌ ، ابْنَ شِهَابٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا الصَّغَانِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، نَا مَالِكٌ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ شِهَابٍ ، يَقُولُ: بَلَغَنَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِرَجُلٍ مِنْ ثَقِيفٍ مِثْلَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
ابن شہاب زہری بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ثقیف قبیلہ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب سے یہ فرمایا تھا: (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3688]
حديث رقم: 3633 سنن الدارقطني
ابْنُ مَخْلَدٍ ، الرَّمَادِيُّ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، الزُّهْرِيِّ
نَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نَا الرَّمَادِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: أَسْلَمَ غَيْلانُ بْنُ سَلَمَةَ بِمِثْلِهِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3689]