مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، الْوَاقِدِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الزُّهْرِيُّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، نَا الْوَاقِدِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" أَسْلَمَ غَيْلانُ بْنُ سَلَمَةَ وَتَحْتَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُمْسِكَ أَرْبَعًا وَيُفَارِقَ سَائِرَهُنَّ، قَالَ: وَأَسْلَمَ صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ وَعِنْدَهُ ثَمَانِ نِسْوَةٍ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُمْسِكَ أَرْبَعًا، وَيُفَارِقَ سَائِرَهُنَّ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا غیلان بن سلمہ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا، ان کی دس بیویاں تھیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی: ”وہ ان میں سے چار کو اپنے ساتھ رکھیں اور بقیہ سے علیحدگی اختیار کریں۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ نے جب اسلام قبول کیا، اس وقت ان کی آٹھ بیویاں تھیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی کہ ”وہ ان میں سے چار کو اپنے ساتھ رکھیں اور بقیہ سے علیحدگی اختیار کریں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3683]