عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُوسَى بْنِ عِيسَى الْقَارِيُّ ، قَعْنَبُ بْنُ مُحْرِزٍ أَبُو عَمْرٍو ، الْوَاقِدِيُّ ، الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أُوَيْسٍ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ
نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُوسَى بْنِ عِيسَى الْقَارِيُّ ، أنا قَعْنَبُ بْنُ مُحْرِزٍ أَبُو عَمْرٍو ، نَا الْوَاقِدِيُّ ، نَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أُوَيْسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ ، يَقُولُ:" حَضَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ لاعَنَ بَيْنَ عُوَيْمِرٍ الْعَجْلانِيِّ وَامْرَأَتِهِ، فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ تَبُوكَ وَأَنْكَرَ حَمْلَهَا الَّذِي فِي بَطْنِهَا، وَقَالَ: هُوَ لابْنِ السَّحْمَاءِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَاتِ امْرَأَتَكَ فَقَدْ نزل الْقُرْآنُ فِيكُمَا، فَلاعَنَ بَيْنَهُمَا بَعْدَ الْعَصْرِ عِنْدَ الْمِنْبَرِ عَلَى خَمْلٍ" ،.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس موجود تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عویمر عجلانی اور اس کی اہلیہ کے درمیان لعان کروایا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب تبوک سے واپس تشریف لائے، تو عویمر نے اس عورت کے پیٹ میں موجود حمل (کا اپنی اولاد ہونے) کا انکار کر دیا اور یہ بولا: ”یہ ابن سحماء کی اولاد ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنی بیوی کو لے کر آؤ، تم دونوں کے بارے میں قرآن کا حکم نازل ہو چکا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عصر کی نماز کے بعد منبر کے قریب اس حمل کے بارے میں ان دونوں سے لعان کروایا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3709]