☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فِدْيَةُ مَا أَصَابَ الْمُحْرِمُ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← حج کا بیان۔← فِدْيَةُ مَا أَصَابَ الْمُحْرِمُ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 25
Page 1 of 2
Hadith No.: 2506 Sunan Daraqutni
إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَاسِينَ ، إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، إبْرَاهِيمُ الصَّائِغُ ، عَطَاءٍ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَاسِينَ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: نا إبْرَاهِيمُ الصَّائِغُ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" فِي الضَّبُعِ إِذَا أَصَابَهَا الْمُحْرِمُ جَزَاءُ كَبْشٍ مُسِنٍّ، وَتُؤْكَلُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے گوہ کے بارے میں یہ فرمایا ہے: ”جب حالت احرام والا شخص اسے مار دے، تو اب اس کا کفارہ ایک دنبہ ہو گا اور اس کا گوشت کھایا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2539]
Hadith No.: 2507 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي مَذْعُورٍ ، يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي مَذْعُورٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ الضَّبُعِ، فَقَالَ: فِيهَا كَبْشٌ"، فَقُلْتُ:" فَرِيضَةٌ؟ فَقَالَ: نَعَمْ"، قُلْتُ:" أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ، كَذَا قَالَ: فَرِيضَةٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن ابوعمار بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے گوہ کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: اس میں ایک دنبہ دینا پڑے گا، میں نے دریافت کیا: کیا یہ لازم ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، یہی فرمایا تھا کہ یہ لازم ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2540]
Hadith No.: 2508 Sunan Daraqutni
إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحُسَيْنِ الْقِرْمِيسِينِيُّ ، الْوَلِيدُ بْنُ حَمَّادٍ الرَّمْلِيُّ ، ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، الْوَلِيدُ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحُسَيْنِ الْقِرْمِيسِينِيُّ ، نا الْوَلِيدُ بْنُ حَمَّادٍ الرَّمْلِيُّ ، نا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، نا الْوَلِيدُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عَنِ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الضَّبُعُ صَيْدٌ"، وَجَعَلَ فِيهَا كَبْشًا .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”گوہ شکار ہے۔“ (راوی کہتے ہیں) نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس میں دنبے کے کفارے کی ادائیگی مقرر کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2541]
Hadith No.: 2509 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ الرُّخَامِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، جَابِرٍ
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ الرُّخَامِيُّ ، نا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قُلْتُ:" أَيُؤْكَلُ الضَّبُعُ؟ قَالَ: نَعَمْ"، قُلْتُ:" أَصَيْدٌ هِيَ؟ قَالَ: نَعَمْ"، قُلْتُ:" أَسَمِعْتَ ذَلِكَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن ابوعمار، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بیان کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا کہ گوہ کو کھایا جا سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے دریافت کیا: کیا یہ شکار ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں!۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2542]
Hadith No.: 2510 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، أَبُو كُرَيْبٍ ، قَبِيصَةُ ، سُفْيَانَ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، ابْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا أَبُو كُرَيْبٍ ، نا قَبِيصَةُ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ الضَّبُعِ، فَقُلْتُ: صَيْدٌ هِيَ؟ قَالَ: نَعَمْ"، قُلْتُ:" آكُلُهَا؟ قَالَ: نَعَمْ"، قُلْتُ:" سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
ابن ابوعمار بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے گوہ کے بارے میں دریافت کیا: کیا یہ شکار ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے پوچھا: اسے کھایا جا سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں! میں نے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں!۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2543]
Hadith No.: 2511 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَلانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، وَابْنُ جُرَيْجٍ ، وَجَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي عَمَّارٍ ، جَابِرًا
نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا عَلانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، نا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، نا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، وَابْنُ جُرَيْجٍ ، وَجَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ أَخْبَرَهُمْ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي عَمَّارٍ ، أَنَّهُ سَأَلَ جَابِرًا " الضَّبُعِ، قَالَ: آكُلُهَا؟ قَالَ: نَعَمْ"، قُلْتُ:" أَصَيْدٌ هِيَ؟ قَالَ: نَعَمْ"، قُلْتُ:" سَمِعْتَ ذَلِكَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن ابوعمار بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے گوہ کے بارے میں دریافت کیا، انہوں نے پوچھا: کیا اسے کھایا جا سکتا ہے؟ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! انہوں نے دریافت کیا: کیا یہ شکار ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! انہوں نے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں!۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2544]
Hadith No.: 2512 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، أَبُو كُرَيْبٍ ، قَبِيصَةُ ، جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا أَبُو كُرَيْبٍ ، نا قَبِيصَةُ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الضَّبُعِ، فَقَالَ:" هِيَ صَيْدٌ، وَجَعَلَ فِيهَا إِذَا أَصَابَهَا الْمُحْرِمُ كَبْشًا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے گوہ کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ شکار ہے۔“ (راوی کہتے ہیں) اگر حالت احرام والا شخص اسے مار دے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا کفارہ ایک دنبے کی قربانی مقرر کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2545]
Hadith No.: 2513 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، أَبُو كُرَيْبٍ ، ابْنُ فُضَيْلٍ ، الأَجْلَحِ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا أَبُو كُرَيْبٍ ، نا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" فِي الضَّبُعِ إِذَا أَصَابَهُ الْمُحْرِمُ كَبْشٌ، وَفِي الظَّبْيِ شَاةٌ، وَفِي الأَرْنَبِ عَنَاقٌ، وَفِي الْيَرْبُوعِ جَفْرَةٌ" . قَالَ: وَالْجَفْرَةُ الَّتِي قَدِ ارْتَعَتْ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: گوہ کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ فرمایا: ”حالت احرام والا شخص اگر اسے مار دے، تو اسے دنبے کا کفارہ دینا ہو گا۔“ اور ہرن کے بارے میں یہ فرمایا: ”بکری کی قربانی دینی ہو گی۔“ خرگوش کے بارے میں فرمایا ہے: ”بکری کے بچے کی قربانی دینی ہو گی۔“ اور یربوع کے بارے میں فرمایا ہے: ”اس میں بکری کے چھوٹے بچے کی قربانی دینی ہو گی۔“ راوی کہتے ہیں: حدیث میں استعمال ہونے والے لفظ ”جفرہ“ سے مراد وہ چھوٹا جانور ہے، جو چل لیتا ہو۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2546]
Hadith No.: 2514 Sunan Daraqutni
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، جَابِرٍ
نا نا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، نا هِشَامٌ، نا مَنْصُورٌ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" قَضَى فِي الضَّبُعِ بِكَبْشٍ" . كَذَا قَالَ لَنَا يَعْقُوبُ: قَضَى.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے گوہ کے شکار میں دنبے کی قربانی کا فیصلہ دیا تھا۔ یعقوب نامی راوی نے یہی الفاظ نقل کیے ہیں، انہوں نے فیصلہ دیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2547]
Hadith No.: 2515 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا نا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نا أَبُو مَلَكٍ الْجَنْبِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي حَمَامِ الْحَرَمِ،" فِي الْحَمَامَةِ شَاةٌ، وَفِي بَيْضَتَيْنِ دِرْهَمٌ، وَفِي النَّعَامَةِ جَزُورٌ، وَفِي الْبَقَرَةِ بَقَرَةٌ، وَفِي الْحِمَارِ بَقَرَةٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا حرم کے کبوتر کے بارے میں یہ حکم منقول ہے: حرم کے کبوتر کو مارنے کا کفارہ بکری ہو گا، انڈے کو نقصان پہنچانے کا کفارہ ایک درہم ہو گا، شترمرغ کو مارنے پر اونٹ قربان کرنا پڑے گا، گائے کو مارنے پر گائے کی قربانی دینی پڑے گی اور نیل گائے کو مارنے پر گائے کی قربانی دینی ہو گی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2548]
Hadith No.: 2516 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ بَزِيعٍ ، سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ ، أَبُو مَرْيَمَ ، الأَجْلَحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ بَزِيعٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ ، نا أَبُو مَرْيَمَ ، حَدَّثَنِي الأَجْلَحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الظَّبْيِ شَاةً، وَفِي الضَّبُعِ كَبْشًا، وَفِي الأَرْنَبِ عَنَاقًا، وَفِي الْيَرْبُوعِ جَفْرَةً" . فَقُلْتُ لابْنِ الزُّبَيْرِ: وَمَا الْجَفْرَةُ؟ قَالَ: الَّتِي قَدْ فُطِمَتْ وَرَعَتْ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہرن کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا: ”ایک بکری کی قربانی دینی ہو گی۔“ گوہ کے بارے میں دنبے کی قربانی کا فیصلہ دیا تھا، خرگوش کے بارے میں بکری کے بچے کی قربانی کا فیصلہ دیا تھا اور یربوع کے بارے میں بکری کے بچے کی قربانی کا فیصلہ دیا تھا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے ابن زبیر سے دریافت کیا: لفظ ”جفرہ“ سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: وہ بچہ، جس کا دودھ چھڑایا جا چکا ہو اور وہ چل سکتا ہو۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2549]
Hadith No.: 2517 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي يَحْيَى ، حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي بَيْضِ نَعَامٍ أَصَابَهُ مُحْرِمٌ بِقَدْرِ ثَمَنِهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے شترمرغ کے انڈے کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا: ”اگر حالت احرام والا شخص اسے نقصان پہنچا دے، تو اسے اس کی قیمت کے مطابق تاوان ادا کرنا ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2550]
Hadith No.: 2518 Sunan Daraqutni
أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، سعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، موسَى بْنُ دَاوُدَ ، إبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
وَنا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا سعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، نا موسَى بْنُ دَاوُدَ ، نا إبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، بِهَذَا، وَقَالَ: بِقِيمَتِهِ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں کچھ لفظی اختلاف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2551]
Hadith No.: 2519 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ خَالِدٍ الطَّيِّبِيُّ ، طَاهِرُ بْنُ خَالِدِ بْنِ نِزَارٍ ، أَبِي ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، شَيْخٍ ، عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ خَالِدٍ الطَّيِّبِيُّ ، نا طَاهِرُ بْنُ خَالِدِ بْنِ نِزَارٍ ، نا أَبِي ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ شَيْخٍ مِنَ الأَنْصَارِ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّ رَجُلا كَانَ مُحْرِمًا عَلَى رَاحِلَتِهِ فَأَتَى عَلَى أُدْحِيِّ نَعَامَةٍ، فَأَصَابَ مِنْ بَيْضِهَا فَسَقَطَ فِي يَدَيْهِ، فَأَفْتَاهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَيْهِ السَّلامُ أَنْ يَشْتَرِيَ بَنَاتِ مَخَاضٍ فَيَضْرِبُهُنَّ، فَمَا أَنْتَجَ مِنْهُنَّ أَهْدَاهُ إِلَى الْبَيْتِ وَمَا لَمْ يُنْتِجْ مِنْهُنَّ أَجْزَأَ عَنْهُ، لأَنَّ الْبِيضَ مِنْهُ مَا يَصْلُحُ وَمِنْهُ مَا يَفْسُدُ، قَالَ: فَأَتَى الرَّجُلُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ بِمَا أَفْتَاهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ قَالَ عَلِيُّ مَا قَالَ، فَهَلْ لَكَ فِي الرُّخْصَةِ؟"، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَإِنَّ فِي كُلِّ بَيْضَةِ نَعَامٍ إِطْعَامُ مِسْكِينٍ أَوْ صَوْمُ يَوْمٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
معاویہ بن قرہ ایک انصاری بزرگ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک شخص حالت احرام میں اپنی سواری پر جا رہا تھا، وہ شترمرغ کے گھونسلے کے پاس پہنچا، اس نے وہاں سے انڈا لیا، جو اس کے ہاتھ سے گر گیا، تو سیدنا علی بن ابوطالب علیہ السلام نے اس کے بارے میں یہ فیصلہ دیا کہ وہ بنات مخاض خریدے گا، انہیں جفتی کے لیے دے گا، پھر وہ جو بچوں کو جنم دیں گی، وہ شخص ان بچوں کو بیت اللہ کے لیے ہدیہ کر دے گا، اور اگر ان اونٹنیوں نے کسی بچے کو جنم نہ دیا، تو بھی اس شخص کا کفارہ ادا ہو جائے گا، کیونکہ بعض اوقات کسی انڈے سے بچہ نکل آتا ہے اور بعض اوقات کسی انڈے سے بچہ نہیں نکلتا۔ راوی بیان کرتے ہیں: وہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو اس بارے میں بتایا، سیدنا علی بن ابوطالب علیہ السلام نے اسے فتویٰ دیا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”علی نے تو جو کہنا تھا، سو کہہ دیا، کیا تم کچھ رخصت حاصل کرنا چاہتے ہو؟“ اس نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہر ایک انڈے کے عوض ایک مسکین کو کھانا کھلانا یا ایک دن کا روزہ رکھنا (کفارہ) ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2552]
Hadith No.: 2520 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ يَحْيَى الْمَدَائِنِيُّ ، شبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، الْمُغِيرَةُ بْنُ مُسْلِمٍ ، مَطَرٍ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، شَيْخٍ ، عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ يَحْيَى الْمَدَائِنِيُّ ، نا شبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، نا الْمُغِيرَةُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ شَيْخٍ مِنْ أَهْلِ هَجَرَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ عَلَيْهِ السَّلامُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا علی بن ابوطالب علیہ السلام کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2553]
Hadith No.: 2521 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الصَّيْرَفِيُّ ، يَزِيدُ ، ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، مَطَرٍ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، رَجُلٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الصَّيْرَفِيُّ ، نا يَزِيدُ ، أنا ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ ایک انصاری صحابی سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2554]
Hadith No.: 2522 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مُحَمَّدُ بْنُ مِنْهَالٍ ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، مَطَرٍ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَلِيٍّ
وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مِنْهَالٍ ، نا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ مَطَرٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَجُلا أَوْطَأَ بَعِيرُهُ أُدْحِيَّ نَعَامَةٍ وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَأَتَى عَلِيًّا يَذْكُرُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: عَلَيْكَ فِي كُلِّ بَيْضَةٍ ضَرَبْتَ نَاقَةٌ أَوْ جَنِينُ نَاقَةٍ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ لَهُ ذَلِكَ، فَقَالَ لَهُ:" قَدْ قَالَ عَلِيُّ فِيهَا مَا قَالَ، وَلَكِنْ هَلُمَّ إِلَى الرُّخْصَةِ عَلَيْكَ فِي كُلِّ بَيْضَةٍ صِيَامُ يَوْمٍ، أَوْ إِطْعَامُ مِسْكِينٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن ابولیلیٰ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص نے اپنے اونٹ کے پاؤں کے نیچے شترمرغ کا گھونسلا دے دیا، وہ شخص حالت احرام میں تھا، وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان کے سامنے اس کی بات کا تذکرہ کیا، تو انہوں نے فرمایا: ایک انڈے کے عوض تمہیں ایک اونٹنی کو (جفتی کے لیے) دینا ہو گا یا ایک اونٹنی کے پیٹ میں موجود بچہ دینا ہو گا۔ وہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”علی نے تو اس بارے میں جو کہنا تھا، وہ کہہ دیا ہے، لیکن تم رخصت کی طرف کیوں نہیں آتے؟ ہر ایک انڈے کے عوض تم پر ایک دن کا روزہ رکھنا لازم ہو گا یا ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2555]
Hadith No.: 2523 Sunan Daraqutni
أَبُو عُبَيْدٍ الْمَحَامِلِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَلِيًّا
نا أَبُو عُبَيْدٍ الْمَحَامِلِيُّ ، نا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، نا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، أَنَّ رَجُلا أَوْطَأَ بَعِيرُهُ أُدْحِيَّ نَعَامَةٍ، فَسَأَلَ عَلِيًّا عَلَيْهِ السَّلامُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: عَلَيْكَ لِكُلِّ بَيْضَةٍ ضِرَابُ نَاقَةٍ، أَوْ جَنِينُ نَاقَةٍ، فَانْطَلَقَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَ عَلِيُّ عَلَيْهِ السَّلامُ، فَقَالَ:" قَدْ قَالَ مَا سَمِعْتَ هَلُمَّ إِلَى الرُّخْصَةِ: عَلَيْكَ لِكُلِّ بَيْضَةٍ صِيَامُ يَوْمٍ أَوْ إِطْعَامُ مِسْكِينٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
معاویہ بن قرہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنے اونٹ کے پاؤں کے نیچے شترمرغ کا گھونسلا توڑ دیا، اس نے سیدنا علی علیہ السلام سے اس بارے میں دریافت کیا، تو سیدنا علی علیہ السلام نے فرمایا: ہر ایک انڈے کے عوض تمہیں ایک اونٹنی کو جفتی کے لیے دینا ہو گا یا اونٹنی کے پیٹ میں موجود بچے کی ادائیگی کرنی ہو گی۔ وہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، جو سیدنا علی علیہ السلام نے اس سے کہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس نے جو کہا، وہ تم نے سن لیا، تم رخصت کی طرف کیوں نہیں آتے؟ ایک انڈے کے عوض تمہیں ایک دن کا روزہ رکھنا ہو گا اور ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2556]
Hadith No.: 2524 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عِيسَى بْنُ أَبِي عِمْرَانَ ، الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ ، سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ مُجَاهِدٍ الْمُقْرِئُ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ ، الْوَلِيدُ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَبِي الزِّنَادِ ، الأَعْرَجِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ أَبِي عِمْرَانَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَنا أَبُو بَكْرِ بْنُ مُجَاهِدٍ الْمُقْرِئُ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثنا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ ، نا الْوَلِيدُ ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فِي بَيْضَةِ نَعَامٍ صِيَامُ يَوْمٍ أَوْ إِطْعَامُ مِسْكِينٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”شترمرغ کے ایک انڈے کے عوض (کفارے میں) ایک دن روزہ رکھنا ہو گا یا ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2557]
Hadith No.: 2525 Sunan Daraqutni
محَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، عبَّاسُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الأَزْهَرِ ، دحَيْمٌ ، الْوَلِيدُ
نا محَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نا عبَّاسُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الأَزْهَرِ ، نا دحَيْمٌ ، نا الْوَلِيدُ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2558]