☽ 9 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فِدْيَةُ مَا أَصَابَ الْمُحْرِمُ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← حج کا بیان۔← فِدْيَةُ مَا أَصَابَ الْمُحْرِمُ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 25
Page 2 of 2
Hadith No.: 2526 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، أَبُو سَعِيدٍ ، أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبُو الزِّنَادِ ، مَنْ ، عَائِشَةَ
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، نا أَبُو سَعِيدٍ ، نا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزِّنَادِ ، عَنْ مَنْ أَخْبَرَهُ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انڈے کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا، جسے کسی آدمی نے حالت احرام میں توڑ دیا تھا (نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا فیصلہ یہ تھا): ”ایک انڈے کے عوض ایک روزہ رکھنا ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2559]
Hadith No.: 2527 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَبَّانَ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الإِسْمَاعِيلِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، أَبُو قُرَّةَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ ، أَبِي الزِّنَادِ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَبَّانَ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الإِسْمَاعِيلِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، نا أَبُو قُرَّةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" حَكَمَ فِي بَيْضِ النَّعَامِ كَسَرَهُ رَجُلٌ مُحْرِمٌ صِيَامَ يَوْمٍ لِكُلِّ بَيْضَةٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتی ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے شترمرغ کے انڈے کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا (اس انڈے کو حالت احرام والے ایک شخص نے توڑ دیا تھا، وہ فیصلہ یہ تھا): ”وہ شخص ایک انڈے کے عوض ایک روزہ رکھے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2561]
Hadith No.: 2528 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُوهُسْتَانِيُّ ، مُؤَمَّلُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَلِيٍّ وَهُوَ ابْنُ غُرَابٍ ، حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ ، أَبِي الْمُهَزِّمِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُوهُسْتَانِيُّ ، نا مُؤَمَّلُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ وَهُوَ ابْنُ غُرَابٍ ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ أَبِي الْمُهَزِّمِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فِي بَيْضِ النَّعَامِ يُصِيبُهُ الْمُحْرِمُ ثَمَنُهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے شترمرغ کے انڈے کے بارے میں یہ فرمایا ہے: ”حالت احرام والا شخص اگر اسے توڑ دیتا ہے، تو وہ اس کی قیمت ادا کرے گا۔“ انڈے کے بارے میں یہ فرمایا ہے: ”حالت احرام والا شخص اگر اسے توڑ دیتا ہے، تو وہ اس کی قیمت ادا کرے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2562]
Hadith No.: 2529 Sunan Daraqutni
إبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، عَفَّانُ ، عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نا إبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، ثنا عَفَّانُ ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي قَوْمٍ أَصَابُوا ضَبُعًا، قَالَ:" عَلَيْهِمْ كَبْشٌ يَتَخَارَجُونَهُ بَيْنَهُمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک بار کچھ لوگوں نے ایک گوہ کو قتل کر دیا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ان سب لوگوں پر ایک دنبے کی قربانی لازم ہو گی، جسے وہ مل جل کر ادا کریں گے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2563]
Hadith No.: 2530 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَمَّارٍ ، ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَمَّارٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، أَنَّ مَوَالِيَ لابْنِ الزُّبَيْرِ أَحْرَمُوا إِذْ مَرَّتْ بِهِمْ ضَبُعٌ فَجَذَفُوهَا بِعِصِيِّهِمْ فَأَصَابُوهَا، فَوَقَعَ فِي أَنْفُسِهِمْ، فَأَتَوْا ابْنَ عُمَرَ فَذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ" عَلَيْكُمْ كَبْشٌ"، قَالُوا: عَلَى كُلِّ وَاحِدٍ مِنَّا كَبْشٌ؟ قَالَ:" إِنَّكُمْ لَمُغَزَّزٌ بِكُمْ عَلَيْكُمْ جَمِيعًا كُلُّكُمْ كَبْشٌ" . قَالَ: اللُّغَوِيُّونَ: قَوْلُهُ: إِنَّكُمْ لَمُغَزَّزٌ بِكُمْ: أَيْ لَمُشَدَّدٌ عَلَيْكُمْ إِذًا.
Translation: محمد محی الدین .
عمار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ابن زبیر کے کچھ غلام حالت احرام میں تھے۔ ایک مرتبہ ایک گوہ ان کے پاس سے گزری۔ انہوں نے لاٹھیوں کے ذریعے مار کر اسے قتل کر دیا۔ پھر انہیں اس بارے میں الجھن ہوئی۔ وہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا۔ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تم پر ایک دنبے کی قربانی لازم ہو گی۔ انہوں نے عرض کی: کیا ہم میں سے ہر شخص پر دنبے کی قربانی لازم ہو گی؟ تو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تم اپنے اوپر زیادتی کر رہے ہو، تم سب پر ایک دنبے کی قربانی لازم ہو گی۔ علم لغت کے ماہرین نے کہا ہے: روایت کے یہ الفاظ ”لمعزربکم“ سے مراد یہ ہے کہ اس صورت میں تم اپنے ساتھ زیادتی کرو گے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2564]