☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 2523
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 2523
أَبُو عُبَيْدٍ الْمَحَامِلِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَلِيًّا
نا أَبُو عُبَيْدٍ الْمَحَامِلِيُّ ، نا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، نا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، أَنَّ رَجُلا أَوْطَأَ بَعِيرُهُ أُدْحِيَّ نَعَامَةٍ، فَسَأَلَ عَلِيًّا عَلَيْهِ السَّلامُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: عَلَيْكَ لِكُلِّ بَيْضَةٍ ضِرَابُ نَاقَةٍ، أَوْ جَنِينُ نَاقَةٍ، فَانْطَلَقَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَ عَلِيُّ عَلَيْهِ السَّلامُ، فَقَالَ:" قَدْ قَالَ مَا سَمِعْتَ هَلُمَّ إِلَى الرُّخْصَةِ: عَلَيْكَ لِكُلِّ بَيْضَةٍ صِيَامُ يَوْمٍ أَوْ إِطْعَامُ مِسْكِينٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
معاویہ بن قرہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنے اونٹ کے پاؤں کے نیچے شترمرغ کا گھونسلا توڑ دیا، اس نے سیدنا علی علیہ السلام سے اس بارے میں دریافت کیا، تو سیدنا علی علیہ السلام نے فرمایا: ہر ایک انڈے کے عوض تمہیں ایک اونٹنی کو جفتی کے لیے دینا ہو گا یا اونٹنی کے پیٹ میں موجود بچے کی ادائیگی کرنی ہو گی۔ وہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، جو سیدنا علی علیہ السلام نے اس سے کہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس نے جو کہا، وہ تم نے سن لیا، تم رخصت کی طرف کیوں نہیں آتے؟ ایک انڈے کے عوض تمہیں ایک دن کا روزہ رکھنا ہو گا اور ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2556]
← Previous Hadith (2522) Back to Bab Next Hadith → (2524)