☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجنة← ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 167
Page 7 of 9
Hadith No.: 35207 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٨٠ - حدثنا قبيصة عن سفيان عن رباح بن أبي معروف عن مجاهد ﴿وَعَبْقَرِيٍّ حِسَانٍ﴾ قال: الديباج.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں عبقری حسان سے مراد ریشم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36780]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36780، ترقيم محمد عوامة 35207)
Hadith No.: 35208 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٨١ - حدثنا ابن علية عن أبي رجاء عن الحسن: ﴿مُتَّكِئِينَ عَلَى رَفْرَفٍ خُضْرٍ﴾ قال: البسط، كان أهل الجاهلية يقولون: هي البسط.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن قرآن کریم کی آیت { مُتَّکِئِینَ عَلَی رَفْرَفٍ خُضْرٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ مسند مراد ہے زمانہ جاہلیت میں کہتے تھے مسندیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36781]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36781، ترقيم محمد عوامة 35208)
Hadith No.: 35209 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٨٢ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سعيد عن قتادة عن عكرمة قال: الاستبرق الديباج الغليظ.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ الاستبرق سے مراد ہے موٹا ریشم۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36782]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36782، ترقيم محمد عوامة 35209)
Hadith No.: 35210 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٨٣ - حدثنا عبدة بن سليمان عن جويبر عن الضحاك قال: الاستبرق الديباج الغليظ.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک رحمہ اللہ سے بھی یہی مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36783]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36783، ترقيم محمد عوامة 35210)
Hadith No.: 35211 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٨٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: حدثنا همام قال: حدثنا زيد بن أسلم عن عطاء بن يسار عن عبادة بن الصامت عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"الجنة مائة درجة بين كل (درجتين) (١) كما بين السماء إلى الأرض، والفردوس أعلاها درجة، ومن فوقها يكون العرش، ومنها تفجر أنهار الجنة الأربعة، فإذا سألتم اللَّه الجنة فاسألوه الفردوس" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت کے سو درجات ہیں ہر دو درجات کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان و زمین کے درمیان ہے، جنت کا سب سے اوپر والا درجہ جنت الفردوس ہے، اس کے اوپر عرش ہے اور اس سے چار نہریں بہتی ہیں جب تم اللہ تعالیٰ سے سوال کرو تو جنت الفردوس کا سوال کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36784]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36784، ترقيم محمد عوامة 35211)
Hadith No.: 35212 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٨٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن أبي نجيح عن مجاهد: ﴿عَلَى سُرُرٍ مُّتَقَابِلِينَ﴾ [الحجر: ٤٧] قال: لا ينظر بعضهم في قفا بعض.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رضی اللہ عنہ قرآن کریم کی آیت { عَلَی سُرُرٍ مُتَقَابِلِینَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ جنتی بعض بعض کی پشت کو نہ دیکھیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36785]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36785، ترقيم محمد عوامة 35212)
Hadith No.: 35213 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٨٦ - حدثنا شريك عن سالم عن سعيد بن جبير: ﴿لَا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُونَ﴾ [الواقعة: ١٩] قال: لا تصدع رؤوسهم ولا (تنزف) (١) عقولهم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ قرآن کریم کی آیت { لاَ یُصَدَّعُونَ عَنْہَا وَلاَ یُنْزِفُونَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ نہ سروں میں درد ہوگا اور نہ ہی ان کی عقلیں زائل ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36786]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36786، ترقيم محمد عوامة 35213)
Hadith No.: 35214 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٨٧ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن أبي جعفر عن حصين عن مجاهد: ﴿وَكَأسٍ مِنْ مَعِيْنٍ﴾ [الواقعة: ١٨] قال: خمر بيضاء، ﴿لَا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُونَ﴾ قال: لا تصدع رؤوسهم ولا (يعتريها) (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد قرآن کریم کی آیت (وَکَأْسٍ مِنْ مَعِینٍ) کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ سفید شراب ہوگی اور { لاَ یُصَدَّعُونَ عَنْہَا وَلاَ یُنْزِفُونَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے ان کے سر میں درد نہ ہوگا اور نہ ہی نشہ چڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36787]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36787، ترقيم محمد عوامة 35214)
Hadith No.: 35215 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٨٨ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن أبيه عن أبي عتبة عن سعيد بن جبير
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ قرآن کریم کی آیت { مَوْضُونَۃٍ } کا مطلب ہے کہ ان کو بنایا ہوگا سونے کی تاروں کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36788]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36788، ترقيم محمد عوامة 35215)
Hadith No.: 35216 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٩٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن حسان (١) أبي الأشرس عن مغيث بن سمي قال: يجيء الطير فيقع على الشجرة فيأكل من أحد جنبيه قديدا ومن الآخر شواء.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مغیث سے مروی ہے کہ جنت میں پرندہ آئے گا اور درخت پر یا دستر خوان پر بیٹھے گا پس وہ جنتی اس کے ایک پہلو سے شوربے والا گوشت کھائے گا اور دوسرے پہلو سے بھنا ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36790]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36790، ترقيم محمد عوامة 35216)
Hadith No.: 35217 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٩١ - حدثنا وكيع عن جعفر بن الزبير عن القاسم عن أبي (أمامة) (١) ﴿وَفُرُشٍ مَرْفُوعَةٍ﴾ [الواقعة: ٣٤] قال: لو خر من أعلاها فراش لهوى إلى قرارها كذا وكذا خريفا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ قرآن کریم کی آیت (وَفُرُشٍ مَرْفُوعَۃٍ) کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اگر اس کے اوپر سے ایک بچھونا اس کی تہہ کی طرف گرے تو وہ اتنے اتنے خریف (موسم/ عرصہ) بعد تہہ تک پہنچے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36791]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36791، ترقيم محمد عوامة 35217)
Hadith No.: 35218 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٩٢ - حدثنا غندر عن شعبة عن أبي إسحاق عن البراء: ﴿قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ﴾ قال: يتناول الرجل (من) (١) فواكهها وهو قائم (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت براء { قُطُوفُہَا دَانِیَۃٌ} کے متعلق فرماتے ہیں کہ جنتی آدمی اپنی جگہ کھڑے کھڑے پھل تناول کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36792]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36792، ترقيم محمد عوامة 35218)
Hadith No.: 35219 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٩٣ - حدثنا أبو أسامة عن زكريا عن أبي إسحاق عن البراء: ﴿دَانِيَةٌ﴾ قال: أدنيت منهم (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت براء { دَانِیَۃٌ} کے متعلق فرماتے ہیں کہ پھل ان کے قریب کردیئے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36793]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36793، ترقيم محمد عوامة 35219)
Hadith No.: 35220 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٩٤ - حدثنا أبو أسامة عن زكريا عن أبي إسحاق عن البراء: ﴿وَذُلِّلَتْ قُطُوفُهَا تَذلِيلَا﴾ [الإنسان: ١٤] قال: ذلك لهم يأخذون منها حيث شاؤوا (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت براء { وَذُلِّلَتْ قُطُوفُہَا تَذْلِیلاً } کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ اس کے پھل جہاں سے چاہیں گے توڑ لیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36794]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36794، ترقيم محمد عوامة 35220)
Hadith No.: 35221 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٩٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن رجل عن مجاهد قال: العبقري: الديباج الغليظ.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ العبقری سے مراد موٹا ریشم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36795]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36795، ترقيم محمد عوامة 35221)
Hadith No.: 35222 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٩٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي سنان عن عبد اللَّه بن الحارث قال: لما خلق اللَّه جنة عدن قال لها: تكلمي، قالت: ﴿قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤمِنُونَ﴾ [المؤمنون: ١] .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حارث رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب اللہ رب العزت نے جنت عدن کو پیدا فرمایا تو اس سے فرمایا میرے ساتھ کلام کر جنت بولی مومنین کامیاب ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36796]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36796، ترقيم محمد عوامة 35222)
Hadith No.: 35223 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٩٧ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن حصين عن مجاهد: ﴿عَلَى الْأَرَائِكِ مُتَّكِئُونَ﴾ [يس: ٥٦] قال: السرر عليها الحجال.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ قرآن کریم کی آیت { عَلَی الأَرَائِکِ مُتَّکِئُونَ } سے مراد ہے کہ مسہریوں پر ہوں گے جن پر پازیب ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36797]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36797، ترقيم محمد عوامة 35223)
Hadith No.: 35224 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٩٨ - حدثنا ابن علية عن أبي رجاء عن الحسن: ﴿يُسْقَوْنَ مِنْ رَحِيقٍ مَخْتُومٍ﴾ [المطففين: ٢٥] قال: هي الخمر.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن قرآن کریم کی آیت { یُسْقَوْنَ مِنْ رَحِیقٍ مَخْتُومٍ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس سے مراد شراب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36798]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36798، ترقيم محمد عوامة 35224)
Hadith No.: 35225 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٧٩٩ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن عبد اللَّه بن مرة عن مسروق (عن عبد اللَّه) (١) قال: الرحيق: الخمر (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ الرحیق سے مراد شراب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36799]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36799، ترقيم محمد عوامة 35225)
Hadith No.: 35226 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٦٨٠٠ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن عبد اللَّه بن مرة عن مسروق (عن عبد اللَّه) (١) مختوم (قال) (٢) : ممزوج، ﴿خِتَامُهُ مِسْكٌ﴾ [المطففين: ٢٦] قال: طعمه وريحه، ﴿تَسْنِيمٍ﴾: عين في الجنة يشرب بها المقربون صرفًا ويمزج لأصحاب اليمين (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ، مختوم کا مطلب بیان کرتے ہیں کہ اس میں آمیزش ہوگی ختامہ مسک کے متعلق فرماتے ہیں اس کا ذائقہ اور خوشبو مراد ہے، تسنیم کا مطلب ہے کہ جنت میں ایک چشمہ ہے جس میں سے صرف مقر بین پانی پئیں گے اور اس میں اصحاب الیمین کیلئے آمیزش کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36800]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36800، ترقيم محمد عوامة 35226)