☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنة← جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 167
صفحہ 2 از 9
حدیث نمبر: 35106 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٦٧٩ - حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثني سعيد بن عبد الرحمن قال: حدثنا أبو حازم عن سهل بن سعد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وذكر الجنة فقال:"فيها ما لا عين رأت ولا أذن سمعت ولا (١) على قلب بشر (خطر) (٢) " (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تبارک و تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں میں نے اپنے نیک بندوں کیلئے ایسی نعمتیں تیار کی ہیں جن کو کسی آنکھ نے دیکھا نہیں، کسی کان نے سنا نہیں اور کسی دل پر ان کا خیال تک نہیں گزرا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36679]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36679، ترقيم محمد عوامة 35106)
حدیث نمبر: 35107 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٦٨٠ - حدثنا علي بن مسهر عن محمد بن (عمرو) (١) عن أبي سلمة عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"يقول اللَّه ﵎: أعددت لعبادي الصالحين ما لا عين رأت ولا أذن سمعت، ولا خطر على قلب بشر، اقرؤوا إن شئتم: ﴿فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ﴾ [السجدة: ١٧] ، وفي الجنة شجرة يسير الراكب في ظلها مائة عام لا (يقطعه) (٢) ، اقرؤوا إن شئتم: ﴿وَظِلٍّ ⦗١٤٣⦘ مَمْدُودٍ﴾ [الواقعة: ٣٠] ، لموضع سوط في الجنة خير من الدنيا وما فيها، إقرءوا إن شئمْ: ﴿فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ (وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ) (٣) ﴾ [آل عمرن: ١٨٥] " (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے ماقبل کا مضمون اس سند سے بھی مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36680]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36680، ترقيم محمد عوامة 35107)
حدیث نمبر: 35108 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٦٨١ - حدثنا يزيد بن هارون عن سليمان التيمي عن أنس بن مالك قال: إن أهل الجنة ليقولون: انطلقوا بنا إلى السوق، فيأتون جبالا من مسك، أو (حبالًا) (١) من مسك، أو كثبانًا من مسك، فيبعث اللَّه عليهم ريحًا فيدخلهم منازلهم فيقول لهم أهلوهم: لقد ازددتم بعدنا حسنا، ويقولون لأهليهم: مثل ذلك (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس سے مروی ہے کہ جنتی کہیں گے کہ ہمیں بازار لے چلو، پھر وہ مشک کے پہاڑوں پر آئیں گے، یا مشک کے ٹیلوں پر آئیں گے، اللہ تعالیٰ ان پر ایک ہوا بھیجے گا، پھر وہ اپنے گھروں میں داخل ہوں گے تو ان کے گھر والے ان سے کہیں گے ہمارے بعد تمہارے حسن میں اضافہ ہوگیا ہے اور وہ جنتی بھی اپنے گھر والوں سے اسی طرح کہیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36681]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36681، ترقيم محمد عوامة 35108)
حدیث نمبر: 35109 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٦٨٢ - حدثنا مروان بن معاوية عن (صباح) (١) بن عبد اللَّه (البجلي) (٢) قال: حدثنا يحيى (بن) (٣) الجزار أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إن طير الجنة أمثال (البخاتي) (٤) " (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن جزار سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جنت کے پرندے بختی اونٹوں کی طرح ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36682]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36682، ترقيم محمد عوامة 35109)
حدیث نمبر: 35110 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٦٨٣ - حدثنا مروان بن معاوية عن عوف عن الحسن أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم نعت يوما الجنة وما فيها من الكرامة، فقال:"فيها يقول إن فيها طيرا أمثال البخت" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے مروی ہے کہ ایک دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنت کی نعمتوں کا ذکر فرمایا اور فرمایا: جنت میں بختی اونٹوں کی مثل پرندے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36683]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36683، ترقيم محمد عوامة 35110)
حدیث نمبر: 35111 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٦٨٤ - حدثنا عيسى بن يونس عن ثور عن خالد بن معدان عن عبد اللَّه بن (عمرو) (١) قال: الجنة مطوية (معلقة) (٢) بقرون الشمس، تنشر في كل عام مرة وأرواح المؤمنين في (جوف) (٣) طير (خضر) (٤) كالزرازير، يتعارفون (و) (٥) يرزقون من ثمر الجنة (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ جنت لپٹی ہوئی سورج کے زمانوں کے ساتھ متعلق ہے، سال میں ایک مرتبہ پھیلتی ہے مومنوں کی ارواح زرازہ چڑیا کی طرح پرندوں میں ہیں، وہ ایک دوسرے کو پہچانتے ہیں اور جنت کے پھلوں سے رزق حاصل کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36684]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36684، ترقيم محمد عوامة 35111)
حدیث نمبر: 35112 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٦٨٥ - حدثنا مروان بن معاوية عن علي بن (أبي) (١) الوليد قال (٢) : سئل مجاهد (فقيل له) (٣) : هل في الجنة سماع؟ قال: إن في الجنة لشجرة لها سماع لم يسمع السامعون إلى مثله (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے دریافت کیا گیا کہ کیا جنت میں سماع (گانا وغیرہ) ہوگا آپ نے فرمایا جنت میں ایک درخت ہے جو اپنی مخصوص آواز میں گاتا ہے سننے والوں نے اس کی طرح نہ سنا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36685]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36685، ترقيم محمد عوامة 35112)
حدیث نمبر: 35113 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٦٨٦ - حدثنا رواد بن (الجراح) (١) (عن) (٢) الأوزاعي عن إسماعيل بن عبيد اللَّه عن (علي) (٣) بن عبد اللَّه بن عباس في قوله: ﴿وَلَسَوْفَ يُعْطِيِكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى﴾ [الضحى: ٥] ، قال: ألف قصر من لؤلؤ ⦗١٤٥⦘ أبيض ترابه المسك وفيهن ما يصلحهن (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن کریم کی آیت { وَلَسَوْفَ یُعْطِیک رَبُّک فَتَرْضَی } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ: سفید موتی کے ایک ہزار (1,000) محلات ہیں، جن کی مٹی مشک کی ہے، اور ان محلات میں وہ (حوریں یا نعمتیں) موجود ہیں جو ان کے لیے موزوں اور مناسب ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36686]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36686، ترقيم محمد عوامة 35113)
حدیث نمبر: 35114 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٦٨٧ - حدثنا يحيى بن يمان عن أشعث عن جعفر عن سعيد بن جبير قال: أدنى أهل الجنة منزلة من له ألف قصر، فيه سبعون ألف خادم، ليس منهن خادم إلا في يدها صحفة سوى ما في يد صاحبها، لا يفتح بابه بشيء يريده، لو ضافه جميع أهل الدنيا لأوسعهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ ارشاد فرماتے ہیں کہ سب سے ادنیٰ جنتی کا مرتبہ بھی اتنا ہوگا کہ اس کے ہزار محل ہوں گے جن میں ستر ہزار خدام ہوں گے ہر خادم کے ہاتھ میں رکابی ہوگی اس رکابی کے علاوہ جو اس کے ساتھیوں کے پاس ہے، اس کا دروازہ کسی چیز کے ساتھ نہیں کھولے گا جس کا وہ ارادہ کرے گا اگر وہ سارے دنیا والوں کی مہمان نوازی بھی کرنا چاہے تو ان کیلئے اتنی کشادگی ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36687]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36687، ترقيم محمد عوامة 35114)
حدیث نمبر: 35115 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٦٨٨ - حدثنا يحيى بن يمان عن أشعث عن جعفر عن سعيد بن جبير قال: (١) طول الرجل من أهل الجنة تسعون ميلا، وطول المرأة (ثمانون) (٢) ميلا، ومقعدها جريب، وإن شهوته لتجري في جسدها سبعين عاما يجد اللذة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ جنتی مردوں کی لمبائی نوے میل ہوگی اور جنتی خواتین کی تیس میل ہوگی اور ان کی مقعد چار قفیز کے برابر ہوگی ان کی شہوت ان کے جسم میں ستر سال تک جاری ہوگی جس کی لذت وہ محسوس کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36688]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36688، ترقيم محمد عوامة 35115)
حدیث نمبر: 35116 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٦٨٩ - حدثنا يعلى بن عبيد قال: حدثنا إسماعيل بن أبي خالد عن زياد مولى بني مخزوم قال: سمعت أبا هريرة يقول: (إن) (١) في الجنة لشجرة يسير الراكب في ظلها مائة عام واقرءوا إن شئتم: ﴿وَظِلٍّ مَمَّدُودٍ﴾ [الواقعة: ٣٠] ، فبلغ ذلك كعبا (فقال) (٢) : صدق (و) (٣) الذي أنزل التوراة على لسان موسى والفرقان على لسان محمد صلى الله عليه و آله وسلم لو أن رجلا ركب حقة أو جذعة ثم (أدار) (٤) بأصل تلك الشجرة ما بلغها حتى ⦗١٤٦⦘ يسقط هرما، إن اللَّه غرسها بيده ونفخ (فيها) (٥) من روحه، وإن أفنانها من وراء سور الجنة، وما في الجنة نهر إلا يخرج من أصل تلك الشجرة (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جنت میں ایک درخت ہے سوار سو سال تک اس کے سایہ میں دوڑ کر اس کی لمبائی ختم نہیں کرسکتا، اگر چاہو تو قرآن کریم کی آیت { وَظِلٍّ مَمْدُودٍ } پڑھ لو۔ حضرت کعب تک یہ بات پہنچی تو حضرت کعب نے فرمایا قسم اس خدا کی جس نے حضرت موسیٰ پر تورات نازل فرمائی اور حضور 5 کی زبان پر قرآن نازل فرمایا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے سچ کہا ہے اگر کوئی سوار اونٹ پر سوار ہو اور پھر اس درخت کی جڑوں تک پہنچنا چاہے تو نہیں پہنچ سکتا یہاں تک کہ وہ بوڑھا ہو کر گرپڑے اللہ تعالیٰ نے اس درخت کو اپنے ہاتھوں سے بویا ہے اور اس میں اپنی روح پھونکی ہے اس درخت کے کنارے جنت کی فصیل کے پیچھے ہیں اور جنت کی تمام نہریں اس درخت کی جڑوں سے جاری ہوتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36689]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36689، ترقيم محمد عوامة 35116)
حدیث نمبر: 35117 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٦٩٠ - حدثنا يزيد بن هارون قال: حدثنا همام بن يحيى عن أبي عمران الجوني عن أبي بكر بن أبي موسى عن أبيه عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:" (إن) (١) الخيمة درة طولها ستون ميلًا، في كل زاوية منها أهل للمؤمن لا يراهم غيرهم" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت میں موتی کا ایک خیمہ ہے جو ساٹھ میل لمبا ہے اس کے ہر ایک زاویہ پر مومن کیلئے اس کی گھر والی ہے جن کو اس کے علاوہ کوئی نہیں دیکھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36690]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36690، ترقيم محمد عوامة 35117)
حدیث نمبر: 35118 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٦٩١ - حدثنا أبو أسامة عن هشام بن حسان عن يزيد الرقاشي عن رجل عن كعب قال: لو أن امرأة من نساء أهل الجنة بدا معصمها لذهب بضوء الشمس.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کعب نے فرمایا: ایک جنت کی حور اپنی مینڈھی کی چمک دنیا میں ظاہر کر دے تو سورج کی روشنی ختم (ماند پڑجائے) ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36691]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36691، ترقيم محمد عوامة 35118)
حدیث نمبر: 35119 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٦٩٢ - حدثنا الفضل بن دكين عن سلمة بن نبيط عن الضحاك قال: لو أن امرأة من أهل الجنة أطلعت كفها لأضاء ما بين السماء والأرض.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک سے مروی ہے کہ اگر جنت کی حور اپنی ہتھیلی ظاہر کر دے تو آسمان و زمین کا درمیانی حصہ روشن ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36692]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36692، ترقيم محمد عوامة 35119)
حدیث نمبر: 35120 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٦٩٣ - حدثنا معتمر بن سليمان عن ليث عن مجاهد قال: إنه ليوجد ريح المرأة من الحور العين من مسيرة خمسين سنة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد ارشاد فرماتے ہیں کہ جنت کی حور کی خوشبو پچاس برس کی مسافت پر بھی محسوس ہوگی۔ (آئے گی)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36693]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36693، ترقيم محمد عوامة 35120)
حدیث نمبر: 35121 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٦٩٤ - حدثنا شبابة بن سوار عن ابن أبي ذئب عمن سمع أنسا يقول إن الحور العين في الجنة ليتغنين يقلن: ⦗١٤٧⦘ نحن الخيرات (الحسان) (١) … حبسنا للأزواج الكرام (٢)
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جنت کی حوریں گائیں گی وہ کہیں گی ہم نیک سیرت اور خوبصورت ہیں ہمارے لیے ہمارے معزز خاوند کافی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36694]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36694، ترقيم محمد عوامة 35121)
حدیث نمبر: 35122 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٦٩٥ - حدثنا (ابن) (١) فضيل عن عطاء بن السائب عن عمرو بن ميمون قال: حدثنا عبد اللَّه بن مسعود أن المرأة من نساء أهل الجنة تلبس سبعين حلة من حرير فيرى بياض ساقها وحسن ساقها ومخ ساقها من وراء ذلك كله، وذلك أن اللَّه يقول: ﴿كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ﴾ [الرحمن: ٥٨] ، (إلا) (٢) وإنما الياقوت حجر، (فإن) (٣) أخذت سلكا (و) (٤) جعلته في ذلك الحجر ثم استصفيته رأيت السلك من وراء الحجر (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ جنت کی حور ریشم کے ستر کپڑے پہنے گی، اس میں سے بھی اس کی پنڈلی کی سفیدی نظر آئے گی، اور اس کی پنڈلی کا گود ابھی اس میں مکمل نظر آئے گا، یہ اس وجہ سے ہے کہ اللہ پاک نے فرمایا: { کَاَنَّہُنَّ الْیَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ } یا قوت تو ایک پتھر ہے، اگر آپ ایک دھاگا لیں اور اس کو اس پتھر پر رکھیں، پھر اس کو چنیں تو آپ اس دھاگے کو اس پتھر کے پیچھے سے دیکھیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36695]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36695، ترقيم محمد عوامة 35122)
حدیث نمبر: 35123 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٦٩٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن همام عن قتادة عن أبي أيوب الأزدي أو شهر بن حوشب -شك همام- عن عبد اللَّه بن عمرو قال: في الجنة من عتاق الخيل وكرام النجائب يركبها أهلها (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ ما نے ارشاد فرمایا: جنت میں عمدہ گھوڑے اور بہترین اونٹ ہیں جن پر جنتی سواری کریں گے، اور فرمایا حناء جنت کی خوشبوؤں کی سردار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36696]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36696، ترقيم محمد عوامة 35123)
حدیث نمبر: 35124 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٦٩٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا المسعودي عن علقمة بن مرثد عن ابن بريدة عن أبيه أن رجلا قال: يا رسول اللَّه (إني رجل) (١) أحب الخيل، فهل في الجنة خيل؟ فقال:"يا عبد اللَّه إن يدخلك اللَّه الجنة (فلا تشاء تركب فرسًا من ياقوت يطير بك في أي الجنة شئت إلا فعلت"، قال الرجل: يا رسول اللَّه هل في الجنة إبل؟ فقال:"يا عبد اللَّه إن يدخلك اللَّه الجنة) (٢) لك فيها ما اشتهت نفسك ولذت عينك" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا اے اللہ کے رسول 5! مجھے گھوڑے بہت پسند ہیں کیا جنت میں گھوڑے ہوں گے؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عبد اللہ! اگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو جنت میں داخل فرما دیا تو پھر آپ جس گھوڑے پر سوار ہونا چاہیں گے سوار ہوجائیں گے اور وہ گھوڑا یا قوت کا ہوگا جو آپ کو لے کر اڑے گا اور جس جنت میں چاہو گے وہ آپ کو لے جائے گا اس شخص نے عرض کیا اے اللہ کے رسول 5! کیا جنت میں اونٹ ہوں گے؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عبد اللہ! اللہ اگر آپ کو جنت میں داخل فرما دے تو اس میں ہر وہ چیز ہے جس کی آپ کو خواہش ہو اور جس میں آپ کی آنکھوں کی لذت ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36698]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36698، ترقيم محمد عوامة 35124)
حدیث نمبر: 35125 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٦٩٩ - حدثنا إسماعيل بن علية عن الجريري عن لقيط بن (المثنى) (١) الباهلي قال: قيل: يا أبا أمامة، يتزاور أهل الجنة قال: نعم، واللَّه على النجائب عليها المياثر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ سے دریافت کیا گیا کہ جنتی لوگ سیر کریں گے؟ حضرت ابو امامہ نے فرمایا: ہاں خدا کی قسم تیز اونٹوں پر جن پر ریشمی زین ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36699]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36699، ترقيم محمد عوامة 35125)