☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الجنة← ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 167
صفحة 3 من 9
حديث رقم: 35126 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٧٠٠ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن منهال بن عمرو عن قيس بن السكن عن عبد اللَّه قال: إن الرجل من أهل الجنة ليؤتى بالكأس وهو جالس مع زوجته فيشربها ثم يلتفت إلى زوجته فيقول: قد ازددت في عيني سبعين ضعفا حسنا (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ایک جنتی اپنی اہلیہ کے پاس بیٹھا ہوگا اس کے پاس پیالہ لایا جائے گا وہ اس میں سے مشروب پیئے گا پھر اپنی اہلیہ کی طرف متوجہ ہوگا پھر وہ کہے گا آپ کا حسن میری نظر میں ستر گنا زیادہ بڑھ گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36700]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36700، ترقيم محمد عوامة 35126)
حديث رقم: 35127 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٧٠١ - حدثنا وكيع وعبدة بن سليمان (عن) (١) الأعمش عن ثمامة بن عقبة (المحلمي) (٢) عن زيد بن أرقم قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن الرجل من أهل الجنة ليعطى قوة مائة رجل في الأكل والشرب والجماع والشهوة"، فقال رجل من اليهود: فإن الذي يأكل ويشرب تكون له الحاجة، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"حاجة أحدكم عرق يفيض من جلده فإذا بطنه قد ضمر" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک جنتی شخص کو کھانے پینے اور جماع اور شہوت کیلئے سو آدمیوں کی طاقت عطا کی جائے گی ایک یہودی شخص نے کہا جو شخص کھائے گا پیے گا اس کو قضائے حاجت کی تو ضرورت پیش آئے گی؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے ہر ایک کی حاجت اس طرح پوری ہوگی کہ اس کو پسینہ آئے گا اس پسینہ کی وجہ سے اس کا پیٹ خالی ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36701]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36701، ترقيم محمد عوامة 35127)
حديث رقم: 35128 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٧٠٢ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"قال اللَّه تعالى: أعددت لعبادي الصالحين ما لم تر عين ولم تسمع أذن ولم يخطر على قلب بشر"، قال أبو هريرة: (قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم) (١) :"بله ما قد أطلعكم عليه، اقرءوا إن شئتم: ﴿فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ﴾ [السجدة: ١٧] " الآية، وكان أبو هريرة يقرأها: قرات أعين (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں نے اپنے نیک بندوں کیلئے وہ نعمتیں تیار کی ہیں جن کو کسی آنکھ نے دیکھا نہیں، کسی کان نے سنا نہیں، کسی کے دل پر خیال بھی نہیں گزرا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مزید فرمایا بلکہ اللہ تعالیٰ تمہیں اس پر اطلاع دے چکا ہے اگر چاہو تو قرآن میں پڑھ لو { فَلاَ تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِیَ لَہُمْ مِنْ قُرَّۃِ أَعْیُنٍ } حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اس کو قُرَّاتِ أَعْیُنٍ پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36702]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36702، ترقيم محمد عوامة 35128)
حديث رقم: 35129 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٧٠٣ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أول زمرة يدخلون الجنة من أمتي على صورة القمر ليلة ⦗١٥٠⦘ البدر، ثم الذين يلونهم على أشد نجم في السماء إضاءة، ثم هم بعد ذلك منازل لا يتغوطون ولا يبولون ولا (يمتخطون) (١) ولا يبزقون، أمشاطهم الذهب، ومجامرهم الألوة -قال أبو بكر: يعني العود- ورشحهم المسك، أخلاقهم على خَلْقِ رجل واحد على صورة أبيهم أدم (ستين) (٢) ذراعا" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری امت کا پہلا گروہ جو جنت میں داخل ہوگا وہ چودھویں کے چاند کی طرح ہوں گے پھر ان کے بعد جو داخل ہوں گے وہ آسمان کے بہت زیادہ روشن ستاروں کی طرح ہوں گے، پھر ان کے بعد کچھ رتبے ہوں گے، نہ وہ قضائے حاجت کریں گے اور نہ پیشاب کریں گے نہ ناک صاف کریں گے اور نہ وہ تھوکیں گے ان کی کنگھی سونے کی ہوگی اور ان کی دھونی عود ہندی کی ہوگی ان کا پسینہ مشک کا، ان کے اخلاق ایک شخص کے اخلاق جیسے ہوں گے، حضرت آدم (ان کے والد) کی طرح ساٹھ زراع قد ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36703]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36703، ترقيم محمد عوامة 35129)
حديث رقم: 35130 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٧٠٤ - [حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي سفيان عن جابر قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"أهل الجنة يأكلون فيها ويشربون ولا يتغوطون ولا يبولون ولا يبزقون ولا (يتمخطون) (١) طعامهم جشا ورشح كرشح المسك] (٢) (٣) .
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36704، ترقيم محمد عوامة 35130)
حديث رقم: 35131 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٧٠٥ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن مجاهد عن عبيد بن عمير قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن أدنى أهل الجنة منزلة لرجل له دار من (لولؤة) (١) واحدة منها غرفها وأبوابها" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمیر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک ادنیٰ جنتی کا جنت میں رتبہ یہ ہوگا کہ اس کیلئے ایک موتی کا گھر ہوگا جس کی کھڑکیاں اور دروازے ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36705]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36705، ترقيم محمد عوامة 35131)
حديث رقم: 35132 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٧٠٦ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن رجل عن كعب قال: إن أدنى أهل الجنة منزلة يوم القيامة ليؤتى بغدائه في سبعين ألف صحفة، في كل صحفة لون ليس كالآخر، فيجد للآخر لذة أوله ليس فيه رذل.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ ادنیٰ جنتی کا مرتبہ قیامت کے دن اتنا ہوگا کہ اس کے پاس صبح کے وقت ستر ہزار پلیٹیں لائی جائیں گی ہر پلیٹ کا رنگ دوسرے سے مختلف ہوگا، وہ دوسرے میں بھی پہلے والی لذت پائے گا، اس میں رذالت نہ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36706]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36706، ترقيم محمد عوامة 35132)
حديث رقم: 35133 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٧٠٧ - حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن أدنى أهل الجنة منزلة من يتمنى على اللَّه، ⦗١٥١⦘ فيقال له: ذلك لك ومثله معه، ويلقن كذا وكذا، فيقال له: ذلك لك ومثله معه"، فقال أبو سعيد الخدري: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ذلك (لك) (١) وعشرة أمثاله" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ادنیٰ مرتبہ والے جنتی کا رتبہ یہ ہوگا کہ وہ جس چیز کی اللہ سے تمنا کرے گا اس کو کہا جائے گا یہ بھی تیرے لیے ہے اور اسی کے مثل اور بھی ہو، اس کو مزید تلقین کی جائے گی اس کی کہ تمہارے لیے یہ بھی ہے اور اسی کے مثل اور بھی ہے حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ حضور 5 نے فرمایا: یہ بھی تیرے لیے ہے اور اسی کے مثل دس گنا اور بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36707]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36707، ترقيم محمد عوامة 35133)
حديث رقم: 35134 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٧٠٨ - حدثنا حسين بن علي عن (ابن أبجر) (١) عن (ثوير) (٢) عن ابن عمر قال: إن أدنى أهل الجنة منزلة من ينظر (في) (٣) ملكه ألفي عام يرى أقصاه كما يرى أدناه، وإن أفضل أهل الجنة منزلة من ينظر إلى وجه اللَّه في كل يوم مرتين (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ ادنیٰ جنتی کا جنت میں یہ رتبہ ہوگا اپنی ملکیت کو دیکھے گا دو ہزار سال تک اس کی انتہاء کو دیکھے گا جیسے اس کے قریب کو دیکھ رہا ہو، اور افضل جنتی کا رتبہ یہ ہوگا کہ وہ روزانہ دو مرتبہ اللہ کا دیدار کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36708]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36708، ترقيم محمد عوامة 35134)
حديث رقم: 35135 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٧٠٩ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (١) (حريز) (٢) بن عثمان قال: حدثنا سليمان بن (شمير) (٣) الألهاني قال: حدثنا كثير بن مرة الحضرمي قال: إن (السحابة) (٤) (لتمر بأهل الجنة فتقول: ماذا تريدون فأمطره عليكم؟) (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت کثیر بن مرہ الحضرمی سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36709]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36709، ترقيم محمد عوامة 35135)
حديث رقم: 35136 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٧١٠ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا (حريز) (١) بن عثمان عن (سليمان ابن (عامر) (٢) عن سفيان بن عمير) (٣) عن عبد اللَّه بن عمر قال: إن الرجل من أهل الجنة ليجيء فتشرف عليه النساء فيقلن: يا فلان بن فلان ما أنت حين خرجت من عندنا بأولى بك منا، فيقول: ومن أنتن؟ فيقلن: نحن من اللاتي قال اللَّه تعالى: ﴿فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ﴾ [السجدة: ١٧] .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: ایک جنتی کو لایا جائے گا تو اس کو حوریں دیکھیں گی اور کہیں گی اے فلاں بن فلاں! وہ پوچھے گا تم کون ہو؟ وہ حوریں کہیں گی ہم ان نعمتوں میں سے ہیں جن کے متعلق اللہ نے فرمایا ہے: { فَلاَ تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِیَ لَہُمْ مِنْ قُرَّۃِ أَعْیُنٍ، جَزَائً بِمَا کَانُوا یَعْمَلُونَ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36710]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36710، ترقيم محمد عوامة 35136)
حديث رقم: 35137 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٧١١ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن أبي عبيدة قال: قال عبد اللَّه: إنه لمكتوب في التوراة: لقد أعد اللَّه للذين تتجافى جنوبهم عن المضاجع ما لم تر عين ولم تسمع أذن (ولم يخطر) (١) على قلب بشر وما لا يعلمه ملك ولا مرسل، قال: ونحن نقرأها: ﴿فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ...﴾ إلى آخر الآية (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ تو راۃ میں لکھا ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے لیے ایسی نعمتیں تیار کر رکھی ہیں جن کے پہلو کثرت عبادت کی وجہ سے بستروں سے جدار ہے ہیں جن کو کسی آنکھ نے دیکھا نہیں کسی کان نے سنا نہیں اور کسی دل پر ان کا خیال تک نہیں گزرا، جن کی کسی فرشتہ یارسول کو بھی خبر نہیں اور ہم پڑھتے ہیں: { فَلاَ تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِیَ لَہُمْ مِنْ قُرَّۃِ أَعْیُنٍ } الخ الآیَۃِ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36711]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36711، ترقيم محمد عوامة 35137)
حديث رقم: 35138 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٧١٢ - حدثنا وكيع بن الجراح عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن عاصم بن ضمرة قال: ﴿وَسِيقَ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًا...﴾ [الزمر: ٧٣] حتى إذا انتهوا إلى باب من أبواب الجنة وجدوا عند بابها شجرة (يخرج) (١) من تحت (ساقها) (٢) عينان فيأتون إحداهما كأنما أمروا بها فيتطهرون (منها) (٣) فتجري عليهم نضرة ⦗١٥٣⦘ النعيم، قال: فلا (تتغير) (٤) أبشارهم بعدها أبدا، ولا تشعث شعورهم بعدها أبدا، كأنما دهنوا (بالدهان) (٥) ، قال: ثم يعمدون إلى الأخرى فيشربون منها فتذهب (ما) (٦) في بطونهم من أذى (و) (٧) قذى وتتلقاهم الملائكة فيقولون: ﴿سَلَامٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوهَا خَالِدِينَ﴾ قال: ويتلقى كل غلمان صاحبهم يطيفون به فعل الولدان بالحميم يقدم من الغيبة، (٨) أبشر قد أعبد اللَّه لك من الكرامة كذا، (قال) (٩) : ويسبق غلمان من غلمانه إلى أزواجه من الحور العين فيقولون (لهن) (١٠) : هذا فلان -باسمه في الدنيا- قد أتاكن، قال: فيقلن: أنتم رأيتموه؟ فيقولون: نعم قال: فيستخفهن الفرح حتى يخرجن إلى أسكفة الباب، قال: ويدخل الجنة فإذا نمارق مصفوفة وأكواب موضوعة وزرابي مبثوثة، فيتكئ على أريكة من أرائكه، قال: فينظر إلى تأسيس بنيانه فإذا هو قد أسس على جندل اللؤلؤ بين أصفر وأحمر وأخضر ومن كل لون، قال: ثم يرفع طرفه إلى سقفه فلولا أن اللَّه قدره له لألم بصره أن يذهب بالبرق ثم قرأ: ﴿وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدَانَا لِهَذَا (وَمَا كنا لِنَهْتَدِيَ لَوْلَا أَنْ هَدَانَا اللَّهُ) (١١) ﴾ [الأعراف: ٤٣] (١٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ قرآن کریم آیت { وَسِیقَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّہُمْ اِِلَی الْجَنَّۃِ زُمَرًا } کے متعلق فرماتے ہیں کہ یہاں تک کہ جب جنتی جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر پہنچیں گے تو اس کے دروازے کے پاس ایک درخت پائیں گے اس کی جڑوں سے دو چشمے جاری ہوں گے وہ جنتی انہی میں سے ایک پر آئیں گے جیسا کہ ان کو حکم دیا گیا ہو اور پھر وہ اس سے طہارت حاصل کریں گے، پھر ان پر نضرۃ النعیم کا پانی چلایا جائے گا پھر اس کے بعد ان کے بدن میں تبدیلی نہ آئے گی پھر اس کے بعد پراگندہ نہ ہوں گے گویا کہ ان پر تیل یا روغن ملا ہو پھر وہ دوسرے چشمے پر آئیں گے اور اس میں سے پییں گے، اس کے پینے کی وجہ سے ان کے پیٹ کی ہر قسم کی بیماری اور تکلیف دور ہوجائے گی۔ ٢۔ فرشتوں کی ان سے ملاقات ہوگی فرشتے ان سے کہیں گے { سَلاَمٌ عَلَیْکُمْ طِبْتُمْ، فَادْخُلُوہَا خَالِدِینَ } راوی فرماتے ہیں: خوشخبری ہے تمہارے لیے اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے کرامت تیار کر رکھی ہے، پھر ان کے غلاموں میں سے کچھ غلام ان کی حوروں کے پاس آئیں گے اور ان سے کہیں گے یہ فلاں ہے (ان کے دنیا کے نام کے ساتھ پکاریں گے) تمہارے پاس آئیں گے، وہ حوریں پوچھیں گی تم نے ان کو دیکھا ہے؟ وہ کہیں گے کہ جی ہاں، پس وہ حوریں خوشی کو ہلکا سمجھیں گی اور دروازے کی دہلیز سے نکل جائیں گی۔ ٣۔ وہ جتنی جنت میں داخل ہوگا تکیے لگے ہوں گے پیالے رکھے ہوں گے، کپڑے بکھرے ہوں گے، وہ ان میں سے ایک تکیہ پر ٹیک لگائے گا، پھر وہ ان کی بنیادوں کی طرف دیکھے گا، ان کی بنیادیں زرد سرخ اور سبز رنگ کے بڑے موتیوں سے رکھی گئیں ہیں، پھر وہ چھت کی طرف دیکھے گا، اگر اللہ تعالیٰ نے اس کو قدرت نہ دی ہوتی تو اس چمک کی وجہ سے اس کی بینائی زائل ہوجاتی پھر آپ نے یہ آیت پڑھی { وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی ہَدَانَا لِہَذَا، وَمَا کُنَّا لِنَہْتَدِیَ لَوْلاَ أَنْ ہَدَانَا اللَّہُ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36712]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36712، ترقيم محمد عوامة 35138)
حديث رقم: 35139 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٧١٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن أبي مالك الأشجعي عن (أبي) (١) (حازم) (٢) عن أبي هريرة قال: والذي أنزل الكتاب على محمد صلى الله عليه و آله وسلم إن أهل الجنة ليزدادون جمالا وحسنا كما يزدادون في الدنيا قباحة وهرمًا (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ قسم اس ذات کی جس نے محمد 5 پر قرآن نازل فرمایا جنتیوں کے حسن و جمال میں اضافہ ہوتا رہے گا جیسے دنیا میں بد صورتی اور بڑھاپے میں اضافہ ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36713]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36713، ترقيم محمد عوامة 35139)
حديث رقم: 35140 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٧١٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن علي بن (زيد) (١) عن سعيد بن المسيب عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"يدخل أهل الجنة الجنة جردا مردا بيضا جعادا مكحلين أبناء ثلاث وثلاثين على خلق آدم طوله ستون ذراعا في عرض سبع أذرع" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنتی جنت میں اس حال میں داخل ہوں گے کہ ان کے جسم پر بال نہ ہوں گے، سر کے بال گھنگریالے ہوں گے اور آنکھوں میں سرمہ لگا ہوا ہوگا، تینتیس سال کے جوان ہوں گے ان کے قد کی لمبائی ساٹھ گز اور چوڑائی سات گز ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36714]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36714، ترقيم محمد عوامة 35140)
حديث رقم: 35141 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٧١٥ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه قال: يقول غلمان أهل الجنة: من أين نقطف لك؟ من أين نسقيك (١) ؟.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنتیوں کے خدام لڑکے کہیں گے کہاں سے تمہارے لیے پھل توڑ کر لائیں اور کہاں سے آپ کو جام پلائیں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36715]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36715، ترقيم محمد عوامة 35141)
حديث رقم: 35142 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٧١٦ - حدثنا علي بن مسهر عن الأجلح عن عبد اللَّه بن أبي الهذيل أن موسى -أو غيره- من الأنبياء قال: يا رب كيف يكون هذا منك؟ أولياؤك في الأرض (خائفون) (١) يقتلون، ويطلبون (ويقطعون) (٢) ، وأعداؤك يأكلون ما شاؤوا ويشربون ما شاؤوا -ونحو هذا- فقال: انطلقوا بعبدي إلى الجنة فينظر ما لم يُر مثلُه ⦗١٥٥⦘ قط إلى أكواب موضوعة ونمارق مصفوفة وزرابي مبثوثة، وإلى الحور العين وإلى الثمار وإلى الخدم كأنهم لؤلؤ مكنون، فقال: ما ضر أوليائي ما أصابهم في الدنيا إذا كان مصيرهم إلى هذا، ثم قال: انطلقوا بعبدي (٣) ، فانطلق به إلى النار فيخرج منها عنق فصعق العبد، ثم أفاق (فقال) (٤) : ما نفع أعدائي ما أعطيتهم في الدنيا إذا كان مصيرهم إلى هذا، قال: لا شيء.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ بن ابو الھذیل سے مروی ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے دریافت کیا اے اللہ! یہ معاملہ آپ کی طرف سے کیسا عجیب ہوتا ہے؟ آپ کے دوست (نیک لوگ) دنیا میں خوفزدہ رہتے ہیں ان کو قتل کیا جاتا ہے، ان کو پکڑا جاتا ہے پھر ان کے ٹکڑے کیے جاتے ہیں اور آپ کے دشمن جو چاہتے ہیں کھاتے ہیں اور جو چاہتے ہیں پیتے ہیں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: میرے بندے کو جنت کی سیر کر واؤ، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے وہاں وہ نعمتیں دیکھیں جو اس سے پہلے نہ دیکھی تھیں، رکھے ہوئے پیالے، سیدھے رکھے ہوئے تکیے اور بکھرے ہوئے کپڑے، اور حورعین اور مختلف پھل اور خدام جیسے کہ وہ چھپے ہوئے موتی ہوں ان سب کی سیر کروائی گئی اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: جب میرے دوستوں کا ٹھکانا یہ ہو تو دنیا میں جو بھی تکالیف انہیں پہنچے ان کو نقصان ہے؟ پھر ارشاد فرمایا: میرے بندے کو جہنم کی سیر کر واؤ، چناچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو جہنم لے جایا گیا، اس میں ایک جماعت دیکھی، ان کو دیکھ کر حضرت موسیٰ علیہ السلام بےہوش ہوگئے، پھر آپ کو کچھ افاقہ ہوا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جب میرے دشمنوں کا ٹھکانہ یہ ہو تو پھر دنیا میں ان کو جو بھی نعمتیں ملیں ان کو فائدہ ہے؟ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ارشاد فرمایا کچھ بھی نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36716]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36716، ترقيم محمد عوامة 35142)
حديث رقم: 35143 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٧١٧ - حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثني عنبسة بن سعيد قاضي الري عن جعفر (بن) (١) أبي المغيرة عن (شمر) (٢) بن عطية عن كعب قال: إن للَّه ملكا (من يوم خلق) (٣) يصوغ حلي أهل الجنة (٤) إلى أن تقوم الساعة، ولو أن (قلبًا) (٥) من حلي أهل الجنة أخرج لذهب بضوء شعاع الشمس، فلا تسألوا بعدها عن حلي أهل الجنة.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ایک فرشتہ پیدا فرمایا ہے، جس دن سے اس کو پیدا کیا گیا ہے وہ جنتیوں کیلئے زیور تیا رکر رہا ہے اور قیامت تک تیار کرتا رہے گا، اگر ان زیورات میں سے ایک کنگن بھی دنیا پر ظاہر کردیا جائے تو سورج کی روشنی ماند پڑجائے، پس اس کے بعد جنت کے زیورات کے متعلق سوال نہ کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36717]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36717، ترقيم محمد عوامة 35143)
حديث رقم: 35144 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٧١٨ - حدثنا أبو أسامة عن سفيان عن أبي (بلج) (١) قال: سمعت إبراهيم يقول: في الجنة (جماع) (٢) ما شاؤوا ولا ولد، قال: (فيلتفت) (٣) فينظر النظرة (فتنشأ) (٤) له الشهوة، ثم ينظر النظرة (فتنشأ) (٥) له شهوة أخرى.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جنتی جتنا مرضی چاہے ہمبستری کرے اولاد نہ ہوگی، وہ ایک لمحے کیلئے پلٹے گا تو اس کیلئے دوبارہ شہوت پیدا ہوجائے گی پھر ایک لمحے کیلئے توقف کے بعد اس کیلئے دوبارہ شہوت پیدا ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36718]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36718، ترقيم محمد عوامة 35144)
حديث رقم: 35145 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٧١٩ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سفيان عن منصور قال: سئل ابن عباس أفي الجنة ولد؟ قال: إن شاؤوا (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا کہ کیا جنت میں اولاد ہوگی؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: اگر وہ چاہیں تو ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36719]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36719، ترقيم محمد عوامة 35145)