☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنة← جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 167
صفحہ 5 از 9
حدیث نمبر: 35167 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٧٤٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن منصور عن أبي الضحى عن مسروق عن عبد اللَّه ﴿جَنَّاتِ عَدْنٍ﴾ قال: بطنان الجنة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنات عدن سے مراد جنت کا درمیان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36740]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36740، ترقيم محمد عوامة 35167)
حدیث نمبر: 35168 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٧٤١ - حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن حميد بن هلال عن (بُشَيْر) (١) بن كعب قال: قال كعب: إن في الجنة ياقوتة ليس فيها صدع ولا وصل فيها سبعون ألف دار، في كل دار سبعون ألفا من الحور العين، لا يدخلها إلا نبي أو صديق أو شهيد أو إمام عادل أو محكم في نفسه، قال: قلنا: يا كعب وما المحكم في نفسه؟ قال: الرجل (يأخذه) (٢) العدو فيحكمونه بين أن يكفر أو يلزم الإسلام فيقتل، فيختار أن يلزم الإسلام.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کعب سے مروی ہے کہ جنت میں ایک یا قوت ہے جس میں نہ سوراخ ہے اور نہ ہی جوڑ ہے جنت میں ستر ہزار گھر ہیں اور ہر گھر میں ستر ہزار حوریں ہیں اس میں صرف نبی، صدیق، شہید، عادل بادشاہ یا وہ شخص داخل ہوگا جو اپنے نفس پر فیصلہ کرنے والا ہوگا راوی کہتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا اے کعب؟ محکم فی نفسہ کون شخص ہے؟ فرمایا وہ شخص جس کو دشمن پکڑ لیں پھر اس کو اختیار دیں کہ وہ کفر اختیار کرلے یا پھر اسلام کو لازم پکڑے تو اس کو شہید کردیا جائے اور وہ اسلام پر ثابت قدم رہنے کو لازم پکڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36741]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36741، ترقيم محمد عوامة 35168)
حدیث نمبر: 35169 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٧٤٢ - حدثنا سفيان ابن عيينة عن عمرو (عن عمرو) (١) بن أوس عن عبد اللَّه ابن (عمرو) (٢) يبلغ به النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إن المقسطين عند اللَّه على منابر من نور عن يمين الرحمن -وكلتا يديه يمين- الذين يعدلون في حكمهم وأهليهم وما ولوا" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ ما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: انصاف کرنے والے لوگ قیامت کے دن الرحمن کے داہنی جانب نور کے منبروں پر ہوں گے، رحمن کے دونوں ہاتھ داہنے ہیں منصفین وہ لوگ ہیں جو اپنے فیصلوں میں، اھل و عیال کے ساتھ اور جس چیز میں ان کو ولایت دی جائے اس میں انصاف کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36742]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36742، ترقيم محمد عوامة 35169)
حدیث نمبر: 35170 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٧٤٣ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب عن عبد اللَّه بن عمرو أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إن المقسطين في الدنيا على منابر من لؤلؤ يوم القيامة بين يدي الرحمن بما أقسطوا في الدنيا" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا انصاف کرنے والے قیامت کے دن اپنے انصاف کی وجہ سے رحمن کے سامنے موتیوں کے منبروں پر ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36743]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36743، ترقيم محمد عوامة 35170)
حدیث نمبر: 35171 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٧٤٤ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا أبو حيان عن أبي زرعة عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"والذي نفسي بيده إن ما بين المصراعين من مصاريع الجنة كما بين مكة وهجر، أو كما بين مكة وبصرى" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت کے دروازوں کے کواڑ کا درمیانی فاصلہ اتنا ہوگا جتنا مکہ اور ہجر کے درمیان ہے یا مکہ اور بصریٰ کے درمیان ہے، یہ بات آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قسم کھا کر ارشاد فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36744]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36744، ترقيم محمد عوامة 35171)
حدیث نمبر: 35172 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٧٤٥ - حدثنا وكيع عن قرة عن حميد بن هلال عن خالد بن عمير وعن أبي نعامة سمعه من خالد بن عمير قال: خطبنا عتبة بن غزوان فقال: إن ما بين المصراعين من أبواب الجنة لمسيرة أربعين عاما، وليأتين على أبواب الجنة يوم وليس منها باب إلا وهو كظيظ (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عتبہ بن غزوان نے ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا: جنت کے دروازوں کے کواڑ کے درمیان چالیس سال کی مسافت کا فاصلہ ہوگا اور ضرور بضرور جنت کے دروازوں پر ایک دن آئے گا ہر دروازہ بھرا ہوا ہو گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36745]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36745، ترقيم محمد عوامة 35172)
حدیث نمبر: 35173 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٧٤٦ - حدثنا علي بن مسهر عن عاصم عن أبي عثمان عن كعب قال: ما بين مصراعي الجنة أربعون خريفا للراكب المجد، وليأتين عليه يوم وهو كظيظ الزحام.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کعب سے مروی ہے کہ جنت کے دو کو اڑوں کے درمیان کا فاصلہ چالیس خریف ہے سر گرم اور تیز سوار کیلئے اور ان پر ایک دن ایسا آئے گا وہ ازدحام کی وجہ سے بھر جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36746]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36746، ترقيم محمد عوامة 35173)
حدیث نمبر: 35174 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٧٤٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن أبي المهزم قال: سمعت أبا هريرة قال: دار المؤمن في الجنة من لؤلؤة، فيها أربعون بيتا، في وسطها شجرة تنبت الحلل، فيأتيها فيأخذ بأصبعه سبعين حلة ⦗١٦٦⦘ (منطقة) (١) باللؤلؤ والمرجان (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جنت میں مومن کا گھر موتیوں کا ہوگا، اس میں چالیس کمرے ہوں گے ان کے درمیان ایک درخت ہے جس پر کپڑے لگتے ہیں وہ جنتی اس درخت کے پاس آئے گا اور اپنی انگلی پر ستر جوڑے پکڑے گا، جن کی پٹی موتیوں اور مرجان کے ساتھ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36747]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36747، ترقيم محمد عوامة 35174)
حدیث نمبر: 35175 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٧٤٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب بن أبي ثابت عن مجاهد عن عبد اللَّه ابن الحارث قال: أصحاب الأعراف ينتهي بهم إلى نهر يقال له: الحياة، حافتاه قصب ذهب، قال: أراه قال: مكلل باللؤلؤ، فيغتسلون منه اغتسالة فتبدو في نحورهم شامة بيضاء، ثم يعودون فيغتسلون فكلما اغتسلوا ازدادت بياضا، فيقال لهم: تمنوا ما شئتم، فيتمنون ما شاؤا، فيقال: لكم ما تمنيتم وسبعون ضعفًا، فهم مساكين أهل الجنة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حارث رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اصحاب الاعراف کو نہر حیات پر لایا جائے گا، ان کے کنارے سونے کے بانسوں کے ہوں گے۔ موتیوں کا تاج پہنے ہوئے، وہ اس نہر میں نہائیں گے جس کی وجہ سے ان کی گردن سفید ہوجائے گی اور پھر وہ دوبارہ لوٹیں گئے اور نہائیں گے، جب بھی نہائیں گے ان کی سفیدی میں اضافہ ہوگا، ان سے کہا جائے گا جو چاہو تمنا کرو، وہ جو چاہیں گے تمنا کریں گے، ان سے کہا جائے گا تمہارے لیے وہ سب ہے جس کی تم نے تمنا کی اور ستر گنا اور بھی ہے، یہ لو گ مساکین اہل الجنۃ میں سے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36748]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36748، ترقيم محمد عوامة 35175)
حدیث نمبر: 35176 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٧٤٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن مجاهد: ﴿فِيهِنَّ قَصِرَاتٌ الْطَّرْفِ﴾ [الرحمن: ٥٥] قال: قصر طرفهن على أزواجهن فلا يردن غيرهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد قرآن کریم کی آیت { فِیہِنَّ قَاصِرَاتُ الطَّرْف } کے متعلق فرماتے ہیں کہ ان کی آنکھیں ان کے خاوندوں پر لگی ہوں گی وہ ان کے علاوہ کسی کو دیکھنے کا ارادہ نہ کریں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36749]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36749، ترقيم محمد عوامة 35176)
حدیث نمبر: 35177 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٧٥٠ - حدثنا هشيم عن جويبر عن الضحاك ﴿كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ﴾ قال: ألوانهن كالياقوت واللؤلؤ في صفائه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک رضی اللہ عنہ قرآن کریم کی آیت { کَأَنَّہُنَّ الْیَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ان کے رنگ یا قوت کی مانند اور نکھار میں موتیوں کی مانند ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36750]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36750، ترقيم محمد عوامة 35177)
حدیث نمبر: 35178 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٧٥١ - حدثنا يحيى بن يمان عن الحر بن (جرموز) (١) قال: سمعت عبد اللَّه بن الحارث يقول: ﴿كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ﴾ قال: كأنهن اللؤلؤ في الخيط (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حارث رضی اللہ عنہ قرآن کریم کی آیت { کَأَنَّہُنَّ الْیَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ گویا کہ وہ لڑی میں موتیوں کی طرح ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36751]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36751، ترقيم محمد عوامة 35178)
حدیث نمبر: 35179 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٧٥٢ - حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا داود بن عبد الرحمن قال: سمعت (سليمًا) (١) أبا عبيد اللَّه عن مجاهد: ﴿كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ﴾ [الرحمن: ٥٨] قال: يرى مخ (سوقهن) (٢) من وراء الثياب كما يرى الخيط في الياقوتة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد { کَأَنَّہُنَّ الْیَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ان کی پنڈلیوں کی سفیدی کپڑوں کے اندر سے نظر آئے گی جیسے موتیوں کے اندر سے لڑی نظر آتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36752]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36752، ترقيم محمد عوامة 35179)
حدیث نمبر: 35180 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٧٥٣ - حدثنا أبو معاوية عن مغيرة بن مسلم عن عكرمة: ﴿لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ﴾ [الرحمن: ٧٤] قال: يجامعهن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ قرآن کریم کی آیت { لَمْ یَطْمِثْہُنَّ إِنْسٌ قَبْلَہُمْ وَلاَ جَانٌّ} سے مراد ہے ہمبستری کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36753]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36753، ترقيم محمد عوامة 35180)
حدیث نمبر: 35181 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٧٥٤ - حدثنا الفضل بن دكين عن شريك عن سالم عن سعيد بن جبير قال: يطأهن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وطی کرنا مراد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36754]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36754، ترقيم محمد عوامة 35181)
حدیث نمبر: 35182 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٧٥٥ - حدثنا عبدة بن سليمان ووكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن (جارية) (١) بن سليمان عن (ابن) (٢) الزبير: ﴿مُدْهَامَّتَانِ﴾ [لرحمن: ٦٤] قال: خضراوان من الري (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ قرآن کریم کی آیت { مُدْہَامَّتَانِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ گہرے سبز رنگ دیکھنے میں خوش منظر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36755]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36755، ترقيم محمد عوامة 35182)
حدیث نمبر: 35183 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٧٥٦ - [حدثنا يزيد قال: أخبرنا إسماعيل عن أبي صالح قال: خضروان] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ سبز رنگ کے ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36756]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36756، ترقيم محمد عوامة 35183)
حدیث نمبر: 35184 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٧٥٧ - حدثنا ابن (فضيل) (١) عن عطاء بن السائب عن سعيد بن جبير عن ابن عباس (يقال) (٢) : ﴿مُدْهَامَّتَانِ﴾ خضراوان (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی یہی تفسیر منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36757]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36757، ترقيم محمد عوامة 35184)
حدیث نمبر: 35185 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٧٥٨ - حدثنا أسباط بن محمد عن عمرو بن قيس عن سلمة عن مجاهد في قوله: ﴿مُدْهَامَّتَانِ﴾ قال: خضراوان من ريهما.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے بھی اسی طرح منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36758]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36758، ترقيم محمد عوامة 35185)
حدیث نمبر: 35186 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٧٥٩ - حدثنا إسحاق بن سليمان عن أبي سنان عن الضحاك قال: سوداوان من الري.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں سیاہ ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36759]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36759، ترقيم محمد عوامة 35186)