☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب التاريخ← باب
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 141
صفحہ 3 از 8
حدیث نمبر: 34589 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٦٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا هشام عن عكرمة عن ابن عباس أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أنزل عليه وهو ابن أربعين سنة، فأقام بمكة ثلاث عشر سنة، وأقام بالمدينة عشر سنين، فتوفي وهو ابن ثلاث وستين (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر چالیس سال کی عمر میں وحی نازل ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تیرہ سال مکہ مکرمہ میں رہے دس سال مدینہ میں رہے، اور تریسٹھ سال کی عمر میں آپ کا وصال ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36166]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36166، ترقيم محمد عوامة 34589)
حدیث نمبر: 34590 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٦٧ - حدثنا وكيع عن أبي نعامة سمعه من خالد بن عمير قال: خطبنا عتبة ابن غزوان فقال: لقد رأيتني سابع سبعة مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن عمیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عتبہ بن غزوان نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا اور فرمایا مجھے رسول اکرم 5 کے ساتھ ساتواں اسلام قبول کرنے والا دیکھا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36167]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36167، ترقيم محمد عوامة 34590)
حدیث نمبر: 34591 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٦٨ - حدثنا خالد بن مخلد حدثنا سليمان بن بلال قال: حدثني ربيعة بن أبي عبد الرحمن قال: سمعت أنس بن مالك يقول: بعث رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم على ⦗٩٢⦘ رأس أربعين، فأقام (بمكة) (١) عشرًا، وبالمدينة عشرا، وتوفي على رأس ستين (سنة) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ بن مالک ارشاد فرماتے ہیں کہ حضور 5 کو چالیس سال کی عمر میں نبوت عطا کی گئی، آپ دس سال مکہ میں رہے، اور دس سال مدینہ میں رہے، اور ساٹھ سال کی عمر میں آپ کا انتقال ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36168]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36168، ترقيم محمد عوامة 34591)
حدیث نمبر: 34592 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٦٩ - حدثنا محمد بن عبيد حدثنا إسماعيل بن أبي خالد قال: رأيت زر بن حبيش وقد أتى عليه عشرون ومائة سنة، وإن لحييه ليضطربان من الكبر، ورأيت أبا عمرو الشيباني وقد أتى عليه تسع عشرة ومائة سنة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن خالد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زر بن حبیش رضی اللہ عنہ کو دیکھا اس وقت ان کی عمر ایک سو بیس سال تھی، اور ان کی داڑھی بڑھاپے کی وجہ سے گر رہی تھی، اور میں نے ابو عمرو الشیبانی کو دیکھا اس وقت ان کی عمر ایک سو سترہ سال تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36169]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36169، ترقيم محمد عوامة 34592)
حدیث نمبر: 34593 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٧٠ - حدثنا ابن إدريس عن إسماعيل قال: رأيت زر بن حبيش في المسجد تختلج لحياه من الكبر، وهو يقول: أنا ابن عشرين ومائة سنة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زربن حبیش رضی اللہ عنہ کو مسجد میں دیکھا ان کی داڑھی بڑھاپے کی وجہ سے تھر تھرا رہی تھی، فرمایا کہ میری عمر ایک سو بیس سال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36170]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36170، ترقيم محمد عوامة 34593)
حدیث نمبر: 34594 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٧١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش قال: قال لي شقيق بن سلمة: يا سليمان، لو رأيتني ونحن هراب من خالد بن الوليد يوم بزاخة، فوقعت عن البعير فكادت تندق عنقي، فلو مت يومئذ كانت النار (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اعمش رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت شقیق بن سلمہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا اے سلیمان! اگر تو مجھے دیکھ لیتا جنگ بزاخہ کے دن میں حضرت خالد بن ولید سے بھاگنے والوں میں شامل تھا، میں ایک کنویں میں گرپڑا، قریب تھا کہ میں مرجاتا اگر میں مرتا تو میں جہنم میں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36171]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36171، ترقيم محمد عوامة 34594)
حدیث نمبر: 34595 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٧٢ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش قال: سمعت شقيقًا يقول: كنت يومئذ ابن إحدى عشرة سنة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اعمش رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت شقیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس دن میں گیارہ سال کا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36172]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36172، ترقيم محمد عوامة 34595)
حدیث نمبر: 34596 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٧٣ - حدثنا الفضل بن دكين عن أبي خالد عن أبي العالية (سمع) (١) عمر يقول: اللهم عافنا واعف عنا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوالعالیہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اللھم عافنا واعف عنا فرماتے ہوئے سنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36173]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36173، ترقيم محمد عوامة 34596)
حدیث نمبر: 34597 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٧٤ - حدثنا حفص عن جعفر عن أبيه قال: لم (يكن) (١) بين الحسن والحسين إلا طهر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر رضی اللہ عنہاپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ ما کے درمیان فاصلہ نہ تھا سوائے ایک طہر کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36174]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36174، ترقيم محمد عوامة 34597)
حدیث نمبر: 34598 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٧٥ - حدثنا الحسن بن موسى الأشيب عن أبي هلال عن قتادة قال: آخرهم موتا بالمدينة جابر بن عبد اللَّه، وآخرهم موتا بالبصرة أنس بن مالك، وآخرهم موتا بالكوفة عبد اللَّه بن أبي أوفى (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مدینہ میں سب سے آخر میں حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، بصرہ میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور کوفہ میں حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36175]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36175، ترقيم محمد عوامة 34598)
حدیث نمبر: 34599 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٧٦ - حدثنا الحسن بن موسى عن أبي هلال عن قتادة أن أبا بكر توفي وهو ابن خمس وستين سنة، وأن عمر قتل وهو ابن إحدى وخمسين، وأن عثمان قتل وهو ابن تسع أو ثمان وثمانين (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر کا پینسٹھ سال کی عمر میں انتقال ہوا، حضرت عمر اکسٹھ سال کی عمر میں شہید ہوئے، حضرت عثمان ستر یا اسی سال کی عمر میں شہید ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36176]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36176، ترقيم محمد عوامة 34599)
حدیث نمبر: 34600 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٧٧ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن سفيان عن الأعمش عن عمارة بن عمير عن حريث بن ظهير قال: لما نعي عبد اللَّه إلى أبي الدرداء قال: ما (خلف) (١) بعده مثله (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حریث بن ظہیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کو جب حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کے انتقال کی خبر دی گئی تو فرمایا: ان کے بعد ان جیسا نہیں آسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36177]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36177، ترقيم محمد عوامة 34600)
حدیث نمبر: 34601 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٧٨ - حدثنا هشيم عن أبي حمزة قال: توفي ابن عباس فوليه ابن الحنفية (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حمزہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی وفات کے بعد حضرت ابن الحنفیہ رضی اللہ عنہان کے ولی بنے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36178]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36178، ترقيم محمد عوامة 34601)
حدیث نمبر: 34602 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٧٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سالم بن أبي حفصة عن رجل يقال له كلثوم، قال: سمعت ابن الحنفية يقول في جنازة ابن عباس: (اليوم) (١) ⦗٩٤⦘ مات رباني العلم (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن الحنفیہ رضی اللہ عنہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے جنازے کے وقت ارشاد فرمایا: آج علم کا ماہر اور عالم فوت ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36179]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36179، ترقيم محمد عوامة 34602)
حدیث نمبر: 34603 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٨٠ - حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة عن عمار مولى بني هاشم قال: جلسنا مع ابن عباس في ظل القصر في جنازة زيد بن ثابت قال: لقد دفن اليوم علم كثير (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے جنازے کے موقع پر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ ایک عمارت (محل) کے سایہ میں بیٹھے ہوئے تھے، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آج کے دن بہت بڑا علم (عالم) دفن کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36180]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36180، ترقيم محمد عوامة 34603)
حدیث نمبر: 34604 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٨١ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن شعبة عن يزيد بن أبي زياد قال: مروا بجنازة أبي عبد الرحمن على أبي جحيفة فقال: استراح واستريح منه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبدالرحمن کا جنازہ حضرت ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے لے کے گزرے تو آپ نے فرمایا: انہوں نے سکون پایا اور ان سے لوگوں نے سکون حاصل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36181]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36181، ترقيم محمد عوامة 34604)
حدیث نمبر: 34605 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٨٢ - حدثنا ابن فضيل عن ابن أبجر قال: أخبرت الشعبي بموت إبراهيم فقال: (رحمه) (١) اللَّه أما إنه ميتا أفقه منه حيًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابجر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی رضی اللہ عنہ کو حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات کی اطلاع دی تو فرمایا، اللہ ان پر رحم فرمائے، ان کے مثل دوبارہ نہیں آسکتا، بیشک وہ مرتے وقت زندہ حالت سے زیادہ فقیہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36182]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36182، ترقيم محمد عوامة 34605)
حدیث نمبر: 34606 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٨٣ - حدثنا ابن فضيل عن عاصم قال: أخبرت الحسن بموت الشعبي فقال: ﵀، واللَّه إن كان من الإسلام لبمكان.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حسن کو حضرت شعبی رضی اللہ عنہ کی وفات کی اطلاع دی تو فرمایا: اللہ ان پر رحم فرمائے، خدا کی قسم اسلام میں ان کا بڑا مقام و مرتبہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36183]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36183، ترقيم محمد عوامة 34606)
حدیث نمبر: 34607 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٨٤ - حدثنا ابن علية عن ابن عون عن نافع قال: كان ابن عمر في السوق فنعي إليه حجر (١) فأطلق حبوته وقام و (غلبه) (٢) النحيب (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بازار میں تھے ان کو حجر کی وفات کی اطلاع دی گئی تو اپنی چادر اتاری اور کھڑے ہوگئے اور ان پر آہ وزاری (رونے) کا غلبہ ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36184]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36184، ترقيم محمد عوامة 34607)
حدیث نمبر: 34608 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٨٥ - حدثنا أبو أسامة عن شعبة عن علي بن زيد عن أبي عثمان قال: أتيت عمر بنعي النعمان بن مقرن فوضع يده على رأسه وجعل يبكي (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا ان کو نعمان بن مقرن کی وفات کی اطلاع دی، آپ نے اپنے سر پر ہاتھ رکھا اور رونا شروع کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36185]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36185، ترقيم محمد عوامة 34608)