☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب التاريخ← باب
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 141
صفحہ 2 از 8
حدیث نمبر: 34569 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٤٦ - حدثنا ابن إدريس عن (أبي) (١) مالك الأشجعي عن سالم قال: قلت لابن الحنفية: أبو بكر كان أول القوم إسلاما؟ قال: لا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن الحنفیہ سے عرض کیا لوگوں میں حضرت ابوبکر پہلے اسلام لانے والے ہیں؟ فرمایا کہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36146]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36146، ترقيم محمد عوامة 34569)
حدیث نمبر: 34570 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٤٧ - حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: أول من أظهر الإسلام سبعة رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وأبو بكر وبلال وخباب وصهيب وعمار وسمية أم عمار، فأما رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فمنعه عمه، وأما أبو بكر فمنعه قومه، و (أُخذ) (١) الآخرون فألبسوا أدراع الحديد وصهروهم في الشمس حتى بلغ الجهد منهم كل مبلغ فأعطوهم ما سألوا، فجاء إلى كل رجل منهم قومه بأنطاع الأدم فيها الماء فألقوهم فيها ثم (حملوه) (٢) بجوانبه إلا بلالا، فلما كان العشي جاء أبو جهل فجعل يشتم سمية ويرفث ثم طعنها (في قبلها) (٣) فهي أول شهيد استشهد في الإسلام إلا بلالا، فإنه هانت عليه نفسه في اللَّه حتى (ملوا) (٤) فجعلوا في عنقه حبلا ثم أمروا صبيانهم (فاشتدوا) (٥) به (بين) (٦) أخشبي مكة وجعل يقول: أحد أحد (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے اسلام لانے والے سات خوش نصیب ہیں، رسول اکرم 5، حضرت ابوبکر، حضرت بلال، حضرت خباب، حضرت صہیب، حضرت عمار اور حضرت عمار کی والدہ حضرت سمیہ رضی اللہ عنہ م حضور اکرم 5 کو تکلیف دینے سے ان کے چچا نے روکا ہوا تھا اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو تکلیف دینے سے ان کی قوم والوں نے باقی تمام مسلمانوں کو کفار پکڑ لیتے اور لوہے کے طوق ان کے گلوں میں ڈال کر ان کو سورج کی تپش میں جھلسنے کے لئے ڈال دیتے یہاں تک کہ ان لوگوں نے اپنی پوری کوشش کرلی۔ پھر جو انہوں نے مانگا وہ ان کو دیا گیا پھر ان میں سے ہر ایک کے پاس ان کی قوم کے لوگ آئے چمڑے کا تھیلا لے کر جس میں پانی تھا، انہوں نے اس میں ڈال دیا اور پھر ان کے پہلوں سے پکڑ کر اٹھایا سوائے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے جب شام ہوئی تو ابو جہل آیا اور اس نے حضرت سمیہ رضی اللہ عنہا کو گالیاں دینا اور برا بھلا کہنا شروع کردیا اور ان کی شرم گاہ میں نیزہ مار کر شہید کردیا، یہ پہلی شہیدہ تھیں جو اسلام میں شہید ہوئیں سوائے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے ان کو اللہ کی راہ میں خوب تکلیف (تذلیل) دی گئی یہاں تک کہ کفار بھی تنگ آ کر اکتا گئے، انہوں نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی گردن میں رسی ڈال دی اور پھر بچوں کو حکم دیا تو وہ ان کو لے کر مکہ کی گلیوں میں گھماتے اور حضرت بلال رضی اللہ عنہاحد احد فرماتے جاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36147]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36147، ترقيم محمد عوامة 34570)
حدیث نمبر: 34571 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٤٨ - حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: أعطوهم ما سألوا إلا خبابا فجعلوا يلزقون ظهره بالرضف حتى ذهب (ماء متنيه) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو انہوں نے مانگا ان کو دیا سوائے حضرت خبیب رضی اللہ عنہ کے وہ ان کی پشت کو گرم پتھر کے ساتھ لگاتے اور آپ کو اذیت دیتے یہاں تک کہ آپ رضی اللہ عنہ کے خصیوں کا پانی ختم ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36148]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36148، ترقيم محمد عوامة 34571)
حدیث نمبر: 34572 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٤٩ - حدثنا ابن عيينة عن مسعر عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب قال: كان خباب من المهاجرين، وكان (ممن) (١) يعذب في اللَّه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طارق بن شہاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت خباب رضی اللہ عنہ مہاجرین میں سے تھے اور ان کو اللہ کی راہ میں بہت تکالیف دی گئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36149]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36149، ترقيم محمد عوامة 34572)
حدیث نمبر: 34573 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٥٠ - حدثنا محمد بن (فضيل) (١) عن أبيه قال: سمعت كردوسا يقول: ألا إن خباب بن الأرت أسلم سادس ستة كان له سدس الإسلام (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کردوس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت خباب بن الارت چھٹے نمبر پر اسلام لانے والوں میں سے تھے آپ کیلئے اسلام کا چھٹا حصہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36150]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36150، ترقيم محمد عوامة 34573)
حدیث نمبر: 34574 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٥١ - حدثنا ابن إدريس عن مطرف عن أبي إسحاق عن البراء قال: عرضت أنا وابن عمر على رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يوم بدر فاستصغرنا، وشهدنا يوم أحد (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ غزوہ بدر کے دن مجھے اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا آپ نے ہمیں چھوٹا سمجھا، پھر ہم دونوں غزوہ احد میں شریک ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36151]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36151، ترقيم محمد عوامة 34574)
حدیث نمبر: 34575 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٥٢ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عاصم قال: سأل صبيح أبا عثمان رأيت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال: أسلمت على عهد رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، وأديت إليه ثلاث صدقات ولم ألقه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت صبیح نے ابو عثمان سے دریافت کیا کہ آپ نے حضور 5 کی زیارت کی تھی؟ انہوں نے فرمایا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں مسلمان ہوگیا تھا اور تین دفعہ ان کو زکوٰۃ بھی ادا کی لیکن ان سے ملاقات نہ ہوسکی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36152]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36152، ترقيم محمد عوامة 34575)
حدیث نمبر: 34576 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٥٣ - حدثنا هشيم عن هلال بن خباب عن ميسرة أبي صالح عن (سويد) (١) ابن (غفلة) (٢) قال: أتانا مصدق النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سوید بن غفلہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس رسول اکرم 5 کا صدقہ وصول کرنے والا آیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36153]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36153، ترقيم محمد عوامة 34576)
حدیث نمبر: 34577 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٥٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب قال: رأيت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، وغزوت في خلافة أبي بكر وعمر ثلاثًا وثلاثين أو ثلاثًا ⦗٨٨⦘ وأربعين ما بين غزوة إلى سرية (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم 5 کی زیارت کی اور حضرات شیخین رضی اللہ عنہ ما کے دور میں تینتیس اور تینتالیس غزوات اور سرایا میں شریک ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36154]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36154، ترقيم محمد عوامة 34577)
حدیث نمبر: 34578 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٥٥ - حدثنا شبابة بن سوار قال: حدثنا شعبة عن سلمة بن كهيل عن (حبة العرني) (١) قال: سمعت عليا يقول أنا أول من صلى مع النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ میں پہلا شخص ہوں جس نے رسول اکرم 5 کے ساتھ سب سے پہلے نماز ادا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36155]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36155، ترقيم محمد عوامة 34578)
حدیث نمبر: 34579 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٥٦ - حدثنا (حسين) (١) بن محمد التميمي حدثنا جرير بن حازم عن مجالد عن عامر قال: قال أبو بكر لعلي: أكرهت إمارتي، قال: لا، قال أبو بكر: إني كنت في هذا الأمر قبلك (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: کیا آپ کو میری خلافت ناپسند ہے؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نہیں، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس معاملہ میں میں آپ سے پہلے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36156]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36156، ترقيم محمد عوامة 34579)
حدیث نمبر: 34580 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٥٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة قال: سمعت ابن أبي أوفى وكان من أصحاب الشجرة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے سنا جو کہ بیعت رضوان والوں میں سے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36157]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36157، ترقيم محمد عوامة 34580)
حدیث نمبر: 34581 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٥٨ - حدثنا محمد بن (أبي) (١) (عبيدة) (٢) حدثنا أبي عن الأعمش عن القاسم ابن عبد الرحمن عن أبيه قال: قال عبد اللَّه: لقد رأيتني سادس ستة ما ⦗٨٩⦘ على (٣) الأرض (٤) مسلم غيرنا (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے خود کو چھ میں سے چھٹا دیکھا، زمین پر ہمارے علاوہ کوئی اور مسلمان نہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36158]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36158، ترقيم محمد عوامة 34581)
حدیث نمبر: 34582 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٥٩ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن ابن لهيعة قال: حدثني يزيد بن عمرو المعافري قال: سمعت أبا ثور الفهمي يقول: قدم علينا عبد الرحمن بن عديس البلوي وكان ممن بايع تحت الشجرة فصعد المنبر فحمد اللَّه، وأثنى عليه ثم ذكر عثمان، قال أبو ثور: قد جئنا على عثمان وهو محصور فقال: إني لرابع الإسلام (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ثور الفھمی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبدالرحمن ابن عدیس رضی اللہ عنہ جو بیعت رضوان میں شریک تھے ہمارے پاس تشریف لائے، اور منبر پر تشریف فرما ہوئے اور اللہ کی حمدو ثنا کی، پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا ذکر فرمایا: حضرت ابو ثور رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پھر ہم لوگ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوئے تو وہ اس وقت محصور تھے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں چوتھے نمبر پر اسلام لانے والا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36159]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36159، ترقيم محمد عوامة 34582)
حدیث نمبر: 34583 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٦٠ - حدثنا الفضل بن دكين حدثنا زهير عن أبي إسحاق عن أبي جحيفة قال: رأيت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وهذه منه بيضاء، ووضع زهير يده على عنفقته، قيل لأبي جحيفة: مثل من أنت يومئذ؟ قال: أبري النبل وأريشها (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جحیفہ فرماتے ہیں کہ جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا تو آپ کے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیان بال سفید تھے۔ حضرت ابو جحیفہ سے پوچھا گیا کہ اس وقت آپ کی عمر کتنی تھی؟ انہوں نے فرمایا کہ میں تیروں کے پھل بناتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36160]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36160، ترقيم محمد عوامة 34583)
حدیث نمبر: 34584 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٦١ - حدثنا الفضل بن دكين حدثنا زهير عن (أبي) (١) إسحاق قال: تمارى عبد اللَّه بن عتبة ورجل من همدان فقال الهمداني: أبو بكر أكبر من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، وقال عبد اللَّه: لا، بل رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أكبر من أبي بكر، توفي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وهو ابن ثلاث وستين، وتوفي أبو بكر وهو ابن (ثلاث و) (٢) ستين، [فقال ⦗٩٠⦘ عامر بن سعد البجلي: أنا أقضي بينكما، حدثني جرير بن عبد اللَّه: أنه كان عند معاوية، فقال: توفي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وهو ابن ثلاث وستين، وتوفي أبو بكر وهو ابن ثلاث وستين] (٣) ، وقتل عمر وهو ابن ثلاث وستين، و (أنا) (٤) ابن سبع وخمسين. (٥)
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عتبہ رضی اللہ عنہ اور ایک ہمدانی شخص کا ایک بات پر اختلاف ہوگیا کہ ہمدانی نے کہا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بڑے تھے، حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نہیں بلکہ رسول اکرم 5 ابوبکر سے بڑے تھے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات تریسٹھ سال کی عمر میں ہوئی۔ اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفات تریسٹھ سال کی عمر میں ہوئی۔ حضرت عامر بن سعد البجلی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہوں، مجھ سے حضرت جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ وہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھے، حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات تریسٹھ سال کی عمر میں ہوئی حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفات تریسٹھ سال کی عمر میں ہوئی اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ تریسٹھ سال کی عمر میں شہید ہوئے اور میری عمر آج ستاون سال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36161]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36161، ترقيم محمد عوامة 34584)
حدیث نمبر: 34585 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٦٢ - حدثنا شيخ لنا قال: سمعت جعفرا (يحدث) (١) عن أبيه قال: أسلم علي وهو ابن سبع، وقبض رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وهو ابن سبع وعشرين، وقتل (علي) (٢) وهو ابن سبع وخمسين (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر رضی اللہ عنہاپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سات سال کی عمر میں اسلام لائے رسول اکرم 5 کی وفات کے وقت ان کی عمر ستائیس سال تھی اور حضرت علی رضی اللہ عنہ ستاون سال کی عمر میں شہید ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36162]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36162، ترقيم محمد عوامة 34585)
حدیث نمبر: 34586 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٦٣ - حدثنا شيخ لنا قال: حدثنا مجالد عن عامر قال: سألت ابن عباس أو سئل ابن عباس أي الناس كان أول إسلاما؟ فقال: أما سمعت قول حسان بن ثابت: إذا تذكرت شجوا من أخي ثقة … فاذكر أخاك (أبا) (١) بكر بما فعلا خير البرية أتقاها وأعدلها … (إلا) (٢) النبي وأوفاها بما حملا والثاني التالي المحمود مشهده … وأول الناس منهم صدق الرسلا (٣)
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ سب سے پہلے کون مسلمان ہوا تھا؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کیا آپ نے حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے اشعار نہیں سنے۔: جب تم کسی بااعتماد بھائی کا ذکر کرنا چاہو تو حضرت ابوبکر اور ان کے کارناموں کا ذکر کرو۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد تمام مخلوق میں بہتر، متقی، عدل کرنے والے وعدہ پورا کرنے والے ہیں۔ مقام و مرتبہ کے اعتبار سے دوسرے اور رسولوں کی تصدیق میں پہلے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36163]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36163، ترقيم محمد عوامة 34586)
حدیث نمبر: 34587 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٦٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم قال: سمعت ابن أبي ليلى يحدث عن عبد اللَّه بن عكيم قال: قرئ علينا كتاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وأنا غلام شاب:"لا تنتفعوا من الميتة بإهاب ولا عصب" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حکیم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہمارے سامنے رسول اکرم 5 کا مکتوب گرامی پڑھا گیا میں اس وقت نوجوان تھا، اس میں تحریر تھا کہ: مردار کی کھال اور گوشت سے نفع مت اٹھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36164]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36164، ترقيم محمد عوامة 34587)
حدیث نمبر: 34588 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦١٦٥ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن أشعث عن عون بن أبي جحيفة عن أبيه قال: بعث رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فينا مصدقًا، فأخذ الصدقة من أغنيائنا فردها في فقرائنا، فكنت غلاما يتيمًا لا مال لي فأعطاني قلوصا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عون بن ابی جحیفہ رضی اللہ عنہاپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم 5 نے ہمارے پاس زکوٰۃ وصول کرنے والا بھیجا، انہوں نے ہمارے مالد اروں سے صدقہ وصول کر کے ہمارے فقراء میں تقسیم کردیا، میں اس وقت یتیم لڑکا تھا اور میرے پاس مال نہیں تھا، انہوں نے مجھے بھی ایک جوان اونٹنی دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36165]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36165، ترقيم محمد عوامة 34588)