☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کھڑے ہونے کی حالت میں آدمی کا جوتا پہننا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب اللباس← کھڑے ہونے کی حالت میں آدمی کا جوتا پہننا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 25431 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٥٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ (بن معاذ) (١) عن ابن عون قال: ذكر عند محمد انتعال الرجل قائمًا، (قال) (٢) : لا أعلم به بأسًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت محمد کے پاس آدمی کے کھڑے ہونے کی حالت میں جوتا پہننے کا ذکر کاُ گیا تو انہوں نے فرمایا: مجھے اس میں کوئی حرج معلوم نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26549]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26549، ترقيم محمد عوامة 25431)
حدیث نمبر: 25432 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٥٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن عقبة قال: رأيت إبراهيم يدخل (رجليه في نعليه) (١) وهو قائم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو اپنے جوتوں میں پاؤں داخل کرتے دیکھا جبکہ وہ کھڑے ہوئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26550]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26550، ترقيم محمد عوامة 25432)
حدیث نمبر: 25433 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٥٥١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن الأعمش قال: رأيت يحيى بن وثاب ينتعل قائمًا] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اعمش سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت یحییٰ بن وثاب کو کھڑے ہونے کی حالت میں جوتے پہنتے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26551]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26551، ترقيم محمد عوامة 25433)
حدیث نمبر: 25434 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٥٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) حفص عن عمرو قال: رأيت الحسن ينتعل قائمًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو کھڑے ہونے کی حالت میں جوتے پہنتے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26552]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26552، ترقيم محمد عوامة 25434)
حدیث نمبر: 25435 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٥٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: بلغني (عن) (١) حفص عن الأعمش قال: بلغنا أن عليًا انتعل قائمًا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اعمش سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہمیں یہ بات پہنچی کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہونے کی حالت میں جوتے پہنے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26553]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26553، ترقيم محمد عوامة 25435)
حدیث نمبر: 25436 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٥٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة أنه كره أن ينتعل الرجل قائمًا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح، حضرت ابوہریرہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو مکروہ سمجھتے تھے کہ آدمی کھڑے ہونے کی حالت میں جوتے پہنے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26554]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26554، ترقيم محمد عوامة 25436)