☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من قال: الذهب بالذهب والفضة بالفضة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب البيوع والأقضية← من قال: الذهب بالذهب والفضة بالفضة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 22
Page 1 of 2
Hadith No.: 22928 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٩٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (عيينة) (١) عن الزهري سمع مالك بن أوس بن الحدثان لمول: سمعت عمر (قال) (٢) : قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (الذهب بالورق) (٣) ربا إلا هاء وهاء، و (الفضة بالفضة) (٤) ربا إلا هاء وهاء، و (الشعير بالشعير) (٥) ربا إلا هاء وهاء، والتمر بالتمر ربا إلا هاء وهاء" (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سونے کی بیع سونے کے بدلے میں برابر نہ ہو تو سود ہے، اور چاندی کی چاندی کے بدلے برابر نہ ہو تو سود ہے، اور جو کی جو کے بدلے میں برابر نہ ہو تو سود ہے اور کھجور کی کھجور کے بدلے برابر نہ ہو تو سود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23943]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23943، ترقيم محمد عوامة 22928)
Hadith No.: 22929 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٩٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن أيوب عن أبي قلابة عن أبي الأشعث قال: كنا في غزاة وعلينا معاوية، فأصبنا (فضة وذهبا) (١) ، فأمر معاوية رجلا (٢) يبيعها الناس في (أعطياتهم) (٣) ، (فسارع) (٤) الناس فيها، فقام عبادة فنهاهم، فردوها، فأتى الرجل معاوية فشكا إليه، فقام معاوية خطيبا فقال: ما بال رجال يحدثون عن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أحاديث يكذبون فيها (٥) لم ⦗٣٧٧⦘ نسمعها؟ فقام عبادة فقال: واللَّه لنحدثن عن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٦) وإن كره معاوية، قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تبيعوا الذهب (بالذهب) (٧) ، ولا الفضة بالفضة، (٨) ولا الشعير بالشعير، ولا التمر بالتمر، ولا الملح بالملح إلا مثلا بمثل سواء (بسواء) (٩) عينا بعين" (١٠) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو الاشعث فرماتے ہیں کہ ہم لوگ ایک جہاد میں تھے جس میں حضرت معاویہ بھی ہمارے ساتھ تھے، ہمیں مال غنیمت میں سونا اور چاندی ملے، حضرت معاویہ نے ایک شخص کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کے ساتھ بیع کرے اس سونا چاندی میں جو ان کو ملا ہے، لوگوں نے اس میں بہت جلدی کی، حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور لوگوں کو اِ س سے منع فرما دیا، انہوں وہ واپس کردیا، وہ شخص حضرت معاویہ کے پاس شکایت لے کر آیا، حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے اور فرمایا: لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ایسی احادیث بیان کرتے ہیں جو کہ جھوٹی ہوتی ہیں جن کو ہم نے نہیں سنا ہوتا؟ حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور فرمایا: خدا کی قسم ہم ضرور رسول اکرم 5 سے احادیث بیان کریں گے اگرچہ معاویہ کو وہ بُری لگیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سونے کو سونے کے بدلے، چاندی کو چاندی کے بدلے، جو کو جو کے بدلے، کھجور کو کھجور کے بدلے، نمک کو نمک کے بدلے نہ فروخت کرو، مگر برابر سرابر، ہاتھ در ہاتھ اور نقد۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23944]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23944، ترقيم محمد عوامة 22929)
Hadith No.: 22930 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٩٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير قال: حدثنا محمد بن إسحاق عن يزيد (بن) (١) عبد اللَّه (بن) (٢) قسيط عن عطاء بن يسار عن أبي سعيد قال: قسم فينا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم طعاما من التمر (مختلفا) (٣) بعضه أفضل من بعض، فذهبنا (نتزايد فيه) (٤) بيننا، فنهانا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٥) إلا كيلا بكيل (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمارے درمیان مختلف قسم کی کھجوریں تقسیم فرمائیں جن میں سے بعض بعض سے اعلیٰ تھیں، ہم آپس میں ایک دوسرے کو کم زیادہ دینے لگے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں اس سے منع فرما دیا اور حکم دیا کہ برابر سرابر بیچو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23945]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23945، ترقيم محمد عوامة 22930)
Hadith No.: 22931 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٩٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن يحيى بن سعيد عن نافع عن أبي سعيد أنه سمع النبي صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"الدينار بالدينار، والدرهم بالدرهم، ليس بينهما فضل، ولا يباع عاجل بآجل" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے سنا کہ دینار کو دینار کے بدلے، اور دراہم کو دراہم کے بدلے فروخت کرتے وقت ان میں کمی بیشی نہ ہو، اور نہ ہی ان میں سے نقد کو ادھار کے بدلے فروخت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23946]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23946، ترقيم محمد عوامة 22931)
Hadith No.: 22932 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٩٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن ابن عون عن نافع عن أبي سعيد عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (١) بمثله (٢) (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23947]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23947، ترقيم محمد عوامة 22932)
Hadith No.: 22933 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٩٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن (محمد) (١) بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي سعيد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يصلح درهم (بدرهمين) (٢) ولا صاع بصاعين، الدينار بالدينار والدرهم بالدرهم" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک درہم کی بیع دو کے ساتھ اور ایک صاع کی بیع دو صاع کے ساتھ درست نہیں، دینار کو دینار کے بدلے اور دہم کو درہم کے ساتھ (برابر) بیع کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23948]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23948، ترقيم محمد عوامة 22933)
Hadith No.: 22934 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٩٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يعلى بن (عبيد عن) (١) فضيل بن غزوان عن ابن أبي (نُعْم) (٢) عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"الفضة بالفضة وزن بوزن مثل بمثل، والذهب بالذهب وزن بوزن، (مثل بمثل) (٣) ، فما زاد فهو ربا، ولا (تباع) (٤) ثمرة حتى يبدو صلاحها" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چاندی کو چاندی کے بدلے، برابر سرابر اور سونے کو سونے کے بدلے برابر سر ابر بیع کرو، اور جو زیادتی ہوگی وہ سود ہے، اور بدو صلاح سے قبل پھلوں کی بیع مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23949]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23949، ترقيم محمد عوامة 22934)
Hadith No.: 22935 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٩٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن فضيل بن (غزوان) (١) قال: حدثني أبو دهقانة قال: كنت جالسا عند عبد اللَّه بن عمر فقال: أتى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ⦗٣٧٩⦘ ضيف فقال لبلال:"ائتنا بطعام"، فذهب بلال إلى صاعين من تمر (فاشترى) (٢) به صاعا من تمر جيد، وكان تمرهم (دونا) (٣) ، فأعجب النبي صلى الله عليه و آله وسلم التمر فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"من أين هذا التمر"، فأخبره أنه بدل صاعين بصاع فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"رد علينا تمرنا" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو دھقانہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا، آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک مہمان آیا، آپ علیہ السلام نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ہمارے لئے کھانا لاؤ، حضرت بلال رضی اللہ عنہ دو صاع کھجور لے کر گئے اور ان کے بدلے ایک صاع اعلیٰ کھجور لے آئے، جبکہ ان کی کھجور اس سے ادنیٰ تھی، آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کھجور پسند آئی، آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: یہ کھجوریں کہاں سے آئیں؟ انہوں نے بتایا کہ دو صاع دے کر ایک صاع لایا ہوں، آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہمیں ہماری کھجوریں واپس لا کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23950]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23950، ترقيم محمد عوامة 22935)
Hadith No.: 22936 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٩٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن فضيل عن (١) أبي دهقانة عن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٢) بمثله (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23951]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23951، ترقيم محمد عوامة 22936)
Hadith No.: 22937 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٩٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن (خالد) (١) عن أبي قلابة عن أبي الأشعث عن عبادة (٢) بن الصامت قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الذهب بالذهب، والفضة (بالفضة) (٣) ، والشعير بالشعير، والملح بالملح، مثلا (بمثل) (٤) يدا بيد، فإذا اختلفت هذه الأصناف فبيعوا كيف شئتم إذا كان يدا بيد" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سونے کو سونے کے بدلے، چاندی کو چاندی کے بدلے، جو کو جو کے بدلے، نمک کو نمک کے بدلے، برابر سرابر اور ہاتھ در ہاتھ فروخت کرو، اور اگر یہ چیزیں (جنس) مختلف ہوں تو پھر نقد جس طرح چاہو فروخت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23952]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23952، ترقيم محمد عوامة 22937)
Hadith No.: 22938 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٩٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسماعيل بن أبي خالد عن حكيم (بن) (١) جابر عن عبادة بن الصامت قال: سمعت النبي صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"الذهب بالذهب الكفة بالكفة، (والفضة بالفضة) (٢) الكفة بالكفة حتى (خص) (٣) الملح"، فقال عبادة: إني واللَّه ما أبالي أن (لا) (٤) أكون بأرض بها معاوية (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم 5 کو فرماتے ہوئے سنا: سونے کو سونے کے عوض اور چاندی کو چاندی کے عوض دیتے وقت پلڑے کو پلڑے سے برابر کر کے دو (یعنی ہم وزن ہونے چاہئیں) حضرت عبادہ فرماتے ہیں کہ مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ میں اس سر زمین میں نہیں ہوں کہ جس میں معاویہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23953]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23953، ترقيم محمد عوامة 22938)
Hadith No.: 22939 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٩٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا وكيع) (١) قال: حدثنا إسماعيل بن مسلم العبدي قال: حدثنا أبو المتوكل الناجي عن (أبي) (٢) سعيد الخدري، قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الذهب بالذهب، والفضة بالفضة، والبر بالبر، والشعير بالشعير، والتمر بالتمر، والملح بالملح (يدًا بيد مثلًا بمثل) (٣) فمن زاد (أو) (٤) استزاد فقد أربى، الآخذ والمعطي فيه سواء" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سونے کو سونے کے بدلے، چاندی کو چاندی کے بدلے، گندم کو گندم کے بدے، جو کو جو کے بدلے، کھجور کو کھجور کے بدلے اور نمک کو نمک کے بدلے نقد اور برابر سرابر فروخت کرو، پس جو زیادہ دے یا زیادہ طلب کرے اس نے سودی معاملہ کیا، اور اس میں دینے اور لینے والا دونوں برابر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23954]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23954، ترقيم محمد عوامة 22939)
Hadith No.: 22940 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٩٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن جبلة بن ⦗٣٨١⦘ (سحيم) (١) عن عبد اللَّه بن عمر (عن عمر) (٢) قال: أيها الناس! لا تشتروا دينارا بدينارين، ولا درهما بدرهمين، فإني أخاف عليكم (الرما) (٣) ، قيل: وما (الرّما) (٤) ؟ قال: الذي تدعونه (الربا) (٥) (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! ایک دینار کو دو کے بدلے، اور ایک درہم کو دو کے بدلے نہ بیچو، بیشک مجھے تم پر الرّماء کا خوف ہے: پوچھا گیا: الرّماء کیا ہے؟ رماء وہی ہے کہ جس کو تم لوگ سود کا نام دیتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23955]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23955، ترقيم محمد عوامة 22940)
Hadith No.: 22941 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٩٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن (عياش) (١) العامري عن مسلم بن (نذير) (٢) السعدي قال: سئل علي عن الدرهم بالدرهمين فقال: الربا العجلان (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ایک درہم کی دو درہم کے ساتھ بیع کے متعلق دریافت کیا گیا؟ فرمایا یہ ربا العجلان ہے۔ (ربا القرض) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23956]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23956، ترقيم محمد عوامة 22941)
Hadith No.: 22942 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٩٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن ليث عن مجاهد (عن) (١) : أربعة عشر من أصحاب محمد صلى الله عليه و آله وسلم (٢) (أنهم) (٣) قالوا: الذهب بالذهب والفضة بالفضة، و (اتقوا) (٤) الفضل، منهم: أبو بكر وعمر وعثمان وعلي وسعد وطلحة والزبير (٥) .
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23957، ترقيم محمد عوامة 22942)
Hadith No.: 22943 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٩٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن زيد بن جبير قال: سأل رجل ابن عمر عن الذهب والفضة فقال ابن عمر: الذهب بالذهب، والفضة بالفضة وزن بوزن (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک شخص نے سونے کو چاندی کے بدلے فروخت کرنے کے متعلق دریافت کیا؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: سونے کو سونے کے بدلے اور چاندی کو چاندی کے بدلے، برابر سرابر فروخت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23958]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23958، ترقيم محمد عوامة 22943)
Hadith No.: 22944 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٩٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع حدثنا) (١) ابن أبي ليلى عن الحكم عن عبد الرحمن ابن أبي ليلى قال: قال عمر: (لا تبيعوا) (٢) الدرهم بالدرهمين فإن ذلك هو الربا العجلان (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ایک درہم کو دو کے بدلے مت فروخت کرو، یہ ربا العجلان ہے۔ (ربا القرض ہے۔) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23959]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23959، ترقيم محمد عوامة 22944)
Hadith No.: 22945 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٩٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إسحاق (١) عن (وهيب) (٢) عن يحيى ابن أبي إسحاق عن عبد الرحمن بن أبي بكرة (عن أبيه) (٣) قال: نهانا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم-صلى الله عليه و آله وسلم أن نبيع الذهب بالذهب والفضة بالفضة إلا سواء بسواء، وأمرنا أن نبيع الذهب بالفضة والفضة بالذهب كيف شئنا (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں، سونے کو سونے کے ساتھ اور چاندی کو چاندی کے برابر سرابر کے علاوہ بیع کرنے سے منع فرمایا تھا، اور ہمیں حکم دیا تھا کہ سونے کو چاندی کے بدلے اور چاندی کو سونے کے بدلے جس طرح چاہو فروخت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23960]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23960، ترقيم محمد عوامة 22945)
Hadith No.: 22946 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٩٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (يعلى) (١) عن الكلبي عن (سلمة) (٢) (بن السائب) (٣) عن أبي رافع عن أبي بكر قال: سمعت النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٤) يقول:"الذهب ⦗٣٨٣⦘ بالذهب (وزن بوزن) (٥) ، والفضة بالفضة (وزن بوزن) (٦) ، الزائد والمستزيد في النار" (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں سونے کو ساتھ کے ساتھ، برابر سرابر اور چاندی کو چاندی کے بدلے برابر سرابر فروخت کرو، زیادہ دینے والا اور زیادہ طلب کرنے والا دونوں جہنمی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23961]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23961، ترقيم محمد عوامة 22946)
Hadith No.: 22947 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٩٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا شعبة قال: (أخبرنا) (١) حبيب بن أبي ثابت قال: سمعت أبا النهال قال: (سألت) (٢) البراء بن عازب وزيد ابن أرقم عن الصرف، فكلاهما يقول: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن بيع الورق بالذهب دينا (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت براء بن عاذب اور حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے صرف کے متعلق دریافت کیا؟ دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سونے کی سونے کے ساتھ ادھار بیع کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23962]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23962، ترقيم محمد عوامة 22947)