☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من قال: عدة أم الولد حيضة
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الطلاق← من قال: عدة أم الولد حيضة
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 8
حديث رقم: 19082 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، وَابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " عِدَّتُهَا حَيْضَةٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ام ولد باندی کی عدت ایک حیض ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19829]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19829، ترقيم محمد عوامة 19082)
حديث رقم: 19083 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: " عِدَّةُ أُمِّ الْوَلَدِ إذَا تُوُفِّيَ سَيِّدُهَا حَيْضَةٌ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ام ولد باندی کے آقا کے انتقال کرجانے کی صورت میں اس کی عدت ایک حیض ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19830]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19830، ترقيم محمد عوامة 19083)
حديث رقم: 19084 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" عِدَّتُهَا حَيْضَةٌ إذَا تُوُفِّيَ عَنْهَا سَيِّدُهَا".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ام ولد باندی کے آقا کے انتقال کرجانے کی صورت میں باندی (ام ولد باندی) کی عدت ایک حیض ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19831]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19831، ترقيم محمد عوامة 19084)
حديث رقم: 19085 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ ابْنِ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ , عَنْ زَيْدٍ، قَالَ:" عِدَّتُهَا حَيْضَةٌ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ام ولد باندی کے آقا کے انتقال کرجانے کی صورت میں باندی (ام ولد باندی) کی عدت ایک حیض ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19832]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19832، ترقيم محمد عوامة 19085)
حديث رقم: 19086 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ:" عِدَّتُهَا حَيْضَةٌ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ام ولد باندی کے آقا کے انتقال کرجانے کی صورت میں باندی کی عدت ایک حیض ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19833]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19833، ترقيم محمد عوامة 19086)
حديث رقم: 19087 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" عِدَّتُهَا حَيْضَةٌ فَلِمَ لَا تُوَرِّثُوهَا إذَا جَعَلْتُمُوهَا ثَلَاثَ حِيَضٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ام ولد باندی کے آقا کے انتقال کرجانے کی صورت میں ام ولد باندی کی عدت ایک حیض ہے۔ اگر تم اس کی عدت تین حیض قرار دیتے ہو تو اس کو آقا کا وارث کیوں نہیں بناتے؟!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19834]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19834، ترقيم محمد عوامة 19087)
حديث رقم: 19088 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ، قَالَا: " عِدَّةُ أُمِّ الْوَلَدِ وَالسُّرِّيَّةِ إذَا تُوُفِّيَ عَنْهَا سَيِّدُهَا: شَهْرَانِ وَخَمْسُ لَيَالٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ اور حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ام ولد باندی اور آقا سے ازدواجی تعلقات رکھنے والی باندی کا جب انتقال ہوجائے تو اس کی عدت دو مہینے پانچ راتیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19835]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19835، ترقيم محمد عوامة 19088)
حديث رقم: 19089 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا الثَّقَفِيُّ , عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الْقَاسِمَ وَذُكِرَ لَهُ , أَنَّ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ مَرْوَانَ " فَرَّقَ بَيْنَ رِجَالٍ وَنِسَائِهِمْ كُنَّ أُمَّهَاتِ أَوْلَادٍ نُكِحْنَ بَعْدَ حَيْضَةٍ , أَوْ حَيْضَتَيْنِ حَتَّى يَعْتَدِدْنَ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا؟". فَقَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ! يَقُولُ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ: وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا سورة البقرة آية 234، أَتُرَاهُنَّ مِنَ الأَزْوَاجِ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت قاسم رحمہ اللہ کے سامنے کسی نے تذکرہ کیا کہ عبد الملک بن مروان رحمہ اللہ نے مردوں اور ان کی ایسی بیویوں کے درمیان جدائی کرادی جو اپنے آقاؤں کی ام ولد تھیں۔ لیکن ایک یا دو حیضوں کے بعد ان کے نکاح کرادیئے گئے تھے۔ عبدالملک بن مروان رحمہ اللہ کا حکم تھا کہ وہ چار مہینے دس دن کی عدت گزاریں۔ یہ سن کر حضرت قاسم رحمہ اللہ نے فرمایا سبحان اللہ! اللہ تعالیٰ تو قرآن مجید میں فرماتے ہیں { وَالَّذِینَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَیَذَرُونَ أَزْوَاجًا } تو کیا یہ آقا ان کے خاوند ہیں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19836]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19836، ترقيم محمد عوامة 19089)