☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرے پھر وہ اس قسم کو توڑنا چاہے لیکن کسی مرض یا عذر کی وجہ سے نہ توڑ سکے اور زبان سے ایلاء کی قسم کو توڑنے کا کہہ دے تو جن کے نزدیک یہ رجوع کے حکم میں ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرے پھر وہ اس قسم کو توڑنا چاہے لیکن کسی مرض یا عذر کی وجہ سے نہ توڑ سکے اور زبان سے ایلاء کی قسم کو توڑنے کا کہہ دے تو جن کے نزدیک یہ رجوع کے حکم میں ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 18917 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ، قَالَ: آلَى رَجُلٌ مِنَ الْحَيِّ فَنُفِسَتِ امْرَأَتُهُ، قَالَ: فَسَأَلْتُ عَلْقَمَةَ، وَالْأَسْوَدَ، وَمَسْرُوقًا؟ فَقَالُوا:" إذَا فَاءَ بِلِسَانِهِ ؛ فَقَدْ فَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو شعثائ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ علاقے کے ایک آدمی نے اپنی بیوی سے ایلاء کیا پھر وہ عورت نفا س کا شکارہوگئی تو میں نے اس بارے میں حضرت علقمہ، حضرت اسود اور حضرت مسروق s سے سوال کیا، انہوں نے فرمایا کہ جب زبان سے قسم توڑنے کو کہہ دیا تو قسم ٹوٹ گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19648]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19648، ترقيم محمد عوامة 18917)
حدیث نمبر: 18918 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا آلَى الرَّجُلُ مِنَ امْرَأَتِهِ فَمَنَعَهُ مِنْ جِمَاعِهَا مَرَضٌ , أَوْ شُغْلٌ , أَوْ عُذْرٌ مِنْهُ , أَوْ مِنْهَا وَأَشْهَدَ عَلَى فَيْئِهِ ؛ أَجْزَأَهُ ذَلِكَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب آدمی نے اپنی بیوی سے ایلاء کیا، لیکن کسی مرض، مصروفیت یا عذر وغیرہ نے جماع سے روکے رکھا لیکن آدمی نے قسم سے رجوع پر گواہ بنالئے تو یہ کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19649]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19649، ترقيم محمد عوامة 18918)
حدیث نمبر: 18919 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ:" إذَا رَاجَعَ بِلِسَانِهِ ؛ فَهُوَ رَجْعَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کسی نے اپنی زبان سے رجوع کرلیا تو یہ رجوع ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19650]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19650، ترقيم محمد عوامة 18919)
حدیث نمبر: 18920 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ فِي الْمُولِي:" إذَا كَانَ مَرِيضًا , أَوْ كَانَ مُسَافِرًا , أَوْ كَانَتْ حَائِضًا ؛ أَشْهَدَ عَلَى فَيْئِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے بیوی سے ایلاء کیا، پھر وہ بیمار ہوگیا یا بیوی سے دورسفر میں تھا یا بیوی حائضہ ہوگئی تو وہ رجوع پر کسی کو گواہ بنالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19651]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19651، ترقيم محمد عوامة 18920)
حدیث نمبر: 18921 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، وَعِكْرِمَةَ، قَالَا: " إذَا كَانَ لَهُ عُذْرٌ يُعْذَرُ بِهِ فَأَشْهَدَ أَنَّهُ قَدْ أَفَاءَ إِلَيْهَا ؛ فَذَلِكَ لَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ اور حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی کو کوئی عذر ہو تو وہ عورت سے رجوع کرنے پر کسی کو گواہ بنالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19652]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19652، ترقيم محمد عوامة 18921)
حدیث نمبر: 18922 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إذَا آلَى الرَّجُلُ مِنَ امْرَأَتِهِ فَأَشْهَدَ أَنَّهُ قَدْ فَاءَ , فَذَلِكَ لَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کسی آدمی نے اپنی بیوی سے ایلاء کی اور رجوع پر گواہ بنالیا تو کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19653]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19653، ترقيم محمد عوامة 18922)