☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خلع لینے والی عورت کے متعہ کے بارے میں علماء کی آراء
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← خلع لینے والی عورت کے متعہ کے بارے میں علماء کی آراء
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 18817 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " لِلْمُمَلَّكَةِ وَالْمُخَيَّرَةِ وَالْمُخْتَلِعَةِ مُتْعَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس عورت کو اس کے معاملے کا مالک بنادیا گیا ہو، یا اسے اختیار دے دیا گیا ہو یا اس نے خلع لی ہو، ایسی عورت کو متعہ ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19537]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19537، ترقيم محمد عوامة 18817)
حدیث نمبر: 18818 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " لِلْمُخْتَلِعَةِ مُتْعَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خلع لینے والی عورت کو متعہ ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19538]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19538، ترقيم محمد عوامة 18818)
حدیث نمبر: 18819 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " لَيْسَ لِلْمُخْتَلِعَةِ مُتْعَةٌ , كَيْفَ يُمَتِّعُهَا وَهُوَ يَأْخُذُ مِنْهَا؟"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خلع لینے والی عورت کو متعہ بھی نہیں ملے گا، وہ اسے کیسے متعہ دے حالانکہ وہ اس سے مال لے رہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19539]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19539، ترقيم محمد عوامة 18819)
حدیث نمبر: 18820 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: " لِكُلِّ مُطَلَّقَةٍ مَتَاعٌ إلَّا الْمُخْتَلِعَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خلع لینے والی عورت کے علاوہ ہر طلاق یافتہ کے لئے متعہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19540]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19540، ترقيم محمد عوامة 18820)
حدیث نمبر: 18821 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: " لَيْسَ لِلْمُخْتَلِعَةِ مُتْعَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ خلع لینے والی عورت کے لئے متعہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19541]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19541، ترقيم محمد عوامة 18821)