☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من قال: ليس في الظهار وقت
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطلاق← من قال: ليس في الظهار وقت
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 9
Hadith No.: 18634 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَالْحَسَنِ , أنهما قَالَا: " لَيْسَ فِي الظِّهَارِ وَقْتٌ وَلَا يَدْخُلُ فِيهِ إيلَاءٌ , وَإِنْ تَطَاوَلَ ذَلِكَ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ اور حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ظہار میں وقت نہیں ہوتا اور اس میں ایلاء داخل نہیں ہوتا خواہ وہ کتناہی طویل کیوں نہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19336]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19336، ترقيم محمد عوامة 18634)
Hadith No.: 18635 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبَّادٌ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ مِثْلَهُ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19337]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19337، ترقيم محمد عوامة 18635)
Hadith No.: 18636 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ فِي الرَّجُلِ يُظَاهِرُ مِنَ امْرَأَتِهِ وَلَا يُوَقِّتُ أَجَلًا، قَالَ:" لَا تَبِينُ مِنْهُ امْرَأَتُهُ , وَإِنْ لَمْ يَقَعْ عَلَيْهَا مَا دَامَ يَتَلَوَّمُ فِي الْكَفَّارَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے جماع کیا اور کوئی وقت مقرر نہ کیا تو اس کی بیوی اس سے جدا نہیں ہوگی خواہ وہ اس سے جماع نہ کرے، جبکہ تک کہ وہ کفارے کا انتظار کررہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19338]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19338، ترقيم محمد عوامة 18636)
Hadith No.: 18637 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَيْسَ فِي الظِّهَارِ وَقْتٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ظہار میں کوئی وقت نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19339]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19339، ترقيم محمد عوامة 18637)
Hadith No.: 18638 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَيْسَ فِي الظِّهَارِ وَقْتٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ظہار میں کوئی وقت نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19340]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19340، ترقيم محمد عوامة 18638)
Hadith No.: 18639 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " لَيْسَ فِي الظِّهَارِ وَقْتٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ظہار میں کوئی وقت نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19341]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19341، ترقيم محمد عوامة 18639)
Hadith No.: 18640 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ فِي رَجُلٍ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: إنْ قَرَبْتُهَا سَنَةً ؛ فَهِيَ عَلَيْهِ كَظَهْرِ أُمِّهِ؟ قَالَ: فَقَالَ الشَّعْبِيُّ:" لَا يَدْخُلُ الْإِيلَاءُ فِي الظِّهَارِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں ایک سال تک تیرے قریب آیا تو تو میرے لئے میری ماں کی پشت کی طرح ہے تو ایلاء ظہار میں داخل نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19342]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19342، ترقيم محمد عوامة 18640)
Hadith No.: 18641 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ , وَحَمَّادٍ، قَالَا: " إذَا قَالَ الرَّجُلُ لِامْرَأَتِهِ: هِيَ عَلَيْهِ كَظَهْرِ أُمِّهِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ , فَمَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ ؛ فَهُوَ إيلَاءٌ , وَإِذَا قَالَ: هِيَ عَلَيَّ كَظَهْرِ أُمِّي , فَتَرَكَهَا سَنَةً ؛ فَلَيْسَ إيلَاءً"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم رحمہ اللہ اور حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کے بارے میں کہا کہ وہ اس کے لئے چار مہینے تک اس کی ماں کی پشت کی طرح ہے، اور چار مہینے گذر گئے تو یہ ایلاء ہے اور اگر یہ کہا کہ وہ اس کی ماں کی پشت کی طرح ہے اور پھر اسے ایک سال تک چھوڑے رکھا تو یہ ایلاء نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19343]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19343، ترقيم محمد عوامة 18641)
Hadith No.: 18642 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " لَا يَدْخُلُ الْإِيلَاءُ فِي الظِّهَارِ , وَلَا ظِهَارٌ فِي الْإِيلَاءِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایلاء ظہار میں اور ظہار ایلاء میں داخل نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19344]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19344، ترقيم محمد عوامة 18642)