☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في (الرجل) يطلق امرأته ثلاثا ثم يجحدها
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطلاق← في (الرجل) يطلق امرأته ثلاثا ثم يجحدها
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 11
Hadith No.: 18530 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ فِي الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ يَجْحَدُهَا؟ قَالَ:" أَحَبُّ إلَيَّ أَنْ تُرَافِعَهُ إلَى السُّلْطَانِ، فَإِنْ حَلَفَ , فَأَحَبُّ إلَيَّ أَنْ تَفْتَدِيَ مِنْهُ إذَا حَلَفَ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے اور پھر انکار کردے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ مقدمہ سلطان کے پاس لے جایا جائے اور اس آدمی سے قسم اٹھوائی جائے، اگر وہ قسم کھالے تو میرے خیال میں بہتر یہ ہے کہ عورت اسے فدیہ دے کر خلع کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19223]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19223، ترقيم محمد عوامة 18530)
Hadith No.: 18531 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" إنْ كَانَتْ صَادِقَةً ؛ فَقَدْ حَلَّ لَهَا الْفِدْيَةُ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے اور پھر انکار کردے تو اگر عورت سچی ہے تو اس کے لئے فدیہ دے کر خلع لینا درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19224]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19224، ترقيم محمد عوامة 18531)
Hadith No.: 18532 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" تُقَدِّمُهُ إلَى السُّلْطَانِ ؛ فَتَسْتَحْلِفُهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورت ایسی صورت میں خاوند کو سلطان کے پاس لے جائے اور وہ اس سے قسم لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19225]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19225، ترقيم محمد عوامة 18532)
Hadith No.: 18533 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنِ الْحَسَنِ فِي الْمَرْأَةِ تَدَّعِي أَنَّ زَوْجَهَا طَلَّقَهَا ثَلَاثًا، وَلَيْسَ لَهَا بَيِّنَةٌ؟ قَالَ:" كَانَ يَأْمُرُهَا أَنْ تَقَرَّ عِنْدَهُ وَلَا تَفِرُّ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ ایک عورت دعویٰ کرتی ہے کہ اس کے خاوند نے اسے تین طلاقیں دے دی ہیں، اس عورت کے پاس کوئی گواہی نہیں ہے وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اسی کے پاس رہے اس کے پاس سے کہیں نہ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19226]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19226، ترقيم محمد عوامة 18533)
Hadith No.: 18534 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ:" هُمَا زَانِيَانِ مَا يَجْتَمِعَانِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تک وہ اکٹھے رہیں گے زنا کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19227]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19227، ترقيم محمد عوامة 18534)
Hadith No.: 18535 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " كَانَتْ لِابْنِ عُمَرَ نَسِيبَةٌَ، فَكَانَ زَوْجُهَا يُسَارُّهَا بِالطَّلَاقِ، فَقَالَتْ لِابْنِ عُمَرَ: إنَّهُ يَكُونُ مِنْهُ الشَّيْءُ فِي السِّرِّ؟ فَأَحْلَفَهُ وَتَرَكَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی ایک باندی کا خاوند اسے علیحدگی میں طلاق دیتا تھا، اس باندی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بات کی تو انہوں نے اس کے خاوند سے قسم لی اور اسے چھوڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19228]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19228، ترقيم محمد عوامة 18535)
Hadith No.: 18536 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْر، قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنِ الْهُذَيْلِ بْنِ بِلَالٍ، عَنْ شَيْخٍ يُكَنَّى أَبَا عَمْرٍو، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ , فَقَالَتْ: إنَّ زَوْجَهَا يُطَلِّقُهَا فِي السِّرِّ وَيَجْحَدُهَا فِي الْعَلَانِيَةِ؟ فَقَالَ:" عَلَيْهِ أَنْ يَحْلِفَ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ بِاللَّهِ مَا طَلَّقَ , وَالْخَامِسَةَ: أَنَّ لَعْنَةَ اللَّهِ عَلَيْهِ إنْ كَانَ فَعَلَ"
Translation: اردو ترجمہ
ایک بزرگ ابو عمرو رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک عورت آئی اور اس نے کہا کہ میرا خاوند علیحدگی میں مجھے طلاق دیتا ہے اور لوگوں کے سامنے آکر انکار کردیتا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ آدمی کو چاہئے کہ اللہ کی چار قسمیں کھائے کہ اس نے طلاق نہیں دی اور پانچویں مرتبہ کہے کہ اگر اس نے طلاق دی ہو تو اس پر اللہ کی لعنت۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19229]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19229، ترقيم محمد عوامة 18536)
Hadith No.: 18537 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَطِيَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ، وَسُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا , ثُمَّ يَجْحَدُهَا؟ قَالَ:" تَهْرُبُ مِنْهُ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بعد انکار کرے تو عورت اس کے پاس سے بھاگ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19230]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19230، ترقيم محمد عوامة 18537)
Hadith No.: 18538 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ:" تَسْتَحْلِفُهُ دُبُرَ الصَّلَاةِ، فَإِنْ حَلَفَ ؛ رُدَّتْ عَلَيْهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص طلاق دینے کے بعد انکار کردے تو عورت نماز کے بعد اس سے قسم لے، اگر وہ قسم کھالے تو وہ عورت واپس آجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19231]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19231، ترقيم محمد عوامة 18538)
Hadith No.: 18539 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا وَلَيْسَ لَهَا بَيِّنَةٌ؟ قَالَ:" تَفْتَدِي بِمَالِهَا، قَالَ: قُلْتُ: فَإِنْ أَبَى؟ قَالَ: تَهْرُبُ مِنْهُ وَلَا تُقَارُّهُ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے اور عورت کے پاس کوئی گواہی نہ ہو اور مرد انکار کردے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ عورت فدیہ دے کر اس مرد سے چھٹکارا حاصل کرلے۔ میں نے کہا اگر مرد انکار کرے تو پھر؟ انہوں نے فرمایا کہ عورت اس کے پاس سے بھاگ جائے، اس کے پاس نہ ٹھہرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19232]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19232، ترقيم محمد عوامة 18539)
Hadith No.: 18540 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنْ سَوَّارِ عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ:" كَانَ يَأْمُرُ مِثْلَ هَذِهِ أَنْ تَهْرُبَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ اس صورت میں عورت کو مرد کے پاس سے بھاگ جانے کا مشورہ دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19233]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19233، ترقيم محمد عوامة 18540)