☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يحلف بالطلاق فيبدأ به
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الطلاق← في الرجل يحلف بالطلاق فيبدأ به
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 6
حديث رقم: 18318 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ شُرَيْحٌ: " إذَا بَدَأَ بِالطَّلَاقِ قَبْلَ الْمَثْنَويَّةِ ؛ وَقَعَ الطَّلَاقُ وَالْعِتَاقُ حَنِثَ أَوْ لَمْ يَحْنَثْ" ,
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے طلاق یا عتاق کا تذکرہ کرکے ان شاء اللہ کہا تو طلاق اور عتاق واقع ہوجائیں گے، خواہ وہ قسم توڑ دے یا باقی رکھے۔ اور حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر اس نے قسم نہیں توڑی تو پھر واقع نہیں ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18990]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18990، ترقيم محمد عوامة 18318)
حديث رقم: 18319 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ،
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ اور حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طلاق کا مقدم اور مؤخر کرنا ایک جیسا ہے، جب اسے کلام کے ساتھ ملا کرلائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18992]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18992، ترقيم محمد عوامة 18319)
حديث رقم: 18320 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا الْعَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَالْحَسَنِ، قَالَا: " لَهُ ثُنَيَّاهُ، قَدَّمَ الطَّلَاقَ أَوْ أَخَّرَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ اور حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طلاق کو مقدم کرے یا مؤخر اس کا ان شاء اللہ کہنا باقی رہے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18994]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18994، ترقيم محمد عوامة 18320)
حديث رقم: 18321 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ فِي الِاسْتِثْنَاءِ فِي الطَّلَاقِ وَالْعِتْقِ، قَالَ: " لَهُ ثُنَيَّاهُ، قَدَّمَ الطَّلَاقَ أَوْ أَخَّرَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ طلاق اور عتاق کے استثناء کے بارے میں فرماتے ہیں کہ طلاق کو مقدم کرے یا مؤخر اس کا ان شاء اللہ کہنا باقی رہے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18995]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18995، ترقيم محمد عوامة 18321)
حديث رقم: 18322 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ شُرَيْحٍ، قَالَ: " إذَا بَدَأَ بِالطَّلَاقِ وَقَعَ حَنِثَ أَوْ لَمْ يَحْنَثْ" ,
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب طلاق سے ابتداء کرے تو واقع ہوجائے گی حانث ہو یا نہ ہو اور حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ شریح نہیں جانتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18996]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18996، ترقيم محمد عوامة 18322)
حديث رقم: 18323 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ سَعِيدٍ الزُّبَيْدِيِّ، قَالَ: أَتَيْتُ امْرَأَتِي طُرُوقًا , فَقَالَتْ لِي: مَا جِئْتُ بِهَذِهِ السَّاعَةِ إلَّا وَلَكَ امْرَأَةٌ غَيْرِي , فَقُلْتُ: كُلُّ امْرَأَةٍ لِي فَهِيَ طَالِقٌ ثَلَاثًا غَيْرَكِ , فَسَأَلْتُ إبْرَاهِيمَ؟ فَقَالَ:" لَيْسَ بِشَيْءٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید زبیدی کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں رات کو اپنی بیوی کے پاس بہت دیر سے آیا تو وہ مجھے کہنے لگی تم میرے پاس اس وقت صرف اس لئے آئے ہو کہ تمہاری کوئی اور بیوی بھی ہے، میں نے کہا کہ اگر میری کوئی اور بیوی ہو تو اس کو طلاق ہے، میں نے اس بارے میں حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس جملے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18998]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18998، ترقيم محمد عوامة 18323)