☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی عورت خود کو خاوند کے لئے ہبہ کردے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اگر کوئی عورت خود کو خاوند کے لئے ہبہ کردے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 17609 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، ابْنِ قُسَيْطٍ ، سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنِ ابْنِ قُسَيْطٍ ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ بُشِّرَ بِجَارِيَةٍ، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: هَبْهَا لِي، فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ : " لَمْ تَحِلَّ الْمَوْهُوبَةُ لِأَحَدٍ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَوْ أَصْدَقَهَا سَوْطًا حَلَّتْ لَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن قسیط رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی کو بیٹی کی پیدائش کی خبر دی گئی، اس سے ایک آدمی نے کہا کہ اسے میرے لئے ہبہ کرتے ہو؟ حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد کسی کے لئے ہبہ شدہ عورت حلال نہیں، اگر وہ اس کو ایک کوڑا (سوط) ہی مہر دے دے تو پھر بھی اس کے لئے حلال ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18216]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18216، ترقيم محمد عوامة 17609)
حدیث نمبر: 17610 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، زَمْعَةَ ، ابْنِ طَاوُسٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ زَمْعَةَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: " لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ أَنْ يَهَبَ ابْنَتَهُ بِغَيْرِ مَهْرٍ إلَّا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بغیر مہر کے لئے کسی کے لئے اپنی بیٹی کو ہبہ کرنا درست نہیں، یہ صرف نبی 5 کے لئے تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18217]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18217، ترقيم محمد عوامة 17610)
حدیث نمبر: 17611 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، وَحَمَّادًا، عَنْ " رَجُلٍ وَهَبَ ابْنَتَهُ لِرَجُلٍ، فَقَالَا: لَا يَجُوزُ إلَّا بِصَدَاقٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد d سے سوال کیا کہ آدمی کا اپنی بیٹی کو کسی آدمی کے لئے ہبہ کرنا کیسا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ بغیر مہر کے درست نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18218]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18218، ترقيم محمد عوامة 17611)
حدیث نمبر: 17612 مصنف ابن ابی شیبہ
إسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدٍ ، مَكْحُولٌ ، وَالزُّهْرِيُّ
حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدٍ ، قَالَ: سُئِلَ مَكْحُولٌ عَنِ الرَّجُلِ يَهَبُ أُخْتَهُ أَوِ ابْنَتَهُ لِرَجُلٍ وَلَا يَفْرِضُ لَهَا صَدَاقًا، فَقَالَ مَكْحُولٌ ، وَالزُّهْرِيُّ : " لَمْ تَحِلَّ الْمَوْهُوبَةُ لِأَحَدٍ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ آدمی اپنی بیٹی یا بہن کو کسی کے لئے ہبہ کرسکتا ہے کہ مہر معاف کردے؟ حضرت مکحول اور حضرت زہری d نے فرمایا کہ موہوبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد کسی کے لئے حلال نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18219]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18219، ترقيم محمد عوامة 17612)
حدیث نمبر: 17613 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " أَيُّمَا امْرَأَةٍ وَهَبَهَا أَبُوهَا لِرَجُلٍ أَوْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِرَجُلٍ ؛ فَلَهَا مَهْرُ مِثْلِهَا إنْ دَخَلَ بِهَا، وَإِلَّا فَإِنَّمَا عَلَيْهِ الْمُتْعَةُ إنْ طَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر وہ عورت جس نے خود کو کسی کے لئے ہبہ کردیا یا اس کے باپ نے اسے کسی کے لئے ہبہ کردیا تو ایسی عورت کو مہر مثلی ملے گا اگر دخول کیا اور اگر دخول نہ کیا اور دخول سے پہلے طلاق دے دی تو اسے متعہ ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18220]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18220، ترقيم محمد عوامة 17613)
حدیث نمبر: 17614 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، قَالَ: سُئِلَ عَطَاءٌ، عَنِ " امْرَأَةٍ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِرَجُلٍ قَالَ: لَا يَكُونُ إلَّا بِصَدَاقٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ عورت کا اپنے آپ کو کسی مرد کے لئے ہبہ کرنا کیسا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ بغیر مہر کے درست نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18221]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18221، ترقيم محمد عوامة 17614)
حدیث نمبر: 17615 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَْبدة بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: " مَا تَسْتَحِي امْرَأَةٌ أَنْ تَهِبَ نَفْسَهَا لِرَجُلٍ حَتَّى أنزل اللَّهُ تَعَالَى: تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْكَ مَنْ تَشَاءُ سورة الأحزاب آية 51 قَالَتْ: فَقُلْتُ: إنَّ رَبَّكَ لَيُسَارِعُ لَكَ فِي هَوَاكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ عورت اس بات سے نہیں شرماتی کہ اپنے آپ کو کسی مرد کے لے ہبہ کردے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی { تُرْجِی مَنْ تَشَائُ مِنْہُنَّ وَتُؤْوِی إلَیْک مَنْ تَشَائُ } حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اس آیت کے نزول کے بعد میں نے حضور 5 سے عرض کیا کہ آپ کا رب آپ کی خواہش پورا کرنے میں جلدی کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18222]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18222، ترقيم محمد عوامة 17615)
حدیث نمبر: 17616 مصنف ابن ابی شیبہ
يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَطَاءٍ
حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، فِي " امْرَأَةٍ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلرَّجُلِ، فَقَالَ: لَا يَصْلُحُ إلَّا بِصَدَاقٍ , لَمْ يَكُنْ ذَلِكَ إلَّا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورت کا اپنے آپ کو کسی مرد کے لئے ہبہ کرنا بغیر مہر کے درست نہیں، یہ نبی پاک 5 کی خصوصیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18223]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18223، ترقيم محمد عوامة 17616)