☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا کوئی مرد یاعورت کسی دوسرے مرد کو اپنی باندی سے جما ع کی اجازت دے سکتے ہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← کیا کوئی مرد یاعورت کسی دوسرے مرد کو اپنی باندی سے جما ع کی اجازت دے سکتے ہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 17581 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ صَخْرِ بْنِ جُوَيْرِيَةَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، سُئِلَ عَنِ " امْرَأَةٍ أَحَلَّتْ جَارِيَتَهَا لِزَوْجِهَا، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: لَا أَدْرِي , لَعَلَّ هَذَا لَوْ كَانَ عَلَى عَهْدِ عُمَرَ لَرَجَمَهُ! ؛ إنَّهَا لَا تَحِلُّ لَكَ جَارِيَةٌ إلَّا جَارِيَةً إنْ شِئْتَ بِعْتَهَا وَإِنْ شِئْتَ أَعْتَقْتَهَا وَإِنْ شِئْتَ وَهَبْتَهَا وَإِنْ شِئْتَ أَنْكَحْتَهَا مَنْ شِئْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ کیا کوئی عورت اپنی باندی کو اپنے خاوند کے لئے حلال قرار دے سکتی ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ مجھے نہیں معلوم، لیکن اگر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ ہوتاتو وہ اسے سنگسار کرنے کا حکم دیتے، تیرے لئے صرف وہی باندی حلال ہے جسے تو اپنے مرضی سے بیچ سکے اور اپنی مرضی سے آزاد کرسکے، اگر چاہے تو اسے ہبہ کرسکے اور اگر چاہے تو اس سے نکاح کرسکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18186]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18186، ترقيم محمد عوامة 17581)
حدیث نمبر: 17582 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " لَا يَحِلُّ فَرْجٌ إلَّا بِمِلْكٍ أَوْ نِكَاحٍ. إِنْ طَلَّقَ جَازَ، وَإِنْ أَعْتَقَ جَاز، وَإِنْ وَهَبَ جَازَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ فرج کی حلت مکمل ملکیت یا نکاح سے ثابت ہوتی ہے، کہ اگر چاہے تو طلاق دے دے، اگر چاہے تو آزاد کردے اور اگر چاہے تو ہبہ کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18187]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18187، ترقيم محمد عوامة 17582)
حدیث نمبر: 17583 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنِ " امْرَأَةٍ تُحِلُّ وَلِيدَتَهَا لِابْنِهَا؟ قَالَ: لَا تَحِلُّ لَهُ إلَّا بِنِكَاحٍ أَوْ هِبَةٍ أَوْ بِشِرَاءٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ کیا عورت کی باندی اس کے بیٹے کے لئے حلال ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ حلت نکاح، ہبہ یا خریدنے سے ثابت ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18188]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18188، ترقيم محمد عوامة 17583)
حدیث نمبر: 17584 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا يُعَارُ الْفَرْجُ وَإِنْ وَقَعَ عَلَيْهَا ؛ فَهِيَ لَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ فرج عاریۃً نہیں لیا جاتا اگر مالک کی اجازت سے کسی نے جماع کیا تو وہ اسی کی ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18189]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18189، ترقيم محمد عوامة 17584)
حدیث نمبر: 17585 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي رَجُلٍ قَالَ لِآخَرَ:" جَارِيَتِي لَكَ تَطَؤُهَا فَإِنْ حَمَلَتْ فَهِيَ لَكَ وَإِنْ لَمْ تَحْمِلْ رَدَدْتهَا عَلَيَّ؟ قَالَ: إذَا وَطَأَهَا فَهِيَ لَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے دوسرے سے کہا کہ تو میری باندی سے جماع کرلے، اگر وہ حاملہ ہوگئی تو تیری اور اگر حاملہ نہ ہوئی تو مجھے واپس کردینا۔ اس صورت میں اگر اس آدمی نے اس سے وطی کی تو وہ اسی کی ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18190]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18190، ترقيم محمد عوامة 17585)
حدیث نمبر: 17586 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْحَكَمِ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے باندی کی فرج کسی کے لئے حلال کیا تو وہ اسی کی ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18191]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18191، ترقيم محمد عوامة 17586)
حدیث نمبر: 17587 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَسَنٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي امْرَأَةٍ أَحَلَّتْ لِرَجُلٍ جَارِيَتَهَا فَوَلَدَتْ مِنْهُ؟ فَقَالَ إبْرَاهِيمُ:" هَذَا فَرْجٌ أَتَاهُ بِجَهَالَةٍ فَأُلْحِقْ بِهِ الْوَلَدَ وَادْفَعْ إلَى هَذِهِ وَلِيدَتَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک عورت نے اپنی باندی اپنے خاوند کے لئے حلال کردی اور اس جماع سے باندی نے بچے کو جنم دیا تو یہ ایک ایسی شرمگاہ ہے جس پر جہالت کی وجہ سے آیا گیا ہے، بچہ آدمی کا ہوگا اور یہ باندی ام ولد کی حیثیت سے مالکن کو واپس لوٹائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18193]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18193، ترقيم محمد عوامة 17587)
حدیث نمبر: 17588 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ إبْرَاهِيمَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " الْفَرْجُ لَا يُعَارُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ شرمگاہ عاریۃً نہیں دی جاسکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18194]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18194، ترقيم محمد عوامة 17588)
حدیث نمبر: 17589 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ خَيْشُومٍ، قَالَ: سَأَلَ عِكْرِمَةَ رَجُلٌ قَالَ: " أَمَةٌ لِصَاحِبَتِي أَحَلَّتْهَا لِي، قَالَ: لَا تَحِلُّ لَكَ إلَّا أَنْ تَمْلِكَ رَقَبَتَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ سے کسی آدمی نے سوال کیا کہ کیا میری بیوی کی باندی میرے لئے حلال ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ نہیں تمہارے لئے صرف وہ حلال ہے جس کے تم مالک ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18195]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18195، ترقيم محمد عوامة 17589)