☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر تمتع نہیں ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر تمتع نہیں ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 15938 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ مُتْعَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر تمتع نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16423]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16423، ترقيم محمد عوامة 15938)
حدیث نمبر: 15939 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَى أَهْلِ مَكَّةَ مُتْعَةٌ، وَلَيْسَ عَلَيْهِمْ إحْصَارٌ , إنَّمَا إحْصَارُهُمْ أَنْ يَطُوفُوا بِالْبَيْتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر تمتع نہیں ہے اور ان پر احصار (رکاوٹ) بھی نہیں ہے، بیشک ان کا احصار یہ ہے کہ وہ بیت اللہ کا طواف کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16424]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16424، ترقيم محمد عوامة 15939)
حدیث نمبر: 15940 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَى أَهْلِ مَكَّةَ مُتْعَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر تمتع نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16425]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16425، ترقيم محمد عوامة 15940)
حدیث نمبر: 15941 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حُجَيْرٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَى أَهْلِ مَكَّةَ مُتْعَةٌ , ثُمَّ قَرَأَ: ذَلِكَ لِمَنْ لَمْ يَكُنْ أَهْلُهُ حَاضِرِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ سورة البقرة آية 196 فَإِنْ فَعَلُوا ثُمَّ حَجُّوا فَعَلَيْهِمْ مثل مَا عَلَى النَّاسِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر تمتع نہیں ہے، پھر آپ نے قرآن پاک کی آیت تلاوت فرمائی { ذٰلِکَ لِمَنْ لَّمْ یَکُنْ اَھْلُہٗ حَاضِرِی الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ } پس اگر وہ ایسا کریں پھر وہ حج کریں تو ان پر وہی ہے جو لوگوں پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16426]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16426، ترقيم محمد عوامة 15941)
حدیث نمبر: 15942 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ الْمَوْصِلِيُّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ مَيْمُونٍ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَى أَهْلِ مَكَّةَ , وَلَا مَنْ نَظَرَ إلَى مَكَّةَ مُتْعَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر اور اس پر جو مکہ کا قریبی رہائشی ہو تمتع نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16427]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16427، ترقيم محمد عوامة 15942)
حدیث نمبر: 15943 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " الْمُتْعَةُ لِلنَّاسِ أَجْمَعِينَ إلَّا أَهْلَ مَكَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ مکہ والوں کے علاوہ تمام لوگوں پر تمتع ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16428]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16428، ترقيم محمد عوامة 15943)
حدیث نمبر: 15944 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا شَبَابَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَى أَهْلِ مَكَّةَ مُتْعَةٌ وَلَا إحْصَارٌ , إنَّمَا يَتَعَشَّوْنَ حَتَّى يَقْضُونَ حَجَّتَهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر تمتع اور احصار نہیں ہے، بیشک ان کو گھیرا جائے گا، (کام میں لگایا جائے گا) حتی کہ وہ اپنا حج مکمل کرلیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16429]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16429، ترقيم محمد عوامة 15944)