☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات تلبیہ میں آواز بلند کرتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات تلبیہ میں آواز بلند کرتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 15276 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ زَمْعَةَ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: " هَلْ كَانَ أَبُوكَ يَرْفَعُ صَوْتَهُ بِالتَّلْبِيَةِ؟ قَالَ: بَيْنَ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زمعہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن طاؤس سے دریافت کیا کہ آپ کے والد تلبیہ پڑھتے ہوئے آواز بلند کرتے تھے؟ آپ نے فرمایا درمیانی آواز سے کہتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15724]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15724، ترقيم محمد عوامة 15276)
حدیث نمبر: 15277 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: " التَّلْبِيَةُ شِعَارُ الْحَجِّ فَأَكْثِرُوا مِنَ التَّلْبِيَةِ عِنْدَ كُلِّ شَرَفٍ وَفِي كُلِّ حِينٍ , وَأَكْثِرُوا مِنَ التَّلْبِيَةِ وَأَظْهِرُوهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ تلبیہ پڑھنا حج کا شعار (نشانی) ہے، پس ہر بلندی پر چڑھتے ہوئے تلبیہ کی کثرت کرو، اور ہر وقت میں کثرت کرو اور اس کا خوب اظہار کرو (بلند آواز سے کہو)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15725]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15725، ترقيم محمد عوامة 15277)
حدیث نمبر: 15278 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، عَنْ حَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ، قَالَ: قَالَ لَنَا ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ: " أَمُحْرِمُونَ أَنْتُمْ؟ قُلْنَا: نَعَمْ، قَالَ: فَلَبُّوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن فرات فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ابی ملکیہ نے ہم سے پوچھا کہ کیا آپ لوگ محرم ہیں؟ ہم نے عرض کیا کہ جی، آپ نے فرمایا کہ پھر تلبیہ پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15726]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15726، ترقيم محمد عوامة 15278)
حدیث نمبر: 15279 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ فِي " الَّذِي يُلَبِّي، قَالَ: يُسْمِعُ مَنْ يَلِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جو شخص تلبیہ پڑھے وہ اتنی آواز سے پڑھے کہ اس کے ساتھ والے کو سنائی دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15727]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15727، ترقيم محمد عوامة 15279)
حدیث نمبر: 15280 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ : " مَا هُوَ الْحَجُّ؟ قَالَ: الْعَجُّ وَالثَّجُّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا کہ حج مبرور کیا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ تلبیہ بلند آواز سے پڑھنا اور قربانی کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15728]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15728، ترقيم محمد عوامة 15280)
حدیث نمبر: 15281 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ بَكْرٍ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ " فَلَبَّى حَتَّى أَسْمَعَ مَا بَيْنَ الْجَبَلَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بکر فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا آپ نے اتنی بلند آواز سے تلبیہ پڑھا کہ جو شخص بھی دو پہاڑوں کے درمیان تھا اس نے سنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15729]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15729، ترقيم محمد عوامة 15281)
حدیث نمبر: 15282 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: " كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَبْلُغُونَ الرَّوْحَاءَ حَتَّى تُبَحُّ أَصْوَاتُهُمْ مِنْ شِدَّةِ تَلْبِيَتِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یعقوب بن زید فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام مقام روحاء تک بھی نہ پہنچ پاتے تھے کہ اونچی آواز سے تلبیہ پڑھنے کی وجہ سے ان کے گلے خراب ہوجاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15730]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15730، ترقيم محمد عوامة 15282)
حدیث نمبر: 15283 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ حِزَامِ بْنِ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ عُمَرَ " كَانَ يُلَبِّي عَلَى الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ , وَيَشْتَدُّ صَوْتُهُ وَيُعْرَفُ صَوْتُهُ بِاللَّيْلِ , وَلَا يُرَى وَجْهُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر صفا ومروہ پر تلبیہ پڑھا کرتے تھے اور آپ بلند آواز سے تلبیہ پڑھتے تھے، آپ کی آواز اتنی بلند تھی کہ رات کے وقت آپ کی آواز پہچانی جاتی تھی حالانکہ آپ کا چہرہ نہیں دیکھا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15731]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15731، ترقيم محمد عوامة 15283)
حدیث نمبر: 15284 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، خَلَّادِ بْنِ السَّائِبِ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ خَلَّادِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " جَاءَنِي جِبْرِيلُ فَأَمَرَنِي أَنْ آمُرَ أَصْحَابِي يَرْفَعُونَ أَصْوَاتَهُمْ بِالْإِهْلَالِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت السائب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ حضرت جبرئیل میرے پاس تشریف لائے اور مجھے حکم دیا کہ میں اپنے اصحاب کو حکم دوں کہ وہ تلبیہ اونچی آواز سے پڑھا کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15732]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15732، ترقيم محمد عوامة 15284)
حدیث نمبر: 15285 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " ارْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ بِالتَّلْبِيَةِ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ تلبیہ پڑھتے وقت آواز بلند کرو، اور حضرت ابن زبیر سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15733]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15733، ترقيم محمد عوامة 15285)
حدیث نمبر: 15286 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي لَبِيدٍ ، الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ ، خَلَّادِ بْنِ السَّائِبِ ، زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي لَبِيدٍ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ ، عَنْ خَلَّادِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " جَاءَنِي جِبْرِيلُ فَقَالَ: مُرْ أَصْحَابَكَ يَرْفَعُوا بِالتَّلْبِيَةِ , فَإِنَّهَا شِعَارُ الْحَجِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن خالد الجھنی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ حضرت جبرئیل میرے پاس تشریف لائے اور مجھ سے کہا کہ اپنے صحابہ کو حکم دو کہ وہ تلبیہ اونچی آواز سے پڑھیں کیونکہ یہ حج کا شعار (علامت) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15735]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15735، ترقيم محمد عوامة 15286)
حدیث نمبر: 15287 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، إبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ الْمَخْزُومِيِّ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ الْمَخْزُومِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَفْضَلُ الْحَجِّ: الْعَجُّ وَالثَّجُّ"، الْعَجُّ: الْعَجِيجُ بِالتَّلْبِيَةِ وَالثَّجُّ: نَحْرُ الْبُدْنِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بہترین اور افضل حج وہ ہے جس میں اونچی آواز سے تلبیہ پڑھا جائے اور اونٹ کی قربانی کی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15736]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15736، ترقيم محمد عوامة 15287)
حدیث نمبر: 15288 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُونَ أَصْوَاتَهُمْ بِالتَّلْبِيَةِ حَتَّى تُبَحَّ أَصْوَاتُهُمْ , وَكَانُوا يُضْحُونَ لِلشَّمْسِ إذَا أَحْرَمُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد المطلب بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ تلبیہ بلند آواز سے پڑھا کرتے تھے، یہاں تک کہ ان کے گلے خراب ہوگئے تھے، اور وہ جب احرام باندھتے تھے جب احرام باندھ لیتے تو ان کو دھوپ لگتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15737]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15737، ترقيم محمد عوامة 15288)