☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محرم کا اونٹ پر سوار ہونا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← محرم کا اونٹ پر سوار ہونا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 20
حدیث نمبر: 15141 مصنف ابن ابی شیبہ
لِابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَّامٌ أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِابْنِ عَبَّاسٍ : " أَيَرْكَبُ الرَّجُلُ الْبَدَنَةَ؟ قَالَ: غَيْرَ مُثْقِلٍ , قَالَ: فَيَحْلُبُهَا؟ قَالَ: غَيْرَ مُجْهِدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ محرم اونٹ پر سوار ہوسکتا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ بغیر بوجھ ڈالے اس پر ہوسکتا ہے، اس شخص نے عرض کیا کہ اس کا دودھ نکال سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ بغیر مشقت میں ڈالے نکال سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15578]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15578، ترقيم محمد عوامة 15141)
حدیث نمبر: 15142 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " يَرْكَبُ الرَّجُلُ بَدَنَتَهُ بِالْمَعْرُوفِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں محرم شخص اونٹ پر اچھے طریقے سے سوار ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15579]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15579، ترقيم محمد عوامة 15142)
حدیث نمبر: 15143 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إذَا احْتَاجَ الرَّجُلُ إلَى الْبَدَنَةِ فَلْيَرْكَبْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب محرم کو اونٹ پر سوار ہونے کی ضرورت ہو تو اس پر سوار ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15580]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15580، ترقيم محمد عوامة 15143)
حدیث نمبر: 15144 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، فِي " الْبَدَنَةِ، قَالَ: ارْكَبْهَا غَيْرَ قَادِحٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ ارشاد فرماتے ہیں کہ بغیر مشقت اور بوجھ ڈالے اس پر سوار ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15581]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15581، ترقيم محمد عوامة 15144)
حدیث نمبر: 15145 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ ، حُمَيْدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً , فَقَالَ:" ارْكَبْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمید سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ (ھدی کا) اونٹ ہانک کرلے جارہا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ، اس شخص نے عرض کیا یہ ھدی کا اونٹ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا (کوئی بات نہیں) سوار ہو جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15582]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15582، ترقيم محمد عوامة 15145)
حدیث نمبر: 15146 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ارْكَبُوا الْهَدْيَ بِالْمَعْرُوفِ , حَتَّى تَجِدُوا ظَهْرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ھدی کے جانور پر اچھے طریقے سے سواری کرو یہاں تک کہ تم کوئی اور سواری پالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15583]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15583، ترقيم محمد عوامة 15146)
حدیث نمبر: 15147 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ مُجَاهِدٍ: " لَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى سورة الحج آية 33، قَالَ: فِي أَلْبَانِهَا , وَظُهُورِهَا , وَفِي أَوْبَارِهَا حَتَّى تُسَمَّى بُدْنًا , فَإِذَا سُمِّيَتْ بُدْنًا فَمَحِلُّهَا إلَى الْبَيْتِ الْعَتِيقِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ قرآن پاک کی آیت { لَکُمْ فِیْھَا مَنَافِعُ اِلٰٓی اَجَلٍ مُّسَمًّے } سے مراد اس کا دودھ، اس کی پیٹھ اور اس کی اون ہے، یہاں تک کہ اس کا نام بدنہ رکھا جائے، پس جب اس کا نام بدنہ رکھ دیا جائے تو اس کا محل اور قیام کی جگہ خانہ کعبہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15584]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15584، ترقيم محمد عوامة 15147)
حدیث نمبر: 15148 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" يَرْكَبُهَا وَيَحْمِلُ عَلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ (ھدی پر) سواری کرے اور اس پر بوجھ (سامان وغیرہ) لاد لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15585]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15585، ترقيم محمد عوامة 15148)
حدیث نمبر: 15149 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " ارْكَبْهَا"، قَالَ: إنَّهَا بَدَنَةٌ؟ قَالَ:" ارْكَبْهَا غَيْرَ مَقْدُوحَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس نے ایک شخص سے فرمایا کہ اس پر سوار ہوجا، اس نے عرض کیا کہ یہ ھدی کا جانور ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ بغیر مشقت میں ڈالے سوار ہوجا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15586]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15586، ترقيم محمد عوامة 15149)
حدیث نمبر: 15150 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: فِي الْبَدَنَةِ، قَالَ:" إذَا احْتَاجَ إلَيْهَا سَائِقُهَا رَكِبَهَا غَيْرَ قَادِحٍ , وَيَشْرَبُ فَضْلَ رَبِّي وَلَدِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جب اس پر سواری کی حاجت ہو تو بغیر مشقت میں ڈالے اس پر سواری کرلو، اور اس کے بچے سے بچا ہوا جو دودھ ہو اس کو پی لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15587]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15587، ترقيم محمد عوامة 15150)
حدیث نمبر: 15151 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي " الْبَدَنَةِ إذَا احْتَجْتَ إلَى ظَهْرِهَا رَكِبْتَ , وَحَمَلْتَ عَلَيْهَا بِالْمَعْرُوفِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب ھدی کے جانور پر سواری کرنے کی ضرورت ہو تو اس پر سواری کرلو اور اس پر اچھے طریقہ سے بوجھ اٹھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15588]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15588، ترقيم محمد عوامة 15151)
حدیث نمبر: 15152 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، أَبِي الزِّنَادِ ، الْأَعْرَجِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً , فَقَالَ:" ارْكَبْهَا"، قَالَ: إنَّهَا بَدَنَةٌ؟ قَالَ:" وَإِنْ كَانَتْ بَدَنَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو ھدی کا جانور ہانک کرلے جا رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اس پر سوار ہو جاؤ، اس شخص نے عرض کیا کہ یہ ھدی کا جانور ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگرچہ ھدی کا جانور ہے (پھر بھی) سوار ہو جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15589]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15589، ترقيم محمد عوامة 15152)
حدیث نمبر: 15153 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، مِسْعَرٍ ، بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً أَوْ هَدِيَّةً , فَقَالَ:" ارْكَبْهَا"، قَالَ: إنَّهَا بَدَنَةٌ؟ قَالَ:" وَإِنْ كَانَتْ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15590]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15590، ترقيم محمد عوامة 15153)
حدیث نمبر: 15154 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَجْلَانَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ عَجْلَانَ مَوْلَى الْمُشْمَعِلِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً فَقَالَ:" ارْكَبْهَا"، قَالَ: إنَّهَا بَدَنَةٌ؟ قَالَ:" ارْكَبْهَا وَيْحَكَ أَوْ وَيْلَكَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو ھدی کا جانور ہانک کرلے جا رہا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اس پر سوار ہو جاؤ، اس شخص نے عرض کیا کہ یہ ھدی کا جانور ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تجھ پر رحم کرے سوار ہوجا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15591]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15591، ترقيم محمد عوامة 15154)
حدیث نمبر: 15155 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، شُعْبَةَ ، الْحَكَمِ ، مُجَاهِدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد ارشاد فرماتے ہیں کہ جب ھدی کے جانور کے دودھ کی ضرورت پڑے تو استعمال کرے، جب اس پر سواری کی ضرورت ہو تو سوار ہوجائے اور جب اس کے اون کی ضرورت ہو تو اس کا اون اتار لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15592]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15592، ترقيم محمد عوامة 15155)
حدیث نمبر: 15156 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَطَاءٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ , عَنْ عَطَاءٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لَهُمْ أَنْ يَرْكَبُوهَا إذَا احْتَاجُوا إلَيْهَا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اجازت دی ہے کہ اگر ھدی کے جانور پر سوار ہونے کی ضرورت پڑے تو اس پر سوار ہو جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15594]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15594، ترقيم محمد عوامة 15156)
حدیث نمبر: 15157 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: " لَا يَرْكَبُ الْبَدَنَةَ وَلَا يَحْمِلُ عَلَيْهَا , إلَّا مِنْ أَمْرٍ لَا يَجِدُ مِنْهُ بُدًّا , وَلَا يَشْرَبُ مِنْ لَبَنِهَا إلَّا أَنْ يَرْمُلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر ارشاد فرماتے ہیں کہ ھدی کے اونٹ پر سوار نہ ہو اور نہ ہی اس پر بوجھ لاد مگر یہ کہ بہت مجبوری ہو جس کے بغیر کوئی چارہ نہ ہو، اور اس کا دودھ مت استعمال کر ہاں اگر تیرا زاد راہ ختم ہوجائے تو پھر اجازت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15595]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15595، ترقيم محمد عوامة 15157)
حدیث نمبر: 15158 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْكَنُودِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ فِي الرَّجُلِ يَعْتِقُ أَمَتَهُ وَيَتَزَوَّجُهَا، قَالَ:" هُوَ كَالرَّاكِبِ بَدَنَتَهُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ نے اس شخص کے متعلق ارشاد فرمایا جس نے اپنی باندی کو آزاد کر کے اس کے ساتھ شادی کرلی کہ وہ اس شخص کی طرح ہے جو اپنے ھدی کے اونٹ پر سواری کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15596]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15596، ترقيم محمد عوامة 15158)
حدیث نمبر: 15159 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، هِشَامٍ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " ارْكَبْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس سے مرو ی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15597]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15597، ترقيم محمد عوامة 15159)
حدیث نمبر: 15160 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنِ الرَّجُلِ يَعْتِقُ أَمَتَهُ ثُمَّ يَتَزَوَّجُهَا، قَالَ:" هُوَ كَالرَّاكِبِ بَدَنَتَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنی باندی کو آزاد کر کے پھر اس کے ساتھ شادی کرلے؟ فرمایا کہ یہ اس شخص کی طرح ہے جو اپنے ھدی کے اونٹ پر سواری کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15598]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15598، ترقيم محمد عوامة 15160)