☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
طواف کے سات چکر ملا کر (لگاتار) کرنا، اور کن حضرات نے اس میں اجازت دی ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← طواف کے سات چکر ملا کر (لگاتار) کرنا، اور کن حضرات نے اس میں اجازت دی ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 16
حدیث نمبر: 15019 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا " كَانَتْ لَا تَرَى بَأْسًا أَنْ يَطُوفَ الرَّجُلُ ثَلَاثَةَ أَسْبَاعٍ أَوْ خَمْسَةً , ثُمَّ يُصَلِّيَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کوئی حرج نہیں سمجھتی تھی کہ طواف کرنے والا تین بار یا پانچ بار طواف کرے پھر وہ نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15448]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15448، ترقيم محمد عوامة 15019)
حدیث نمبر: 15020 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا" كَانَتْ تَقْرِنُ بَيْنَ الْأَسَابِيعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا طواف کے کئی چکر ملا کر کرتیں (کئی طواف کرتیں پھر نماز پڑھتیں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15449]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15449، ترقيم محمد عوامة 15020)
حدیث نمبر: 15021 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: أَبُو بَكْرٍ عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَطُوفَ الرَّجُلُ ثَلَاثَةَ أَسْبَاعٍ أَوْ خَمْسَةً , ثُمَّ يُصَلِّيَ الرَّكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ارشاد فرماتی ہیں کہ کوئی حرج نہیں کہ کوئی شخص تین یا پانچ طواف اکٹھے کرے پھر وہ دو رکعتیں ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15450]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15450، ترقيم محمد عوامة 15021)
حدیث نمبر: 15022 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، أَنَّهُ " قَرَنَ مَرَّةً".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد نے ایک بار ملا کر (کئی) طواف کیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15451]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15451، ترقيم محمد عوامة 15022)
حدیث نمبر: 15023 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ، عَنْ مُجَاهِدٍ، أَنَّهُ أَنْكَرَهُ، وَقَالَ:" مَا فَعَلَهُ أَحَدٌ إلَّا رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ , الْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد نے اس کا انکار فرمایا اور فرمایا کہ سوائے ایک قریشی کے کسی نے بھی ایسا نہیں کیا جس کا نام مسور بن مخرمہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15452]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15452، ترقيم محمد عوامة 15023)
حدیث نمبر: 15024 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ حَنْظَلَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، أَنَّهُ " طَافَ ثَلَاثَةَ أَسْبَاعٍ , ثُمَّ صَلَّى سِتَّ رَكَعَاتٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس نے اکٹھے چھ طواف کیے پھر چھ رکعتیں بعد میں اکٹھی ادا فرمائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15453]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15453، ترقيم محمد عوامة 15024)
حدیث نمبر: 15025 مصنف ابن ابی شیبہ
وَالْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنّ طَاوُسًا وَالْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ " كَانَا يَقْرِنَانِ بَيْنَ الْأَسَابِيعِ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس اور حضرت مسور بن مخرمہ کئی طواف ایک ساتھ ملایا کرتے تھے اور حضرت عطاء ایسا کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15454]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15454، ترقيم محمد عوامة 15025)
حدیث نمبر: 15026 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، قَالَ: جَاوَرْتُ بِمَكَّةَ وَثَمَّةَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ وَعَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ " فَطَافَ عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ ثَلَاثَةَ أَسَابِيعَ , وَصَلَّى لِكُلِّ أُسْبُوعٍ رَكْعَتَيْنِ , ثُمَّ أَتَى الْحَجَرَ فَاسْتَلَمَهُ ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں مکہ مکرمہ میں رہا وہاں حضرت سعید بن جبیر اور حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین بھی تھے، حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین نے تین طواف اکٹھے کیے اور پھر ہر طواف کے بدلے (سات چکروں کے بدلے) دو رکعتیں ادا فرمائیں اور پھر حجر اسود پر تشریف لائے اور اس کا استلام کیا، حضرت سعید بن جبیر نے دن کے وقت ایسا فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15456]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15456، ترقيم محمد عوامة 15026)
حدیث نمبر: 15027 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ، قَالَ: ذَكَرُوا عِنْدَ الْقَاسِمِ أَنَّ عَائِشَةَ " كَانَتْ تَقْرِنُ بَيْنَ الْأَسَابِيعِ" , فَقَالَ: اتَّقُوا اللَّهَ , وَلَا تَقُولُوا عَلَى أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ مَا لَمْ تَكُنْ تَفْعَلُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم کے سامنے لوگوں نے ذکر کیا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کئی طواف ملا کر اکٹھے فرمایا کرتی تھیں، آپ نے فرمایا لوگو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور ام المؤمنین کے متعلق ایسی بات نہ کرو جو وہ نہیں کیا کرتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15458]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15458، ترقيم محمد عوامة 15027)
حدیث نمبر: 15028 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " مَضَتِ السُّنَّةُ أَنَّ مَعَ كُلِّ سُبُوعٍ رَكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زھری فرماتے ہیں کہ سنت گزر چکی ہے کہ ہر سات چکروں پر دو رکعات ادا کرنا ضروری ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15459]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15459، ترقيم محمد عوامة 15028)
حدیث نمبر: 15029 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ خَالِدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ: رَأَيْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ وَسَالِمًا وَعُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ " يُصَلُّونَ عِنْدَ كُلِّ سُبُوعٍ رَكْعَتَيْنِ , وَلَا يَقْرِنُونَ بَيْنَ السُّبُوعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن ابوبکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد، حضرت سالم اور حضرت عبید اللہ بن عبد اللہ کو دیکھا وہ طواف کے ہر سات چکروں پر دو رکعتیں ادا فرماتے، اور کئی طواف ملا کر نہ کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15460]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15460، ترقيم محمد عوامة 15029)
حدیث نمبر: 15030 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْنٌ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ:" رَأَيْتُ خَارِجَةَ بْنَ زَيْدٍ، يُصَلِّي عند كُلِّ سُبُوعٍ رَكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن السائب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت خارجہ بن زید کو دیکھا کہ آپ نے طواف کے ہر سات چکروں پر دو رکعتیں ادا فرمائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15461]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15461، ترقيم محمد عوامة 15030)
حدیث نمبر: 15031 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْنٌ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ " كَانَ لَا يَقْرِنُ بَيْنَ السُّبُوعِ , وَيُصَلِّي لِكُلِّ سُبُوعٍ رَكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ کئی طواف اکٹھے ملا کر نہ کرتے تھے اور ہر طواف پر دو رکعتیں ادا فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15462]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15462، ترقيم محمد عوامة 15031)
حدیث نمبر: 15032 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: رَأَيْتُ عِرَاكَ بْنَ مَالِكٍ " يُصَلِّي عِنْدَ كُلِّ أُسْبُوعٍ رَكْعَتَيْنِ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ثابت بن قیس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عراک بن مالک کو دیکھا کہ آپ نے ہر طواف پر (سات چکروں پر) دو رکعتیں ادا فرمائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15463]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15463، ترقيم محمد عوامة 15032)
حدیث نمبر: 15033 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ:" لِكُلِّ سُبُوعٍ رَكْعَتَانِ , لَا يُجْزِئُ مِنْهَا تَطَوُّعٌ وَلَا فَرِيضَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ طواف کے ہر سات چکروں پر دو رکعتیں ہیں، کوئی نفل اور فرض نماز اس کی جگہ کافی نہ ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15464]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15464، ترقيم محمد عوامة 15033)
حدیث نمبر: 15455 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكَانَ عَطَاءٌ لَا يَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15455، ترقيم محمد عوامة ---)