☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص مکہ مکرمہ سے نکلے تو وہ یوں نہ کہے کہ میں حج کرنے والا ہوں (حاجی ہوں) اور وہ کیا کہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← کوئی شخص مکہ مکرمہ سے نکلے تو وہ یوں نہ کہے کہ میں حج کرنے والا ہوں (حاجی ہوں) اور وہ کیا کہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 14278 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " إذَا خَرَجْتَ وَأَنْتَ تُرِيدُ الْحَجَّ فَلَا تَقُلْ: إنِّي حَاجٌّ حَتَّى تُهِلَّ"، قَالَ: فَقُلْتُ: أَيُّ شَيْءٍ أَقُولُ؟ قَالَ: قُلْ:" إنِّي مُسَافِرٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس ارشاد فرماتے ہیں کہ جب تم نکلو اور تمہارا ارادہ حج کرنے کا ہو تو جب تک احرام نہ باندھ لو یوں مت کہو کہ میں حج کرنے والا ہوں۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا تو پھر میں کیا کہوں؟ آپ نے فرمایا کہ یوں کہو کہ میں مسافر ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14640]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14640، ترقيم محمد عوامة 14278)
حدیث نمبر: 14279 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ العَلاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ خَيْثَمَةَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " مَنْ أَرَادَ هَذَا الْوَجْهَ فَلَا يَقُلْ إنِّي حَاجٌّ إنَّمَا الْحَاجُّ الْمُحْرِمُ: وَلْيَقُلْ إنِّي وَافِدٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جو حج کے لیے نکلنے کا ارادہ رکھتا ہو وہ یوں نہ کہے کہ میں حج کرنے جا رہا ہوں، کیونکہ حاجی تو وہ ہے جو محرم ہے، اس کو چاہئے کہ وہ یوں کہے کہ میں مسافر، قاصد ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14641]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14641، ترقيم محمد عوامة 14279)
حدیث نمبر: 14280 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي الرَّجُلِ يَحُجُّ فَيَبْدُو لَهُ أَنْ يَرْجِعَ قَبْلَ أَنْ يُحْرِمَ؟ قَالَ:" لَا بَأْسَ أَنْ يَرْجِعَ قَبْلَ أَنْ يُحْرِمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے دریافت کیا گیا کہ کوئی حج کرنے جا رہا ہو، پھر احرام باندھنے سے قبل واپس لوٹنا ظاہر ہوجائے؟ آپ نے فرمایا کہ احرام باندھنے سے قبل واپس جانے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14642]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14642، ترقيم محمد عوامة 14280)
حدیث نمبر: 14281 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي غَنِيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: " إذَا خَرَجَ الرَّجُلُ إلَى مَكَّةَ ثُمَّ بَدَا لَهُ أَنْ يَرْجِعَ رَجَعَ مَا لَمْ يُهِلَّ بِالْحَجِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص مکہ مکرمہ سے حج کی نیت سے نکلے پھر اس کو واپس لوٹنا پڑجائے تو جب تک اس نے حج کے لیے احرام نہیں باندھا واپس لوٹ سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14643]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14643، ترقيم محمد عوامة 14281)
حدیث نمبر: 14282 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وطَاوُسٍ، قَالَا:" إنْ شَاءَ تَمَّ، وَإِنْ شَاءَ رَجَعَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو حج مکمل کرے اور اگر چاہے تو واپس لوٹ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14644]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14644، ترقيم محمد عوامة 14282)