☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کفارہ کی قربانی اور شکار کی جزا کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← کفارہ کی قربانی اور شکار کی جزا کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 13361 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ، وَمُجَاهِدٍ، أَنَّهُمْ قَالُوا: " لَا يُؤْكَلُ مِنَ الْفِدْيَةِ , وَمِنْ جَزَاءِ الصَّيْدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ محرم فدیہ اور شکار کی جزاء میں سے نہیں کھائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13671]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13671، ترقيم محمد عوامة 13361)
حدیث نمبر: 13362 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " إذَا عَطِبَتِ الْبَدَنَةُ , أَوْ كُسِرَتْ أَكَلَ مِنْهَا صَاحِبُهَا , وَأَطْعَمَتْ وَلَمْ يُبَدِّلْهَا إلَّا أَنْ يَكُونَ نَذْرًا , أَوْ جَزَاءَ صَيْدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے تھے کہ اگر اونٹ راستے میں تھک جائے یا اس کا پاؤں ٹوٹ جائے تو اس کا مالک اس میں سے خود بھی کھا سکتا ہے اور دوسروں کو بھی کھلا سکتا ہے، اس پر اس کا بدل لازم نہیں ہے، ہاں اگر وہ نذر یا شکار کے بدلے کا جانور ہو تو پھر اگر کھالیا تو بدل لازم آئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13672]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13672، ترقيم محمد عوامة 13362)
حدیث نمبر: 13363 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " مَا كَانَ مِنْ جَزَاءِ صَيْدٍ , أَوْ نُسُكٍ , أَوْ نَذْرٍ لِلْمَسَاكِينِ فَإِنَّهُ لَا يَأْكُلُ مِنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جو جانور شکار کی جزاء ہو یا قربانی کے لیے یا مساکین کے لیے نذر ہو تو اس میں سے خود نہیں کھائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13673]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13673، ترقيم محمد عوامة 13363)
حدیث نمبر: 13364 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا يَأْكُلُ مِنْ جَزَاءِ الصَّيْدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ شکار کے جزاء میں دی جانے والی قربانی میں سے خود نہیں کھائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13674]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13674، ترقيم محمد عوامة 13364)
حدیث نمبر: 13365 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " لَا يُؤْكَلُ مِنَ النَّذْرِ , وَلَا مِنَ الْكَفَّارَةِ , وَلَا مِمَّا جُعِلَ لِلْمَسَاكِينِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ جو قربانی نذر کی ہو یا کفارہ کی ہو یا مساکین کے لیے ہو اس میں سے خود نہ کھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13675]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13675، ترقيم محمد عوامة 13365)
حدیث نمبر: 13366 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ : " لَا يُؤْكَلُ مِنَ النَّذْرِ , وَلَا مِنْ جَزَاءِ الصَّيْدِ , وَلَا مِمَّا جُعِلَ لِلْمَسَاكِينِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بھی یہی مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13676]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13676، ترقيم محمد عوامة 13366)
حدیث نمبر: 13367 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، قَالَ: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " لَا تَأْكُلْ مِنْ جَزَاءِ الصَّيْدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ شکار کرنے کے بدلے جو قربانی کی جائے اس میں سے خود نہ کھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13677]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13677، ترقيم محمد عوامة 13367)