☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في الزحام على الحجر
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الحج← ما قالوا في الزحام على الحجر
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 9
Hadith No.: 13323 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ فُضَيْلٍ ، وَوَكِيعٌ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، وَوَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ , قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ: " مَا صَنَعْتَ؟ قَالَ: اسْتَلَمْتُ وَتَرَكْتُ، قَالَ: أَصَبْتَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عبد الرحمن بن عوف سے دریافت فرمایا: طواف میں تو نے کیا کیا؟ آپ نے فرمایا میں نے حجر اسود کا استلام کیا اور اس کو چھوڑ دیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو نے ٹھیک کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13632]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13632، ترقيم محمد عوامة 13323)
Hadith No.: 13324 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ " زَاحَمَ عَلَى الْحَجَرِ حَتَّى دَمِيَ مَنْخِرُهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو حجر اسود پر دھکے دیتے ہوئے دیکھا، یہاں تک کہ آپ کی ناک خون آلود ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13633]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13633، ترقيم محمد عوامة 13324)
Hadith No.: 13325 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ:" طُفْتُ مَعَهُ فَكَانَ لَا يُزَاحِمُ عَلَى الْحَجَرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت الشیبانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ طواف کیا آپ حجر اسود پر دھکے نہ دیتے (بلکہ استلام کر کے گذر جاتے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13634]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13634، ترقيم محمد عوامة 13325)
Hadith No.: 13326 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو سَعْدٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُيَسَّرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إذَا كَانَ عَلَى الْحَجَرِ زِحَامٌ فَلَا تُؤْذِيَنَّ , وَلا تُؤْذَيَنَّ وَابْعُدْ مِنْهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب حجر اسود پر اژدہام دیکھو تو نہ کسی کو تکلیف پہنچاؤ اور نہ خود تکلیف اٹھاؤ اور اس سے دور ہو جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13635]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13635، ترقيم محمد عوامة 13326)
Hadith No.: 13327 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، قَالا: " لَا يُزَاحَمُ عَلَى الْحَجَرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید حجر اسود پر ازدحام نہ کرتے تھے (کسی کو دھکا نہ دیتے تھے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13636]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13636، ترقيم محمد عوامة 13327)
Hadith No.: 13328 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يُزَاحِمَ عَلَى الْحَجَرِ تُؤْذِي مُسْلِمًا , أَوْ يُؤْذِيكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ حجر اسود پر لوگوں کو دھکا دیا جائے، مسلمانوں کو تکلیف ہو اور تمہیں خود تکلیف ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13637]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13637، ترقيم محمد عوامة 13328)
Hadith No.: 13329 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَمُجَاهِدٍ، وَمُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، وَسَالِمٍ، وَالْقَاسِمِ، أَنَّهُمْ " لَمْ يَكُونُوا يُزَاحِمُونَ عَلَى الْحَجَرِ , وَكَانُوا يُقِيمُونَ سَاعَةً مُسْتَقْبَلَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء، حضرت مجاہد، حضرت محمد بن علی، حضرت سلالم اور حضرت قاسم حجر اسود پر دھکے دینے کو ناپسند کرتے تھے، وہ حجر اسود کے سامنے کچھ دیر کھڑے ہوتے اور گذر جاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13638]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13638، ترقيم محمد عوامة 13329)
Hadith No.: 13330 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدٍ الطَّائِيِّ، قَالَ: رَأَيْتُ الْحَسَنَ " أَتَى الْحَجَرَ فَرَأَى زِحَامًا , فَلَمْ يَسْتَلِمْهُ فَدَعَا، ثُمَّ أَتَى الْمَقَامَ فَصَلَّى عِنْدَهُ رَكْعَتَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن عبید الطائی فرماتے ہیں کہ حضرت حسن نے حجر اسود پر اژدحام دیکھا تو استلام نہ کیا، آپ نے دعا کی اور مقام ابراہیم پر آگئے اور دو رکعتیں ادا فرمائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13639]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13639، ترقيم محمد عوامة 13330)
Hadith No.: 13331 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي الْعَوَّامِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ " كَانَ يَسْتَلِمُهُ وَلَا يُزَاحِمُ عَلَيْهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما حجر اسود کا استلام فرماتے لیکن دھکم پیل نہ کرتے جب کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اس طرح کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13640]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13640، ترقيم محمد عوامة 13331)