☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جب دوران طواف حجر اسود کے برابر ہو تو اس کی طرف دیکھے اور تکبیر کہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جب دوران طواف حجر اسود کے برابر ہو تو اس کی طرف دیکھے اور تکبیر کہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 13316 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الْأَحْوَصِ ، أَبِي يَعْفُورٍ ، رَجُلٌ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ ، قَالَ: خَطَبَنَا رَجُلٌ مِنْ خُزَاعَةَ كَانَ أَمِيرًا عَلَى الْحَجِّ بِمَكَّةَ , فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ إنَّ عُمَرَ كَانَ رَجُلًا شَدِيدًا , وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهُ: يَا عُمَرُ " إنَّكَ رَجُلٌ شَدِيدٌ تُؤْذِي الضَّعِيفَ , فَإِذَا طُفْتَ بِالْبَيْتِ وَرَأَيْتَ مِنَ الْحَجَرِ خَلْوَةً فَادْنُ مِنْهُ , وَإِلَّا فَكَبِّرْ وَهَلِّلْ وَامْضِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو یعفور فرماتے ہیں کہ خزاعہ کے ایک شخص نے جو حاجیوں پر امیر تھا ہمیں مکہ میں خطبہ دیا اور فرمایا: اے لوگو! حضرت عمر بڑے طاقور اور مضبوط جسم کے مالک تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے عمر تو قوی شخص ہے، تو کمزور کو تکلیف پہنچاتا ہے، جب تو بیت اللہ کا طواف کرے اور حجر اسود کو خالی دیکھے تو اس کے قریب ہوجا (اور اگر رش ہو تو) تکبیر وتہلیل کہہ کر گذر جا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13624]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13624، ترقيم محمد عوامة 13316)
حدیث نمبر: 13317 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " إذَا حَاذَيْتَ بِهِ فَكَبِّرْ , وَادْعُ , وَصَلِّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ جب حجر اسود کے برابر آ جاؤ تو تکبیر کہو اور دعا کرو اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13625]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13625، ترقيم محمد عوامة 13317)
حدیث نمبر: 13318 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَاصِمٍ، قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ " يَطُوفُ بِالْبَيْتِ حَتَّى إذَا حَاذَى بِالْحَجَرِ نَظَرَ إلَيْهِ أَوْالْتَفَتَ إلَيْهِ , فَكَبَّرَ نَحْوَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو طواف کرتے ہوئے دیکھا جب آپ حجر اسود کے برابر آتے تو اس کی طرف متوجہ ہوتے اور تکبیر پڑھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13626]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13626، ترقيم محمد عوامة 13318)
حدیث نمبر: 13319 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسًا
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَاصِمٍ، قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسًا " يَسْتَقْبِلُ الْأَرْكَانَ بِالتَّكْبِيرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو ارکان کا استقبال (استلام) تکبیر کے ساتھ کرتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13627]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13627، ترقيم محمد عوامة 13319)
حدیث نمبر: 13320 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أَنَّ هِشَامَ بْنَ عُرْوَةَ، قَالَ: كَانَ أَبِي" إذَا غُلِبَ اسْتَقْبَلَهُ وَكَبَّرَ وَمَضَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد محترم حضرت عروہ جب ازد حام دیکھتے تو حجر اسود کے سامنے آ کر تکبیر کہتے اور گذر جاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13628]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13628، ترقيم محمد عوامة 13320)
حدیث نمبر: 13321 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، قَالَ: رَأَيْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ " حِينَ اسْتَفْتَحَ الطَّوَافَ اسْتَقْبَلَ الْحَجَرَ وَلَمْ يَمَسَّهُ , وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَكَبَّرَ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو دیکھا کہ آپ نے طواف کی ابتداء حجر اسود کے سامنے آ کر کی لیکن اس کو ہاتھ نہ لگایا تکبیر کہی اور ہاتھوں کو بلند کیا، راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا: تکبیر کہو اور تکبیر کہتے وقت ہاتھوں کو نہ اٹھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13629]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13629، ترقيم محمد عوامة 13321)
حدیث نمبر: 13322 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بُرْجَانَ، قَالَ: رَأَيْتُ مُجَاهِدًا " إذَا مَرَّ بِالْحَجَرِ نَظَرَ إلَيْهِ فَكَبَّرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن برجان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کو طواف کرتے ہوئے دیکھا، جب آپ حجر اسود کے پاس سے گذرتے تو اس کی طرف دیکھ کر تکبیر پڑھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13631]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13631، ترقيم محمد عوامة 13322)