☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في (الخشكنانج) الأصفر (للمحرم)
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الحج← في (الخشكنانج) الأصفر (للمحرم)
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 11
حديث رقم: 13265 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، قَالَ:" أَرْسَلَ مُجَاهِدٌ وَسَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ إلى عَطَاءٍ، يَسْأَلانِهِ عَنِ الطَّعَامِ لِلْمُحْرِمِ فِيهِ الزَّعْفَرَانُ؟ فَكَرِهَهُ" , فَقَالَا:" تَأْثِرُهُ عَنْ أَحَدٍ"؟ فَقَالَ:" لَا , فَأَكَلَا وَلَمْ يَنْظُرَا إلَى قَوْلِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن ابو زیاد فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد اور حضرت سعید بن جبیر حضرت عطاء کے پاس محرم کا زعفران ملی ہوئی روٹی کھانے کے متعلق دریافت کرنے گئے؟ حضرت عطاء نے اس کو ناپسند فرمایا: ان دونوں حضرات نے فرمایا: کسی نے اس بارے میں آپ سے حدیث روایت کی ہے؟ حضرت عطاء نے فرمایا نہیں، تو ان دونوں حضرات نے وہ روٹی کھالی اور ان کے قول کی پرواہ نہ کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13570]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13570، ترقيم محمد عوامة 13265)
حديث رقم: 13266 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ خُصَيْفٍ، قَالَ: سَأَلْتُ مُجَاهِدًا، وَعَطَاءً، عَنِ " الْخُشْكِنَانْجِ، وَالْخَبِيصِ الْأَصْفَرِ فَكَرِهَاهُ" ,
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خصیف فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد اور حضرت عطاء سے خشکنانج روٹی اور زرد حلوہ کے متعلق دریافت کیا؟ آپ دونوں نے اس کو ناپسند فرمایا: راوی کہتے ہیں کہ میں نے پھر حضرت سعید بن جبیر سے دریافت کیا آپ نے فرمایا: کیا تو حالت احرام میں زیتون کا تیل استعمال کرتا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ نہیں، فرمایا: کیا تو حالت احرام میں گھی استعمال کرتا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ نہیں، آپ نے فرمایا کہ بیشک خشک نانج روٹی تو آگ میں پکائی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13571]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13571، ترقيم محمد عوامة 13266)
حديث رقم: 13267 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِالْخُشْكِنَانْجِ الْمُصَفَّرِ لِلْمُحْرِمِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ زرد روٹی جس میں زعفران ملا ہو اس کے محرم کے لیے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13573]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13573، ترقيم محمد عوامة 13267)
حديث رقم: 13268 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ " كَانَ لَا يَرَى بِالْخَبِيصِ الْأَصْفَرِ وَالْخُشْكِنَانْجِ الْأَصْفَرِ بَأْسًا إذَا مَسَّتْهُ النَّارُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن جب زرد حلوہ اور خشکنانج روٹی کو آگ میں بنایا جائے تو محرم کے لیے اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں سمجھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13574]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13574، ترقيم محمد عوامة 13268)
حديث رقم: 13269 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، وَعَطَاءٍ، أنهما " كَانَا لَا يَرَيَانِ بَأْسًا بِالْخَبِيصِ الْأَصْفَرِ لِلْمُحْرِمِ , وَيَقُولَانِ: مَا مَسَّتْهُ النَّارُ فَلَا بَأْسَ بِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس اور حضرت عطاء محرم کے لیے زرد حلوہ استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے اور فرماتے ہیں کہ جو چیز آگ میں پکی ہو اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13575]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13575، ترقيم محمد عوامة 13269)
حديث رقم: 13270 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَأْكُلَ الْمُحْرِمُ الطَّعَامَ فِيهِ الزَّعْفَرَانُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ محرم کے لیے ایسا کھانا استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں جس میں زعفران ملا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13576]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13576، ترقيم محمد عوامة 13270)
حديث رقم: 13271 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ بَسَّامٍ، عَنِ الْحَكَمِ، أَنَّهُ " كَانَ لَا يَرَى بِالْخَبِيصِ الْأَصْفَرِ وَالْخُشْكِنَانْجِ الأَصْفَرِ بَأْسًا لِلْمُحْرِمِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم محرم کے لیے زرد حلوہ اور زعفران ملی ہوئی روٹی کے استعمال کرنے کوئی حرج نہیں سمجھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13577]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13577، ترقيم محمد عوامة 13271)
حديث رقم: 13272 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، قَالَ: ذُكِرَ لِإِبْرَاهِيمَ أَنَّ الْمُغِيرَةَ " يَكْرَهُ أَنْ يَأْكُلَ الْخُشْكِنَانْجَ الْأَصْفَرَ فِي الْإِحْرَامِ" , وَكَأَنَّ إبْرَاهِيمُ تَعَجَّبَ مِنْهُ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اعمش کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم کے سامنے ذکر کیا گیا کہ حضرت مغیرہ محرم کے لیے زرد زعفران ملی ہوئی روٹی استعمال کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے، حضرت ابراہیم یہ سن کر ان پر تعجب کرنے لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13578]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13578، ترقيم محمد عوامة 13272)
حديث رقم: 13273 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ " كَانَ يَأْكُلُ الْخُشْكِنَانْجَ الْأَصْفَرَ وَهُوَ مُحْرِمٌ" ,
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اسود نے حالت احرام میں زرد زعفران ملی ہوئی روٹی استعمال کی، اور حضرت ابو جعفر زعفران ملا ہوا کھانا استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13579]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13579، ترقيم محمد عوامة 13273)
حديث رقم: 13274 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ بَذِيمَةَ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ" كَرِهَهُ , ثُمَّ لَمْ يَرَ بِهِ بَأْسًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عروہ بن زبیر نے اس کو ناپسند فرمایا: پھر اس کے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13581]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13581، ترقيم محمد عوامة 13274)
حديث رقم: 13275 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " لَمْ يَكُنْ يَرَى بِهِ بَأْسًا بِالْخُشْكِنَانْجِ الْأَصْفَرِ لِلْمُحْرِمِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما محرم کے لیے زرد زعفران ملی ہوئی روٹی استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13582]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13582، ترقيم محمد عوامة 13275)