☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات نے جلدی احرام باندھنے کو ناپسند کیا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جن حضرات نے جلدی احرام باندھنے کو ناپسند کیا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 12838 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى , عَنْ يُونُسَ , عَنِ الْحَسَنِ , " أَنَّ ابْنَ عَامِرٍ أَحْرَمَ مِنْ خُرَاسَانَ , فَعَابَ ذَلِكَ عَلَيْهِ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ , وَغَيْرُهُ , وَكَرِهَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عامر نے خراسان سے احرام باندھا تو حضرت عثمان بن عفان اور دیگر حضرات نے اس کی مذمت کی اور انہوں نے اس کو ناپسند کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13120]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13120، ترقيم محمد عوامة 12838)
حدیث نمبر: 12839 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي ذَرٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ , عَنِ الْأَعْمَشِ , عَنْ إبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: " اسْتَمْتِعُوا بِثِيَابِكُمْ , فَإِنَّ رِكَابَكُمْ لَا يُغْنِي مِنَ اللَّهِ شَيْئًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ اپنے انہی کپڑوں سے فائدہ حاصل کرو، بیشک تمہاری سواری تمہیں اللہ سے کسی چیز میں مستغنی نہیں کرتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13121]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13121، ترقيم محمد عوامة 12839)
حدیث نمبر: 12840 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ , عَنْ سُفْيَانَ , عَنْ مَنْصُورٍ , عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: كَانَ عَلْقَمَةُ " يَسْتَمْتِعُ مِنْ ثِيَابِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ اپنے کپڑوں میں ہی فائدہ اٹھاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13122]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13122، ترقيم محمد عوامة 12840)
حدیث نمبر: 12841 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ , عَنْ شَيْخٍ يُقَالُ لَهُ مُسْلِمٌ , أَنَّ عُمَرَ رَأَى رَجُلًا قَدْ أَحْرَمَ مِنْ مِطْرَسِ الْهِنْدِ , فَقَالَ:" انْظُرُوا إلَى مَا صَنَعَ هَذَا بِنَفْسِهِ , وَقَدْ يَسَّرَ اللَّهُ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر نے ایک شخص کو دیکھا جس نے قطرسیّ الھیئہ (واسط اور بصرہ کا درمیانی علاقہ) سے احرام باندھا ہوا تھا آپ نے فرمایا: اس شخص کو دیکھو اس نے اپنی طرف سے کیا بنایا ہوا ہے حالانکہ اللہ پاک نے اس پر آسانی فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13123]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13123، ترقيم محمد عوامة 12841)
حدیث نمبر: 12842 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ , عَنْ سَعِيدٍ , عَنْ قَتَادَةَ , عَنِ الْحَسَنِ , أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ أَحْرَمَ مِنَ الْبَصْرَةِ , فَقَدِمَ عَلَى عُمَرَ , فَأَغْلَظَ لَهُ , وَقَالَ: يَتَحَدَّثُ النَّاسُ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْرَمَ مِنَ الامْصَارِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین نے بصرہ سے احرام بندھا، پھر وہ حضرت عمر کے پاس آئے تو آپ نے ان سے سخت کلام کیا اور فرمایا: لوگ بیان کریں گے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک شخص شہروں میں سے کسی شہر سے احرام باندھتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13124]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13124، ترقيم محمد عوامة 12842)
حدیث نمبر: 12843 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، نَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ مُسْلِمٍ أَبِي سَلْمَانَ،" أَنَّ رَجُلًا أَحْرَمَ مِنَ الْكُوفَةِ , فَرَآهُ عُمَرُ سَيِّئَ الْهَيْئَةِ , فَأَخَذَ بِيَدِهِ وَجَعَلَ يَدُورُ بِهِ فِي الْحِلَقِ , وَيَقُولُ:" انْظُرُوا إلَى مَا صَنَعَ هَذَا بِنَفْسِهِ , وَقَدْ وَسَّعَ اللَّهُ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسلم ابی سلمان کہتے ہیں ایک شخص نے کوفہ سے احرام باندھا، حضرت عمر نے اس کو خستہ حالت میں دیکھا تو اس کو بازو سے پکڑا اور لوگوں کی مجلسوں میں گھمایا اور ساتھ یہ فرما رہے تھے اس شخص کو دیکھو اس نے اپنی طرف سے یہ کام کیا ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ نے اس پر آسانی فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13125]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13125، ترقيم محمد عوامة 12843)
حدیث نمبر: 12844 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْكِينٌ أَبُو هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ مُجَاهِدًا , وَسَأَلَهُ رَجُلٌ أَيُّهُمَا أَفْضَلُ , أُحْرِمُ مِنْ بَيْتِي , أَوْ مِنْ مَسْجِدِ قَوْمِي , أَوْ مِنْ مِصْرَ , أَوْ مِنَ الْوَقْتِ , فَقَالَ مُجَاهِدٌ: " إنِّي لَأُحْرِمُ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ فَأَخَافُ أَنْ لَا أُحِلَّ حَتَّى أُجْرِحَ إحْرَامِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے ایک شخص نے دریافت کیا کونسا شخص زیادہ افضل ہے، جو اپنے گھر سے احرام باندھے، قوم و قبیلہ کی مسجد سے باندھے یا شہر کی مسجد سے باندھے یا میقات سے باندھے؟ حضرت مجاہد نے فرمایا میں تو یوم الترویہ کے دن احرام باندھتا ہوں پھر مجھے خوف رہتا ہے کہ میں حلال نہ ہو جاؤں یہاں تک کہ میرا احرام مجھے حرج اور مصیبت میں ڈال دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13126]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13126، ترقيم محمد عوامة 12844)