☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من مات وعليه نذر
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← من مات وعليه نذر
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 8
Hadith No.: 12737 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ اسْتَفْتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَذْرٍ كَانَ عَلَى أُمِّهِ تُوُفِّيَتْ قَبْلَ أَنْ تَقْضِيَهُ , فَقَالَ:" اقْضِهِ عنهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن عبادہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ ان کی والدہ پر نذر تھی جو وہ پوری کرنے سے پہلے ہی فوت ہوگئیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو اس کی طرف سے پورا کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 13012]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13012، ترقيم محمد عوامة 12737)
Hadith No.: 12738 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ الْبُنَانِيِّ، عَنْ مَيْمُونٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، سُئِلَ عَنْ " رَجُلٍ مَاتَ وَعَلَيْهِ نَذْرٌ , فَقَالَ: يُصَامُ عنهُ النَّذْرُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص فوت ہوگیا اور اس پر نذر تھی؟ آپ نے فرمایا: اس کی طرف سے نذر کا روزہ رکھا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 13013]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13013، ترقيم محمد عوامة 12738)
Hadith No.: 12739 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ مَرَّةً: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ :" إذَا مَاتَ وَعَلَيْهِ نَذْرٌ قَضَى عنهُ وَلِيُّهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ کوئی شخص فوت ہوجائے اور اس پر نذر ہو تو اس کا ولی اس کو پورا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 13014]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13014، ترقيم محمد عوامة 12739)
Hadith No.: 12740 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي " رَجُلٍ مَاتَ وَعَلَيْهِ نَذْرُ صَوْمٍ , قَالَ: يُطْعِمُ عنهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ ایک شخص فوت ہوگیا اور اس پر روزے کی نذر تھی، فرماتے ہیں اس کی طرف سے کھانا کھلایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 13015]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13015، ترقيم محمد عوامة 12740)
Hadith No.: 12741 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي رَجُلٍ نَذَرَ أَنْ يَصُومَ , فَمَاتَ قَبْلَ أَنْ يَصُومَ , قَالَ:" كَانَ يُعْجِبُهُ أَنْ يُقْضَى عنهُ الصَّوْمُ صَوْمًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے مروی ہے کہ ایک شخص نے روزے کی نذر مانی اور روزہ رکھنے سے پہلے ہی مرگیا تو فرماتے ہیں پسندیدہ یہ ہے کہ اس کی طرف سے روزہ کی قضاء روزے سے کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 13016]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13016، ترقيم محمد عوامة 12741)
Hadith No.: 12742 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ طَاوُسٍ، فِي النَّذْرِ عَلَى الْمَيِّتِ قَالَ:" يَقْضِيهِ وَرَثَتُهُ بَيْنَهُمْ , إنْ كَانَ عَلَى رَجُلٍ صَوْمُ سَنَةٍ , إنْ شَاءَ صَامَ كُلُّ إنْسَانٍ مِنْهُمْ ثَلَاثَةَ أَشْهُرٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس میت پر نذر کے متعلق فرماتے ہیں ان کے ورثاء کے درمیان فیصلہ کیا جائے گا اور اگر کسی شخص کے ذمہ سال کے روزے ہوں تو اگر ورثاء چاہیں تو روزے رکھ لیں، ورثاء میں سے ہر کوئی تین مہینے رکھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 13017]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13017، ترقيم محمد عوامة 12742)
Hadith No.: 12743 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، مُحَمَّدِ بْنِ كُرَيْبٍ ، كُرَيْبٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، سِنَانِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْجُهَنِيِّ ، عَمَّتُهُ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كُرَيْبٍ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ سِنَانِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْجُهَنِيِّ ، أَنَّهُ حَدَّثَتْهُ عَمَّتُهُ ، أَنَّهَا أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , تُوُفِّيَتْ أُمِّي وَعَلَيْهَا مَشْيٌ إلَى الْكَعْبَةِ نَذْرٌ , فَقَالَ:" هَلْ تَسْتَطِيعِينَ أَنْ تَمْشِينَ عَنْهَا؟" فَقَالَتْ: نَعَمْ , قَالَ:" فَامْشِ عَنْ أُمِّكَ" , فَقَالَتْ: أَيُجْزِئُ ذَلِكَ عنهَا؟، فَقَالَ: نَعَمْ" أَرَأَيْتِ لَوْ كَانَ عَلَيْهَا دَيْنٌ فَقَضَيْتُهُ , هَلْ كَانَ يُقْبَلُ مِنْكَ؟"، قَالَتْ نَعَمْ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُ أَحَقُّ بِذَلِكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سنان بن عبد اللہ الجھنی اپنی چچی سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ٖ! میری والدہ فوت ہوگئیں ہیں ان کے ذمہ کعبہ پیدل جانے کی نذر تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: کیا تم طاقت رکھتی ہو کہ ان کی جگہ چل کر جاؤ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پھر اپنی والدہ کی طرف سے چل کر جاؤ، میں نے عرض کیا کیا یہ ان کی طرف سے کفایت کر جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تیرا کیا خیال ہے کہ اگر ان پر قرض ہوتا جو تو ادا کرتی تو کیا وہ قرضہ تجھ سے قبول (وصول) کیا جاتا؟ میں نے کہا جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اس کے زیادہ حقدار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 13018]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13018، ترقيم محمد عوامة 12743)
Hadith No.: 12744 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَطَاءٍ ، ابْنِ بُرَيْدَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عندَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إذْ جَاءَتْهُ امْرَأَةٌ، فَقَالَتْ: " إِنَّهُ كَانَ عَلَى أُمِّي صَوْمُ شَهْرَيْنِ , فَيُجْزِئُ عنهَا أَنْ نَصُومَ عنهَا؟ قَالَ: نَعَمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا ایک عورت آئی اور عرض کیا: میری والدہ پر دو مہینے کے روزے تھے، کیا یہ کافی ہوجائے گا کہ میں اس کی طرف سے روزے رکھ لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 13019]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13019، ترقيم محمد عوامة 12744)