☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات فرماتے ہیں کہ قسم کا کفارہ نصف صاع ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← بعض حضرات فرماتے ہیں کہ قسم کا کفارہ نصف صاع ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 12321 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " كَفَّارَةُ الْيَمِينِ إطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ , كُلُّ مِسْكِينٍ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ أَوْ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ فِي كَفَّارَةِ الْيَمِينِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں قسم کا کفارہ دس مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے، ہر مسکین کے لیے نصف صاع ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12571]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12571، ترقيم محمد عوامة 12321)
حدیث نمبر: 12322 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرِّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ وَأَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ حَوْطٍ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " إنَّا نُطْعِمُ نِصْفَ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ فِي كَفَّارَةِ الْيَمِينِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ بیشک ہم کھلاتے تھے نصف صاع گندم یا ایک صاع کھجور قسم کے کفارہ میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12572]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12572، ترقيم محمد عوامة 12322)
حدیث نمبر: 12323 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ يَسَارِ بْنِ نُمَيْرٍ، قَالَ: قَالَ لِي عُمَرُ :" إنِّي أَحْلِفُ لَا أُعْطِي أَقْوَامًا شَيْئًا , ثُمَّ يَبْدُو لِي فَأُعْطِيهِمْ , فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ فَأَطْعِمْ عني عَشَرَةَ مَسَاكِينَ , بَيْنَ كُلِّ مِسْكِينَيْنِ صَاعٌ مِنْ بُرٍّ , أَوْ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ لِكُلِّ مِسْكِينٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یسار بن نمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے مجھ سے فرمایا: میں نے قسم کھائی تھی کہ کسی کو کچھ نہ دوں گا، پھر میرے پاس کچھ لوگ آئے تو میں نے کچھ ان کو دے دیا، جب میں نے اس طرح کیا تو تم میری طرف سے دس مسکینوں کو کھانا کھلا دو، دو مسکینوں کے درمیان ایک صاع گندم ہو، یا ایک صاع کھجور ہر مسکین کے لیے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12573]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12573، ترقيم محمد عوامة 12323)
حدیث نمبر: 12324 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، فِي كَفَّارَةِ الْيَمِينِ، قَالَ:" مُدَّانِ لِكُلِّ مِسْكِينٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ قسم کے کفارہ میں ہر مسکین کے لیے دو مد (ایک پیمانہ ہے) ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12574]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12574، ترقيم محمد عوامة 12324)
حدیث نمبر: 12325 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " كَفَّارَةُ الْيَمِينِ وَالظِّهَارِ نِصْفُ صَاعٍ لِكُلِّ مِسْكِينٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ قسم اور ظہار کے کفارہ میں ہر مسکین کو نصف صاع دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12575]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12575، ترقيم محمد عوامة 12325)
حدیث نمبر: 12326 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " كَفَّارَةٌ فِي ظِهَارٍ أَوْ غَيْرِهِ , فَفِيهِ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ كَفَّارَتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ہر کفارہ خواہ وہ ظہار کا ہو یا اس کے علاوہ کوئی اور ہو اس میں گندم کا نصف صاع دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12576]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12576، ترقيم محمد عوامة 12326)
حدیث نمبر: 12327 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَوْفٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: " كَفَّارَةُ الْيَمِينِ، مُدُّ بُرٍّ أَوْ أَكْلَةٌ مَأْدُومَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ قسم کے کفارہ میں دو مد دیئے جائیں گے، یا روٹی کے ساتھ سالن ملا کر کھلایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12577]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12577، ترقيم محمد عوامة 12327)
حدیث نمبر: 12328 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: قُلْتُ: " أَجْمَعُهُمْ؟ قَالَ: لَا , أَعْطِهِمْ مُدَيِّنِ مُدًّا لِطَعَامِهِمْ وَمُدًّا لِإِدَامِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الکریم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے عرض کیا گیا میں ان کو جمع کرلوں؟ آپ نے فرمایا نہیں، ان کو دو مد دے ایک مد روٹی کے لیے اور ایک مد سالن کے لیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12578]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12578، ترقيم محمد عوامة 12328)
حدیث نمبر: 12329 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، أَنَّهُ قَالَ فِي إطْعَامِ الْمَسَاكِينِ فِي كَفَّارَةِ الظِّهَارِ وَقَالَ:" لِكُلِّ مِسْكِينٍ مُدُّ حِنْطَةٍ وَمُدُّ تَمْرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں ظہار کے کفارہ میں مسکینوں کو اس طرح کھانا کھلایا جائے گا کہ ہر مسکین کے لیے ایک مد گندم کا اور ایک مد کھجور ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12579]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12579، ترقيم محمد عوامة 12329)
حدیث نمبر: 12330 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " لِكُلِّ مِسْكِينٍ مُدَّانِ حِنْطَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ہر مسکین کے لیے گندم کا ایک مد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12580]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12580، ترقيم محمد عوامة 12330)
حدیث نمبر: 12331 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِيَاثٍ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ، عَنْ كَفَّارَةِ الْيَمِينِ , قَالَ:" إطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ , مَكُّوكٌ مَكُّوكٌ لِكُلِّ إنْسَانٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن غیاث فرماتے ہیں میں نے حضرت جابر بن زید سے قسم کے کفارہ کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا دس مسکینوں کو اس طرح کھانا کھلانا ہے کہ ہر مسکین کے لیے ڈیڑھ، ڈیڑھ صاع ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12581]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12581، ترقيم محمد عوامة 12331)
حدیث نمبر: 12332 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، فِي كَفَّارَةِ الْيَمِينِ،" مَكُّوكٌ طَعَامُهُ وَمَكُّوكٌ إدَامُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ قسم کا کفارہ ڈیڑھ صاع روٹی اور ڈیڑھ صاع سالن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12582]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12582، ترقيم محمد عوامة 12332)
حدیث نمبر: 12333 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَلْحَةَ، عَنْ يَسَارِ بْنِ نُمَيْرٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ :" إنِّي مِنْ أُمَرَاءِ الْمُسْلِمِينَ , فَإِذَا رَأَيْتنِي قَدْ حَلَفْتُ عَلَى يَمِينٍ لَمْ أُمْضِهَا فَأَطْعِمْ عني عَشَرَةَ مَسَاكِينَ، لِكُلِّ مِسْكِينٍ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ أَوْ صَاعٌ مِنْ شَعِيرٍ أَوْ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یسار بن نمیر فرماتے ہیں کہ فرمایا: میں مسلمانوں کا حاکم بنتا ہوں پس جب تم مجھے دیکھو کہ میں نے کوئی قسم کھائی ہے جسے پورا نہ کروں تو میری طرف سے دس مسکینوں کو کھانا کھلا دو، ہر مسکین کے لئے نصف صاع گندم یا ایک صاع جو یا ایک صاع کھجور ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12583]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12583، ترقيم محمد عوامة 12333)