☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نذر کا اگر نام نہ لے تو کیا اس پر کفارہ ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← نذر کا اگر نام نہ لے تو کیا اس پر کفارہ ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 12304 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " النَّذْرُ إذَا لَمْ يُسَمَّ أَغْلَظُ الْيَمِينِ , وَعَلَيْهِ أَغْلَظُ الْكَفَّارَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں نذر کا جب نام نہ لے تو وہ سخت قسم ہے، اور اس پر کفارات میں سے سب سے سخت (بڑا) کفارہ آئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12553]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12553، ترقيم محمد عوامة 12304)
حدیث نمبر: 12305 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ لَيْثٍ عَنِ الْحَكَمِ، عَنِ ابْنِ مُغَفَّلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: " مَنْ جَعَلَ لِلَّهِ عَلَيْهِ نَذْرًا لَمْ يُسَمِّ , فَعَلَيْهِ نَسَمَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں جو شخص یوں کہے مجھ پر اللہ کے لیے نذر ہے لیکن اس کا نام نہ لے تو اس کے ذمہ غلام آزاد کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12554]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12554، ترقيم محمد عوامة 12305)
حدیث نمبر: 12306 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: إذَا قَالَ:" عَلَيَّ نَذْرٌ , فَلَمْ يُسَمِّهِ , فَعَلَيْهِ كَفَّارَةُ الَّتِي تَلِيهِ ثُمَّ الَّتِي تَلِيهِ ثُمَّ الَّتِي تَلِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص یوں کہے مجھ پر نذر ہے اور اس کو متعین نہ کر نام لے کر تو اس پر پیچھے آنے والا کفارہ ہے پھر وہ جو اس کے بعد ہے اور پھر وہ جو اس کے بعد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12555]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12555، ترقيم محمد عوامة 12306)
حدیث نمبر: 12307 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " كَفَّارَةُ النَّذْرِ غَيْرُ الْمُسَمَّاةِ , كَفَّارَةُ الْيَمِينِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ نذر جس کا نام لے کر اس کو متعین نہ کیا ہو اس کا کفارہ قسم والا کفارہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12556]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12556، ترقيم محمد عوامة 12307)
حدیث نمبر: 12308 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: إذَا قَالَ:" عَلَيَّ نَذْرٌ فَعَلَيْهِ نَذْرٌ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن المسیب فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص یوں کہے مجھ پر نذر ہے تو اس پر نذر (کا پورا کرنا) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12557]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12557، ترقيم محمد عوامة 12308)
حدیث نمبر: 12309 مصنف ابن ابی شیبہ
قَالَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ: إذَا قَالَ:" عَلَيَّ نَذْرٌ، فَإِنْ سَمَّى فَهُوَ مَا سَمَّى وَإِنْ نَوَى فَعَلَيْهِ مَا نَوَى , فَإِنْ لَمْ يَكُنْ سَمَّى شَيْئًا صَامَ يَوْمًا أَوْ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص کہے مجھ پر نذر ہے، پھر اگر وہ نام لے کر متعین کر دے تو وہ ہے جس کو اس نے متعین کیا، اور اگر وہ کسی کی نیت کرلے تو وہی ہے جس کی اس نے نیت کی ہے اور اگر اس نے کسی کو متعین نہ کیا ہو تو ایک دن کا روزہ رکھ لے یا دو رکعت نماز پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12558]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12558، ترقيم محمد عوامة 12309)
حدیث نمبر: 12310 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: إِذَا قَالَ:" عَلَيَّ نَذْرٌ وَلَمْ يُسَمِّ , فَهِيَ يَمِينٌ مُغَلَّظَةٌ , يُحَرِّرُ رَقَبَةً , أَوْ يَصُومُ شَهْرَيْنِ , أَوْ يُطْعِمُ سِتِّينَ مِسْكِينًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں جب کوئی شخص کہے مجھ پر نذر ہے اور اس کو متعین نہ کرے تو وہ یمین مغلظہ ہے، وہ غلام آزاد کرے یا ساٹھ روزے رکھے یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے، حضرت حسن فرماتے ہیں کہ وہ قسم ہے اور اس پر کفارہ ادا کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12559]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12559، ترقيم محمد عوامة 12310)
حدیث نمبر: 12311 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، إسْمَاعِيلَ بْنِ رَافِعٍ ، خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ نَذَرَ نَذْرًا فَلَمْ يُسَمِّهِ , فَعَلَيْهِ كَفَّارَةُ يَمِينٍ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن عامر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے نذر مانی اور اس کا نام لے کر اس کو متعین نہ کیا تو اس پر قسم والا کفارہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12561]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12561، ترقيم محمد عوامة 12311)
حدیث نمبر: 12312 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، وَحَمَّادٍ، قَالَ: سَأَلْتهمَا عَنْ " رَجُلٍ جَعَلَ عَلَيْهِ نَذْرًا لَمْ يُسَمِّهِ، قَالَا: عَلَيْهِ الْكَفَّارَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے پوچھا ایک شخص کے بارے میں کہ اس نے نذر مانی ہے لیکن اس کا نام لے کر متعین نہیں کیا؟ آپ دونوں نے فرمایا اس پر کفارہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12562]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12562، ترقيم محمد عوامة 12312)
حدیث نمبر: 12313 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: " النُّذُورُ أَرْبَعَةٌ: مَنْ نَذَرَ نَذْرًا لَمْ يُسَمِّهِ فَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ , وَمَنْ نَذَرَ فِي مَعْصِيَةٍ فَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ , وَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا فِيمَا لَا يُطِيقُ فَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ , وَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا فِيمَا يُطِيقُ فَلْيُوفِ بِنَذْرِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ نذر کی چار قسمیں ہیں کسی شخص نے نذر مانی لیکن اس کو متعین نہ کیا تو اس کا کفارہ قسم والا کفارہ ہے، اور کسی نے معصیت کی نذر مانی تو اس کا کفارہ قسم والا کفارہ ہے، اور جس نے نذر مانی اس چیز کی جس کی وہ طاقت نہیں رکھتا تو اس کا کفارہ قسم والا کفارہ ہے، اور جس نے نذر مانی اس چیز کی جس کی وہ طاقت رکھتا ہے تو اس کو چاہئے کہ اپنی نذر پوری کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12563]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12563، ترقيم محمد عوامة 12313)
حدیث نمبر: 12314 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، فِي النَّذْرِ لَا يُسَمِّي كَفَّارَةً قَالَ:" يَمِينٌ مُغَلَّظَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں وہ نذر جس کو متعین نہ کیا ہو وہ یمین مغلظہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12564]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12564، ترقيم محمد عوامة 12314)