☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الجنازة يمر بها فيثنى عليها خيرا
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجنائز← في الجنازة يمر بها فيثنى عليها خيرا
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 6
Hadith No.: 12118 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ الْبُنَانِيُّ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ الْبُنَانِيُّ ، عَنِ أَنَسٍ ، قَالَ: مَرَّتْ جِنَازَةٌ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا بِخَيْرٍ حَتَّى تَتَابَعَتِ الْأَلْسُنُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَجَبَتْ. قَالَ: وَمَرَّتْ بِهِ جِنَازَةٌ , فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا بِشَرٍّ حَتَّى تَتَابَعَتِ الْأَلْسُنُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَجَبَتْ" فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , قُلْتَ فِي الْجِنَازَةِ الْأُولَى حَيْثُ أُثْنِيَ عَلَيْهَا خَيْرًا: وَجَبَتْ، وَقُلْتُ فِي الثَّانِيَةِ كَذَلِكَ، فَقَالَ:" هَذَا أَثْنَيْتُمْ عَلَيْهِ خَيْرًا , فَوَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ، وَهَذَا أَثْنَيْتُمْ شَرًّا , فَوَجَبَتْ لَهُ النَّارُ، إنَّكُمْ شُهُودُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ" مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو تو کسی نے اس کی تعریف بیان کی اس کی دیکھا دیکھی میں کئی اور زبانوں پر بھی اس کی تعریف تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس پر واجب ہوگئی، (پھر ایک دفعہ) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے جنازہ گزرا تو کسی نے اس کی برائی بیان کی اس کی دیکھا دیکھی میں کئی اور زبانوں پر اس کی برائی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس پر واجب ہوگئی، حضرت عمر بن خطاب نے عرض کیا: یارسول اللہ! جب پہلا جنازہ گزرا اور اس کی تعریف کی گئی، تو آپ نے فرمایا واجب ہوگئی، اور دوسرے میں بھی آپ نے فرمایا واجب ہوگئی (کیا واجب ہوئی؟) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک تم لوگ زمین میں اللہ کے گواہ ہو، دو یا تین بار یہ جملہ مبارکہ ارشاد فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12361]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12361، ترقيم محمد عوامة 12118)
Hadith No.: 12119 Musannaf Ibn Abi Shaibah
زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، إيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ إيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" مُرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجِنَازَةِ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا خَيْرًا، فَقَالَ: وَجَبَتْ , ثُمَّ مُرَّ عَلَيْهِ بِجِنَازَةٍ أُخْرَى فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا دُونَ ذَلِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَجَبَتْ". فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , وَمَا وَجَبَتْ؟ قَالَ:" الْمَلَائِكَةُ شُهُودُ اللَّهِ فِي السَّمَاءِ , وَأَنْتُمْ شُهُودُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ایاس بن سلمہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انصار میں سے ایک شخص کا جنازہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرا تو اس کی تعریف بیان کی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا واجب ہوگئی، پھر ایک جنازہ گذرا تو اس کی برائی بیان کی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: واجب ہوگئی، صحابہ کرام نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا واجب ہوگیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ملائکہ آسمان میں اللہ کے گواہ ہیں اور تم لوگ زمین میں اللہ تعالیٰ کے گواہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12362]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12362، ترقيم محمد عوامة 12119)
Hadith No.: 12120 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" مَرُّوا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجِنَازَةٍ فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا بِخَيْرٍ فِي مَنَاقِبِ الْخَيْرِ , فَقَالَ: وَجَبَتْ، ثُمَّ مَرُّوا بِأُخْرَى , فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا بِشَرٍّ فِي مَنَاقِبِ الشَّرِّ , فَقَالَ: وَجَبَتْ، إنَّكُمْ شُهَدَاءُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ لے کر گزرے تو اس کی اچھائی بیان کی گئی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: واجب ہوگئی، پھر دوسرا جنازہ لے کر گزرے تو برائیوں میں سے اس کی برائی بیان کی گئی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا واجب ہوگئی، بیشک تم لوگ زمین پر اللہ کے گواہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12363]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12363، ترقيم محمد عوامة 12120)
Hadith No.: 12121 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَفَّانُ ، دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ ، عُمَرُ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ ، قَالَ: قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ , وَقَدْ وَقَعَ بِهَا مَرَضٌ , فَجَلَسْتُ إلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَمَرَّتْ بِهِمْ جِنَازَةٌ , فَأُثْنِيَ عَلَى صَاحِبهَا خَيْرًا، فَقَالَ عُمَرُ: وَجَبَتْ، ثُمَّ مُرَّ بِأُخْرَى , فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا شَرًّا، فَقَالَ عُمَرُ : وَجَبَتْ، فَقَالَ أَبُو الْأَسْوَدِ: فَقُلْتُ: وَمَا وَجَبَتْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: قُلْتُ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيُّمَا مُسْلِمٍ شَهِدَ لَهُ أَرْبَعَةٌ بِخَيْرٍ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ، فَقُلْنَا: وَثَلَاثَةٌ قَالَ: وَثَلَاثَةٌ، فَقُلْنَا: وَاثْنَانِ قَالَ: وَاثْنَانِ، ثُمَّ لَمْ نَسْأَلْهُ عَنِ الْوَاحِدِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو الوسود الدیلی فرماتے ہیں کہ میں مدینہ آیا اس میں وبا پھیلی ہوئی تھی، میں حضرت عمر بن خطاب کے پاس بیٹھا تو ان کے پاس سے ایک جنازہ گزرا جس کی اچھائی بیان کی گئی، حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: اس پر واجب ہوگئی، پھر ایک جنازہ گزرا تو اس کی برائی بیان کی گئی تو حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: اس پر واجب ہوگئی، حضرت ابو الاسود نے عرض کیا اے امیر المؤمنین! کیا واجب ہوگئی؟ حضرت عمر نے فرمایا میں نے اسی طرح کہا ہے جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس مسلمان کی چار بندے اچھائی کی گواہی دیں اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں داخل فرمائیں گے، ہم نے عرض کیا اگر تین ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تین پر بھی، ہم نے عرض کیا اگر دو ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دو پر بھی جنت میں داخل فرمائیں گے، پھر ہم نے ایک کے متعلق سوال نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12364]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12364، ترقيم محمد عوامة 12121)
Hadith No.: 12122 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ خَيْثَمَةَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " انْظُرُوا النَّاسَ عندَ مَضَاجِعِهِمْ، فَإِذَا رَأَيْتُمُ الْعَبْدَ يَمُوتُ عَلَى خَيْرٍ مَا تَرَوْنَهُ , فَارْجُوا لَهُ الْخَيْرَ، وَإِنْ رَأَيْتُمُوهُ يَمُوتُ عَلَى شَرٍّ مَا تَرَوْنَهُ , فَخَافُوا عَلَيْهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ لوگوں کو ان کے چارپائیوں کے پاس دیکھو، اگر تم کسی مرنے والے بندے میں خیر دیکھو تو اس کے لیے خیر کی امید رکھو، اگر تم مرنے والے میں برائی دیکھو تو اس پر خوف کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12365]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12365، ترقيم محمد عوامة 12122)
Hadith No.: 12123 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، مِسْعَرٌ ، إبْرَاهِيمُ بْنُ عَامِرِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إبْرَاهِيمُ بْنُ عَامِرِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " تُوُفِّيَ رَجُلٌ فَذُكِرَ عندَ النَّبِيِّ , فَأُثْنِيَ عَلَيْهِ خَيْرًا , فَقَالَ: وَجَبَتْ، وَتُوُفِّيَ آخَرُ , فَذُكِرَ مِنْهُ شَرٌّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَجَبَتْ"، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: عَجَبٌ مِنْ قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَبَتْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَعْضٌ شُهَدَاءُ عَلَى بَعْضٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص کا انتقال ہوا اور اس کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ذکر خیر ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس پر (جنت) واجب ہوگئی، دوسرے شخص کا انتقال ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس اس کا ذکر شر ہوا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس پر (جہنم) واجب ہوگی، کچھ حضرات نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! ہمیں آپ کے قول واجب ہوگئی سے تعجب ہوا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بعض لوگ بعض پر گواہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12366]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12366، ترقيم محمد عوامة 12123)