☽ 11 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 12121
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 12121
عَفَّانُ ، دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ ، عُمَرُ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ ، قَالَ: قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ , وَقَدْ وَقَعَ بِهَا مَرَضٌ , فَجَلَسْتُ إلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَمَرَّتْ بِهِمْ جِنَازَةٌ , فَأُثْنِيَ عَلَى صَاحِبهَا خَيْرًا، فَقَالَ عُمَرُ: وَجَبَتْ، ثُمَّ مُرَّ بِأُخْرَى , فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا شَرًّا، فَقَالَ عُمَرُ : وَجَبَتْ، فَقَالَ أَبُو الْأَسْوَدِ: فَقُلْتُ: وَمَا وَجَبَتْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: قُلْتُ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيُّمَا مُسْلِمٍ شَهِدَ لَهُ أَرْبَعَةٌ بِخَيْرٍ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ، فَقُلْنَا: وَثَلَاثَةٌ قَالَ: وَثَلَاثَةٌ، فَقُلْنَا: وَاثْنَانِ قَالَ: وَاثْنَانِ، ثُمَّ لَمْ نَسْأَلْهُ عَنِ الْوَاحِدِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو الوسود الدیلی فرماتے ہیں کہ میں مدینہ آیا اس میں وبا پھیلی ہوئی تھی، میں حضرت عمر بن خطاب کے پاس بیٹھا تو ان کے پاس سے ایک جنازہ گزرا جس کی اچھائی بیان کی گئی، حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: اس پر واجب ہوگئی، پھر ایک جنازہ گزرا تو اس کی برائی بیان کی گئی تو حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: اس پر واجب ہوگئی، حضرت ابو الاسود نے عرض کیا اے امیر المؤمنین! کیا واجب ہوگئی؟ حضرت عمر نے فرمایا میں نے اسی طرح کہا ہے جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس مسلمان کی چار بندے اچھائی کی گواہی دیں اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں داخل فرمائیں گے، ہم نے عرض کیا اگر تین ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تین پر بھی، ہم نے عرض کیا اگر دو ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دو پر بھی جنت میں داخل فرمائیں گے، پھر ہم نے ایک کے متعلق سوال نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12364]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12364، ترقيم محمد عوامة 12121)
← Previous Hadith (12120) Back to Bab Next Hadith → (12122)