☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في تخصيص القبر والآجر يجعل له
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجنائز← في تخصيص القبر والآجر يجعل له
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 11886 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَفْصٌ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُجَصَّصَ الْقَبْرُ , وَأَنْ يُقْعَدَ عَلَيْهِ , وَأَنْ يُبْنَى عَلَيْهِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبر پکی کرنے سے منع فرمایا ہے۔ اور اس بات سے کہ اس پر بیٹھا جائے اور اس پر عمارت بنائی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12122]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12122، ترقيم محمد عوامة 11886)
Hadith No.: 11887 Musannaf Ibn Abi Shaibah
زَيْدٌ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي حَمَادَةُ، عَنْ أُنَيْسَةَ بِنْتِ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَتْ: مَاتَ ابْنٌ لِزَيْدٍ يُقَالُ لَهُ: سُوَيْدٌ، فَاشْتَرَى غُلَامٌ لَهُ أَوْ جَارِيَةٌ جِصًّا وَآجُرًّا , فَقَالَ لَهُ زَيْدٌ : مَا تُرِيدُ إلَى هَذَا؟ قَالَ:" أَرَدْتُ أَنْ أَبْنِيَ قَبْرَهُ , وَأُجَصِّصَهُ قَالَ:" جَفَوْتَ , وَلَغَوْتَ , لَا تُقَرِّبُهُ شَيْئًا مَسَّتْهُ النَّارُ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انیسہ بنت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ حضرت زید کے بیٹے حضرت سوید کا انتقال ہوا تو ان کے لیے ایک غلام یا باندی نے چونا اور اینٹیں (پکی) خریدیں۔ حضرت زید نے فرمایا ان چیزوں سے کیا کرنے کا ارادہ ہے؟ انہوں نے کہا قبر پر عمارت بنانے اور اس کو پکی کرنے کا ارادہ ہے، آپ نے فرمایا تیرا ستیاناس ہو، ہر وہ چیز جس کو آگ نے چھوا ہے اس کو اس میت کے قریب مت لاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12123]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12123، ترقيم محمد عوامة 11887)
Hadith No.: 11888 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ عَبَّاسٍ، عَنْ أَبِي عَزَّةَ، قَالَ:" سَمِعْتُهُ نَهَى عَنْ تَجْصِيصِ الْقَبْرِ , وَقَالَ:" لَا تُجَصِّصُوهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن صالح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عیسیٰ بن ابی عزہ سے قبروں کو پکی کرنے کی ممانعت سنی ہے وہ فرماتے ہیں قبریں پکی مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12124]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12124، ترقيم محمد عوامة 11888)
Hadith No.: 11889 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ، قَالَ: " إذَا أَنَا مِتُّ , فَلَا تُؤْذِنُوا بِي أَحَدًا , وَلَا تُقَرِّبُونِي جِصًّا , وَلَا آجُرًّا , وَلَا عُودًا , وَلَا تَصْحَبُنَا امْرَأَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ جب میں مر جاؤں تو مجھے کوئی شخص تکلیف نہ پہنچائے، میرے قریب چونے، پکی اینٹ اور لکڑی نہ لائے، اور میرے ساتھ عورت نہ جائے، (جنازے میں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12125]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12125، ترقيم محمد عوامة 11889)
Hadith No.: 11890 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ" كَانَ يَكْرَهُ الْآجُرَّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم پکی اینٹوں کو ناپسند فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12126]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12126، ترقيم محمد عوامة 11890)
Hadith No.: 11891 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يَكْرَهُونَ الْآجُرَّ فِي قُبُورِهِمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ (صحابہ کرام) اپنی قبروں میں پکی اینٹ کو ناپسند فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12127]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12127، ترقيم محمد عوامة 11891)
Hadith No.: 11892 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يَسْتَحِبُّونَ اللَّبِنَ , وَيَكْرَهُونَ الْآجُرَّ , وَيَسْتَحِبُّونَ الْقَصَبَ , وَيَكْرَهُونَ الْخَشَبَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ (صحابہ کرام) کچی اینٹ کو پسند فرماتے تھے اور پکی اینٹوں کو ناپسند کرتے تھے، اور بانس کو پسند کرتے اور دوسری لکڑی کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12128]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12128، ترقيم محمد عوامة 11892)