☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آدمی کا قبر پر کھڑا ہونا تاکہ دفن کر کے اس سے فارغ ہو جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← آدمی کا قبر پر کھڑا ہونا تاکہ دفن کر کے اس سے فارغ ہو جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 11878 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ، أَنَّ عَلِيًّا : " قَامَ عَلَى قَبْرٍ , حَتَّى دُفِنَ , وَقَالَ: قَلِيلٌ لِأَحَدِكُمْ قِيَامٌ عَلَى قَبْرِهِ حَتَّى يُدْفَنَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمیر بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ ایک قبر پر کھڑے رہے جب تک کہ اس کو دفن نہ کردیا گیا، اور فرمایا: تم میں سے کسی ایک کو چاہئے کہ وہ مردے کو دفنانے تک قبر پر کھڑا رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12113]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12113، ترقيم محمد عوامة 11878)
حدیث نمبر: 11879 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قال: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ، قَالَ: شَهِدْتُ عَلْقَمَةَ، " قَامَ عَلَى مَيِّتٍ حَتَّى دُفِنَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قیس فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ ایک میت کی قبر پر کھڑے رہے یہاں تک کہ اس کو دفن کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12114]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12114، ترقيم محمد عوامة 11879)
حدیث نمبر: 11880 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ ثُمَامَةَ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ إلَى أَرْضِ الرُّومِ قَالَ: وَكَانَ عَامِلًا لِمُعَاوِيَةَ عَلَى الدَّرْبِ، فَأُصِيبَ ابْنُ عَمٍّ لَنَا , يُقَالُ لَهُ: نَافِعٌ، فَصَلَّى عَلَيْهِ فَضَالَةُ , وَقَامَ عَلَى حُفْرَتِهِ حَتَّى وَارَاهُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ثمامہ فرماتے ہیں کہ ہم حضرت فضالہ بن عبید کے ساتھ ملک روم کی طرف گئے، آپ حضرت معاویہ کی طرف سے راستوں کے نگران تھے، آپ کے چچا کے بیٹے حضرت نافع کا انتقال ہوا تو آپ نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی اور اس کی قبر پر کھڑے رہے جب تک کہ ان کو دفنا کر لوگ فارغ نہیں ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12115]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12115، ترقيم محمد عوامة 11880)
حدیث نمبر: 11881 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ : إذَا مَاتَ لَهُ الْمَيِّتُ لَمْ يَزَلْ قَائِمًا حَتَّى يَدْفِنَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن زبیر جب کوئی شخص فوت ہوتا تو اس کی قبر پر دفنانے تک کھڑے رہتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12116]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12116، ترقيم محمد عوامة 11881)